PML N GBLA 3

PML N GBLA 3 PML N

پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان۔سنٹرل سیکریٹریٹ گلگت۔جولائ 9' 2026ءسرکلر'پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے مرکزی پارلیم...
10/07/2026

پاکستان مسلم لیگ ن
گلگت بلتستان۔
سنٹرل سیکریٹریٹ گلگت۔
جولائ 9' 2026ء

سرکلر'
پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی زیلی صوبائ کمیٹی براۓ گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات 2026ء کی سفارشات کی روشنی میں صوبائ صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے تمام باضابطہ اضلاع (بشمول داریل' تانگیر' روندو' گوپس یاسین) کے ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کو اپنے اپنے ضلعے کی
*"ضلعی بلدیاتی ٹکٹ اتھارٹی"*
کا درجہ دینے کی منظوری دی ہے- بلدیاتی انتخابات کے مختلف Tiers کے درخواست دہندگان پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلۓ ضلعی بلدیاتی ٹکٹ اتھارٹی کو درخواست دے سکیں گے اور ہر ضلعے کے تمام بلدیاتی Tiers کے موزوں امیدواروں کو مزکورہ ضلعی اتھارٹی پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی مجاز ہو گی۔ ضلعی کابینہ کے دیگر عہدیداران اور ضلعی ونگز بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز کی *"ضلعی بلدیاتی کمپین کمیٹی"* کہلائیں گے۔ ڈویژنل صدر و جنرل سیکریٹری اپنے ڈویژنل اضلاع کی *"بلدیاتی ریگولیٹری کمیٹی"* کہلائیں گے جو اپنے ڈویژن کے ہر ضلعے سے بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز کا مکمل ریکارڈ ریگولیٹ کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی *ضلعی بلدیاتی ٹکٹ اتھارٹیز( ضلعی صدر و ضلعی جنرل سیکریٹری)* کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ:

*مورخہ 12 جولائ 2026ء
تک اپنے اپنے اضلاع میں مندرجہ زیل بلدیاتی Tiers کے درخواست دہندگان سے درخواستیں وصول کریں گے اور مورخہ 13 جولائ 2026ء تا 15 جولائ 2026ء تک مختلف بلدیاتی Tiers کے موزوں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کا باقاعدہ اجراء کریں گے۔:

- ڈسٹرکٹ کارپوریشن
(درخواست فیس ناقابل واپسی مبلغ 5ہزار روپے)

- میونسپل کارپوریشن
(درخواست فیس ناقابل واپسی مبلغ 3 ہزار روپے)

- یونین کونسل
(درخواست فیس ناقابل واپسی مبلغ 2 ہزار روپے)

(نوٹ)
1- پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی صوبائ زیلی کمیٹی براۓ گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات 2026ء پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی۔
2- ضلعی بلدیاتی ٹکٹ اتھارٹی تمام بلدیاتی Tiers کے امیداواروں کی درخواستوں' فیسوں کے لاگ' اخراجات اور ٹکٹ اجرائیگی کا مکمل ریکارڈ محفوظ کریں گے اور بعد از پاکستان مسلم لیگ ن سنٹرل سیکریٹریٹ کو فراہم کریں گے۔ جبکہ ضلعی بلدیاتی کمپین کمیٹیاں ضلعی بلدیاتی ٹکٹ اتھارٹی کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں کام کریں گی۔
3- پارٹی کا ہر بلدیاتی ٹکٹ ہولڈر اپنی ترجیہات کی عوامی سطع پر اور میڈیا میڈیمز پر پروجیکشن کرے گا۔
4- جماعتی ڈسپلن' الیکشن قوانین' بلدیاتی کوڈ آف کنڈیکٹ اور قانون کا احترام تمام پارٹی کمیٹیز اور امیدواروں پر لازم ہوگا۔
5- پرامن ماحول اور باہمی رواداری کو یقینی بنایا جاۓ گا۔

شمس میر
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل
پاکستان مسلم لیگ ن
گلگت بلتستان

10/07/2026

پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا ہیلتھ کارڈ بحال کردیا ہے۔🦁❤️

اتفاق یاپھرایک جیسے کرتوت پر ایک جیسا انجام،یزید کی حکومت کا دورانیہ،3 سال 7 مہینے 22 دن اور قیدی نمبر 420 اور نوسرباز ن...
02/07/2026

اتفاق یاپھرایک جیسے کرتوت پر ایک جیسا انجام،یزید کی حکومت کا دورانیہ،3 سال 7 مہینے 22 دن اور قیدی نمبر 420 اور نوسرباز نمبر 804 کی حکومت بھی 3سال 7 مہینے اور 22 دن کی تھی،فیاض الحسن چوہان

اپنے منشور اور وعدے کے مطابق پی پی پی نے جی بی کو سندھ بنانے کا آغاز کر دیاآجو کال پی پی حکومت ہین شوا
02/07/2026

اپنے منشور اور وعدے کے مطابق پی پی پی نے جی بی کو سندھ بنانے کا آغاز کر دیا
آجو کال پی پی حکومت ہین شوا

02/07/2026

دنیور شروٹ سابق نا اہل حکومت اور حلقہ تین کےحکمران کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بجلی بحران کے خلاف خواتین اور بچے احتجاج کر رہے ہیں
دنیور مخالف پالیسیاں آخر کب تک چلینگے۔
پورے حلقے میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں بلکہ حلقے کی بجلی دنیور سے باہر جا رہی ہے لیکن حلقہ کا ہیڈ کواٹر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ صرف دنیور میں لوڈ شیڈنگ کیوں ؟؟؟
دنیور دشمنی نا منظور 🖐️

20/06/2026

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ڈاکٹر اقبال کی اہم ملاقات۔ اس ملاقات میں علاقے کے سیاسی حالات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Address

Botteri Het Danyore Gilgit
Islamabad
15100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML N GBLA 3 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share