Tajir Insaf Group Aabpara

Tajir Insaf Group Aabpara آبپارہ مارکیٹ کا حقیقی آواز

معزز تاجران آبپارہ مارکیٹاسلام علیکمحکومت کی جانب سے تقریباً تیرہ دنوں کے لیے عید کے موقع پر جو ریلیف نوٹیفکیشن جاری کیا...
01/06/2026

معزز تاجران آبپارہ مارکیٹ
اسلام علیکم
حکومت کی جانب سے تقریباً تیرہ دنوں کے لیے عید کے موقع پر جو ریلیف نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، اُس وقت موجودہ یونین کی جانب سے اسے اپنی بڑی کامیابی قرار دیا گیا، خوب مبارکبادیں وصول کی گئیں اور اسے اپنے احتجاج کا نتیجہ قرار دیا گیا۔
لیکن آج یکم جون سے حکومت نے وہی نرمی والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے اور دوبارہ رات 8 بجے مارکیٹ بند کرنے کا حکم نافذ ہو چکا ہے۔ اس صورتحال نے ایک بار پھر تاجروں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے اور یونین کے تمام دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
اب تاجر انصاف گروپ یونین کو یاددہانی کراتا ہے کہ احتجاج کا اصل وقت آج رات 8 بجے ہے جب دوبارہ سے انتظامیہ زور زبردستی سے دکانیں بند کرائے گی اور حکم پہلی شروع ہوگی۔ اگر آپ واقعی دکانداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کا احتجاج حقیقی تھا تو اب اصل امتحان کا وقت ہے۔
*ہم کہتے ہیں کہ احتجاج دکانیں بند کر کے نہیں بلکہ دکانیں کھول کر کیا جائے۔ آج اصل موقع ہے کہ رات 8 بجے آپ خود مارکیٹ میں موجود ہوں، دکانیں کھلوائیں اور انتظامیہ کے سامنے عملی طور پر کھڑے ہوں۔ اس سارے عمل میں تاجر انصاف گروپ آبپارہ کے سارے عمائدین یونین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے*۔ دکانیں کھلوائیں گے اور پُرامن انداز میں اپنا موقف سامنے رکھیں گے۔
*آخر میں تاجر انصاف گروپ آبپارہ یونین سے پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے مطابق چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور آپ کے سینئر عہدیداروں کے استعفوں کے بعد آپ اخلاقی جواز بھی کھو چکے ہیں۔ لہٰذا فوری طور پر جنرل باڈی اجلاس بلایا جائے، تاجروں سے باضابطہ معافی مانگی جائے اور مستعفی ہوکر نئے الیکشن کا اعلان کریں*۔

Gauhar Ali Khan
Tajir insaf group Aabpara

محترم تاجرانِ آبپارہ مارکیٹ! السلام علیکمموجودہ کٹھ پتلی یونین اپنی ساکھ اور اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے، جس کا واضح ث...
18/05/2026

محترم تاجرانِ آبپارہ مارکیٹ! السلام علیکم
موجودہ کٹھ پتلی یونین اپنی ساکھ اور اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے، جس کا واضح ثبوت آج کے دن میں آنے والے 3 اہم استعفے ہیں، جن میں *عباس ویرا صاحب (سینئر نائب صدر)، صغیر وکی (بلاک صدر)، اور ندیم شاکر (بلاک صدر) شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی سیکرٹری خزانہ مبشر صاحب سمیت دیگر ذمہ داران استعفیٰ دے چکے ہیں،* جو موجودہ یونین کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔
گزشتہ 1.5 سال کے دوران یونین کی کارکردگی صرف تاجروں کو جرمانوں، ہراسانی اور ذلت و رسوائی تک محدود رہی ہے، جبکہ اصل مسائل کے حل کے بجائے صرف پوائنٹ اسکورنگ اور اداروں کے ٹاؤٹ کے طور پر کردار ادا کیا جاتا رہا۔ آئین کے مطابق ایک سال بعد جنرل باڈی اجلاس بلانا لازمی ہوتا ہے، مگر اس پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا اور بار بار یاد دہانی کے باوجود یہ صرف وقت ضائع کرتے رہے۔
اس صورتحال نے تاجروں کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ آخر میں *تاجرانصاف گروپ آبپارہ* یونین کو واضح پیغام دیتا ہے کہ عید کے فوراً بعد جنرل باڈی اجلاس بلا کر اپنی کارکردگی پیش کی جائے، اور نااہلی پر پردہ ڈالنے کے بجائے فوری طور پر مستعفی ہو کر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
*Gauhar Ali Khan*
*Information Secretary*
*Tajir Insaf Group* *Aabpara*

Address

Aabpara Market
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tajir Insaf Group Aabpara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share