Minister for Maritime Affairs

Minister for Maritime Affairs Official Account
Federal Minister for Maritime Affairs – Pakistan
(Ex-Port & Shipping)

پاکستان کیلئے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکج! وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کراچی کی بندرگاہوں کے...
05/08/2026

پاکستان کیلئے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکج!

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کراچی کی بندرگاہوں کے لیے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکج کا اعلان کر دیا۔ اس پیکج کے تحت ہینڈلنگ چارجز میں کمی، پورٹ ویسل چارجز پر 80 فیصد تک رعایت، وہارفیج میں خصوصی مراعات، مفت اسٹوریج اور نئی سہولتوں کے ذریعے پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کی جانب اہم پیش رفت کی گئی ہے۔

Pakistan Unveils Historic Transshipment Incentive Package! Federal Minister for Maritime Affairs Muhammad Junaid Anwar C...
05/08/2026

Pakistan Unveils Historic Transshipment Incentive Package!

Federal Minister for Maritime Affairs Muhammad Junaid Anwar Chaudhry announced a landmark incentive package for Karachi ports to position Pakistan as a regional transshipment hub. The reforms include reduced terminal handling charges, up to 80% concession on port vessel charges, wharfage discounts, free storage, and streamlined policies to boost trade, reduce logistics costs, and improve vessel turnaround times.

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری  نے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ملاقات کی، جس میں بلیو اکانومی ک...
05/08/2026

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ملاقات کی، جس میں بلیو اکانومی کے فروغ، بندرگاہی سرگرمیوں، بحری آلودگی کے تدارک اور وفاق و سندھ کے درمیان میری ٹائم شعبے میں مؤثر تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ساحلی و بحری وسائل کے بہتر استعمال اور کراچی کی بندرگاہوں کی استعداد میں اضافے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے پاکستان نیوی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر کموڈور اشفاق...
05/08/2026

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے پاکستان نیوی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر کموڈور اشفاق اختر SI(M)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (PMSTP)، کموڈور وسیم منور TI(M)، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (PMSTP)، اور کیپٹن احمد شبیہ الکبیر PN TI(M)، ڈائریکٹر PIMEC/PMSTP نے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی، قومی خوشحالی اور پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کے فروغ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ معزز وزیر کی قیادت، رہنمائی اور بھرپور تعاون پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے پاکستان نیوی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان انٹر...
05/08/2026

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے پاکستان نیوی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کو مزید وسعت دینے، میری ٹائم سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور سرکاری و نجی اداروں پر مشتمل پاکستان میری ٹائم پویلین کے قیام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے میری ٹائم پویلین کے تصور اور مستقبل کے تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی منظوری دی۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہا...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار!

“پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔”

محمد جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیر برائے بحری امور

پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کا نیا سنگِ میل!"پاکستان کا نام لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ وار کمیٹی کے لسٹڈ ایریاز ...
01/08/2026

پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کا نیا سنگِ میل!

"پاکستان کا نام لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ وار کمیٹی کے لسٹڈ ایریاز سے خارج ہونے سے وار رسک انشورنس اخراجات اور اضافی سرچارجز میں کمی، عالمی اعتماد میں اضافہ اور بندرگاہی تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔"

محمد جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیر برائے بحری امور

01/08/2026

پاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب محمد راجپر نے پاکستان میری ٹائم سیکٹر کی اس تاریخی کامیابی پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔

حکومتِ پاکستان، وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری، تمام اداروں اور سرکاری و نجی شعبے کے شراکت داروں کی بھرپور کاوشوں سے پاکستان کا نام لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ وار کمیٹی کے فہرست شدہ علاقوں سے خارج کر دیا گیا ہے۔

اس اہم کامیابی سے وار رسک انشورنس پریمیم اور اضافی سرچارج میں کمی آئے گی، جس سے پاکستان کی بحری تجارت، شپنگ اور مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

Pakistan Ship's Agents Association

See less

01/08/2026

صداقت ٹیکسٹائل کےسی ای او خرم مختار نے پاکستان میری ٹائم سیکٹر کی اس تاریخی کامیابی پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔

حکومتِ پاکستان، وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری، تمام اداروں اور سرکاری و نجی شعبے کے شراکت داروں کی بھرپور کاوشوں سے پاکستان کا نام لائیڈز مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ وار کمیٹی کے فہرست شدہ علاقوں سے خارج کر دیا گیا ہے۔

اس تاریخی پیش رفت کے نتیجے میں وار رسک انشورنس پریمیم اور اضافی سرچارج میں کمی آئے گی، جس سے پاکستان کی تجارت، برآمدات اور بحری شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔

Pakistan and its territorial waters have been removed from the Listed Areas of the Lloyd’s Market Association’s Joint Wa...
30/07/2026

Pakistan and its territorial waters have been removed from the Listed Areas of the Lloyd’s Market Association’s Joint War Committee (JWC), it emerged on Thursday, a move that will help reduce war-risk insurance premiums and shipping costs.
Click to Read more:

Junaid Anwar Chaudhry welcomes decision, says it will improve the competitiveness of Pakistani exports.

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minister for Maritime Affairs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share