29/08/2025
تربیلہ ڈیم پراجیکٹ
*مس رعنا انصار،*
*فیڈرل پارلیمانی سیکرٹری آبی وسائل*
کا دورہ تربیلہ ڈیم:
مس رعنا انصار فیڈرل پارلیمانی سیکرٹری آبی وسائل نے تربیلہ ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔
ان کو بریفننگ کے دوران جنرل منیجر تربیلہ ڈیم پراجیکٹ انور شاہ نے بتایا کہ تربیلہ ڈیم مٹی اور پتھر کادنیا کا ایک بہت بڑا ڈیم ہے ۔ اس جھیل میں پانی کی گنجائش 5.728 میلین ایکڑ فٹ ہے اور تربیلہ پاور ہاؤس سے 4888 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔
پانچواں توسیع منصوبہ پر دن رات کام جاری ہے اس منصوبے کے مکمل ہونے پر مزید 1530میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو کر عوام کو سستی بجلی اور ملک میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آہے گی۔
بریفننگ کے بعد انھوں نے تربیلہ ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا جس میں سپلوے ، تربیلہ پانچواں توسیع منصوبہ ، جھیل اور پاور ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔
مس رعنا انصار فیڈرل پارلیمانی سیکرٹری آبی وسائل نے اس دورے کو کامیاب قرار دیا اور جنرل منیجر تربیلہ اور چیف انجینئر سول کا شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں انھوں نے اروکیریا کا پودا بھی لگایا۔