22/04/2026
تحریک انصاف کا 2 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے 2 مئی کو مینارِ پاکستان (گریٹر اقبال پارک) میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے جلسے کے انعقاد اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جلسے کی اجازت دی جائے تاکہ پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکے، ذرائع کے مطابق جلسے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل افریدی بھی خطاب کریں گے۔