10/07/2026
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسلام آباد زون عوام الناس کو آگاہ کرتا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر جھوٹے وعدوں اور گمراہ کن دعووں کے ذریعے شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے غیر قانونی راستوں کے نتیجے میں گرفتاری، مالی نقصان اور جانی خطرات جیسے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
ایف آئی اے تمام شہریوں سے استدعا کرتی ہے کہ روزگار یا بیرون ملک سفر کے لیے صرف قانونی و مصدقہ ذرائع کا استعمال کریں اور کسی بھی مشکوک ایجنٹ یا انسانی اسمگلنگ کی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔