Hafeez Afridi Offical Page

Hafeez Afridi Offical Page polition

27/02/2026

افغانی فوجی گرفتاری کے بعد رو رہے ہیں کہ ہمارے چھوٹے چھوٹےبچے ہیں ہمیں معاف کرو🤣

*⚡طالبان وزیر کی ہلاکت*  _امواج نیوز_ کے مطابق، طالبان کے وزیر ندا محمد ندیم پاکستانی فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا۔ یہ حمل...
26/02/2026

*⚡طالبان وزیر کی ہلاکت*
_امواج نیوز_ کے مطابق، طالبان کے وزیر ندا محمد ندیم پاکستانی فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ اسپین بولدک کے قریب افواج کو متحرک کر رہا تھا۔

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں نامعلوم افراد کی فائ*رنگ سے شہ*ید ہونے والے پولیس کانسٹیبل سفیر آفریدی اور اُن کے دس سالہ...
26/02/2026

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں نامعلوم افراد کی فائ*رنگ سے شہ*ید ہونے والے پولیس کانسٹیبل سفیر آفریدی اور اُن کے دس سالہ بیٹے طلحہ خان کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی گاؤں لنڈیکوتل میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے ادا کر دی گئی۔
جنازے میں علاقے کے معزز مشران، پولیس افسران سمیت زندگی کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس سے قبل پولیس لائنز شاکس میں بھی دونوں شہ*داء کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں ڈی پی او خیبر، پولیس، پاک فوج اور ایف سی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ سفیر آفریدی اور اُن کے کمسن بیٹے کو گزشتہ رات اُن کے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے فائ*رنگ کرکے شہ*ید کر دیا تھا۔

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا۔ دونوں کی ل...
26/02/2026

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا۔ دونوں کی لاشیں مروت کنال روڈ سے برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت اہلکار امجد اور حضرت کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز عشاء کی نماز کے دوران مسجد سے اغوا کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوکڑی حسن خیل سے اغوا کیے گئے تین بھائیوں میں سے دو کو قتل کیا گیا، جبکہ تیسرا بھائی سعید اختر تاحال اغواکاروں کے قبضے میں ہے۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔

علاقہ مکینوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

افسوسناک خبر🙏💔🙏  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سلطان خیل سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار سفیر آفریدی شہید ہوگئے جبکہ اسکا  ...
25/02/2026

افسوسناک خبر🙏💔🙏
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سلطان خیل سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار سفیر آفریدی شہید ہوگئے جبکہ اسکا چھوٹا بیٹا طلحہ زخمی ہے

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafeez Afridi Offical Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share