03/02/2026
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا جناب ریحان گل خٹک صاحب نے لیویز سنٹر شاکس اور سب جیل جمرود کا دورہ کیا،
لیویز سنٹر کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل خیبر کے لیے منتخب شدہ ذمین کا تفصیلی جایزہ لیا۔ بعد ازا
انہوں نے جیل کے انتظامی امور، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ سب جیل جمرود عبدلحمید خان کے ہمراہ قیدیوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنیں۔ جس پر آئی جی نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
آئی جی ریحان خٹک کا کہنا تھا کہ محکمہ جیل خانہ جات کا وژن اور نعرہ”جرم سے نفرت ہے، مجرم سے نہیں“ہے اور اسی سوچ کے تحت قیدیوں اور جیل عملے دونوں کیلئے بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آئی جی نے جیل میں قیدیوں کیلئے فراہم کئے جانے والے کھانے، صفائی ستھرائی اور مجموعی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ عبدلحمید کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ محنت، دیانت داری اور فرض شناسی سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
دورے کے اختتام پر آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عبید اللہ شاہ کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی اور شاکس میں منتخب شدہ ذمین کے حوالے سے بات چیت کیا۔