PERA Force Tehsil Jampur

PERA Force Tehsil Jampur Official Page of the PERA Enforcement Station Tehsil Jampur. We stand against inflation,Profiteering, Hoarding, Encroachment & illegal land occupation .

Ensuring Transparency , Accountability & Citizen- Centric services across the Punjab.

29/04/2026
اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر جام پور جناب ثاقب عدنان کی نگرانی میں،حکومتِ پنجاب کی کفایت شعاری پالیسی پر عمل...
09/04/2026

اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر جام پور جناب ثاقب عدنان کی نگرانی میں،

حکومتِ پنجاب کی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پیرا فورس جام پور کی ٹیم کی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر کے مختلف بازاروں میں مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو سیل کیا گیا۔ حکومت کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔

جام پور:ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب عمران حسین رانجھا کی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر جام پور جناب ثاقب...
07/04/2026

جام پور:
ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب عمران حسین رانجھا کی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر جام پور جناب ثاقب عدنان کی قیادت میں PERA فورس جام پور کی جانب سے تحصیل جام پور میں کفایت شعاری مہم کے تحت بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور تاجروں کو مقررہ حکومتی اوقات کی پابندی کی ہدایت دی۔ دکانیں، بازار اور خریداری مراکز کو حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق رات 8 بجے بند کروا دیا گیا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہر صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
❗ مستثنیٰ شعبہ جات:
✔ فارمیسی / طبی اسٹور
✔ طبی لیبارٹریاں اور ہسپتال
✔ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن

🍽 ہوٹلز، ریسٹورنٹس,تندور، بیکریاں اور دودھ / ڈیری شاپس اور کھانے پینے کے مراکز رات 10 بجے بند ہوں گے (ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی)

💒 شادی ہالز، تقریبات اور ضیافتیں رات 10 بجے تک مکمل بند رہیں گی
📌 اہم ہدایت:
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ حکومتی احکامات پر عمل کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

07/04/2026

📢 اعلانِ عام برائے عوام الناس

تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق درج ذیل اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے:

🔹 تمام دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 08:00 بجے ہر صورت بند کر دیے جائیں گے۔

🔹 بیکریز، دودھ کی دکانیں، تندور اور ریسٹورنٹس کو رات 10:00 بجے تک بند کرنا لازمی ہوگا۔

✔ فارمیسی / طبی اسٹور
✔ طبی لیبارٹریاں اور ہسپتال
✔ سی این جی اسٹیشن اور پیٹرول پمپس
کو بندش سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

🔹 شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10:00 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ نجی مقامات پر ہونے والی تقریبات پر بھی یہی احکامات لاگو ہوں گے۔
⚠️ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
📍 تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ تعاون کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل یقینی بنائیں۔

منجانب:
اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر
جام پور
ثاقب عدنان

پنجاب بھر میں بازار، مارکیٹس، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہونے کا نوٹیفکیشن جاری۔میریج ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل جگہیں را...
07/04/2026

پنجاب بھر میں بازار، مارکیٹس، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہونے کا نوٹیفکیشن جاری۔

میریج ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل جگہیں رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی۔

نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔

میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپ، تنور، بیکریز، ملک شاپ اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Deputy Commissioner Rajanpur
Assistant Commissioner Jampur

Eid Mubarak!Serving silently, ensuring smoothly.
21/03/2026

Eid Mubarak!
Serving silently, ensuring smoothly.

اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر جام پور جناب ثاقب عدنان کی ہدایات پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PE...
21/03/2026

اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر جام پور جناب ثاقب عدنان کی ہدایات پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) فورس جام پور کی جانب سے عید کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی پیٹرولنگ اور مانیٹرنگ کی گئی۔
فورس کی جانب سے عید گاہوں، میونسپل فیملی پارک، ٹریفک چوک، دانش گیٹ، کوٹلہ چونگی، ہسپتال روڈ اور سرکلر روڈ سمیت اہم مقامات کا وزٹ کیا گیا تاکہ شہری سہولیات کی فراہمی اور مجموعی صورتحال کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسی طرح مختلف دکانوں خصوصاً گوشت کی دکانوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جہاں سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی اور عملدرآمد کو چیک کیا گیا۔

Address

Jampur
Jampur
33000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PERA Force Tehsil Jampur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share