District Youth Affairs Khyber

District Youth Affairs Khyber District Youth Affairs Khyber represents the Directorate Youth Affairs Govt: of Khyber Pakhtunkhwa

26/08/2026

۱۲ ربیع الاول


Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Khyber
Directorate General of Sports KP
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

**ایک سوال مصطفیٰ ﷺ کے نام — 12 ربیع الاول**12 ربیع الاول کی مناسبت سے **ضلع یوتھ افیئرز خیبر** کے زیرِ اہتمام تحصیل **ل...
25/08/2026

**ایک سوال مصطفیٰ ﷺ کے نام — 12 ربیع الاول**

12 ربیع الاول کی مناسبت سے **ضلع یوتھ افیئرز خیبر** کے زیرِ اہتمام تحصیل **لنڈی کوتل** کے مختلف عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں میں **"ایک سوال مصطفیٰ ﷺ کے نام"** کے عنوان سے خصوصی سوال و جواب کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔

اس سرگرمی کا مقصد نوجوانوں میں **سیرتِ طیبہ ﷺ، حیاتِ مبارکہ، اخلاقِ حسنہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ** کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں اسوۂ حسنہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ سرگرمی کے دوران میزبان نے نوجوانوں سے سیرتِ النبی ﷺ سے متعلق مختلف معلوماتی سوالات کیے، جن میں نوجوانوں نے بھرپور دلچسپی اور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

درست جوابات دینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی علمی دلچسپی کو سراہنے کے لیے **ضلع یوتھ افیئرز خیبر کی جانب سے خصوصی تحائف** بھی پیش کیے گئے۔ اس مثبت اور معلوماتی سرگرمی کے ذریعے نوجوانوں کو نہ صرف سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا بلکہ انہیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، اخلاق و کردار اور طرزِ زندگی کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کا پیغام بھی دیا گیا۔

**"ایک سوال مصطفیٰ ﷺ کے نام"** دراصل نوجوانوں کو علم، محبتِ رسول ﷺ اور مثبت اسلامی اقدار سے جوڑنے کی ایک بامقصد کاوش تھی۔

ٰ_ﷺ_کے_نام









Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Khyber
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Directorate General of Sports KP
Directorate General Information & PRs, KP
Muhammad Sohail Afridi

ضلع یوتھ افیئرز خیبر — سات روزہ ویڈیو ایڈیٹنگ ٹریننگ کورسضلع یوتھ افیئرز خیبر، تحصیل جمرود کے نوجوانوں کے لیے سات روزہ و...
21/08/2026

ضلع یوتھ افیئرز خیبر — سات روزہ ویڈیو ایڈیٹنگ ٹریننگ کورس

ضلع یوتھ افیئرز خیبر، تحصیل جمرود کے نوجوانوں کے لیے سات روزہ ویڈیو ایڈیٹنگ ٹریننگ کورس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس تربیتی کورس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ویڈیو ایڈیٹنگ کی عملی اور جدید صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنا اور انہیں جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے مؤثر استعمال کے قابل بنانا ہے۔ یہ کورس ان کی تخلیقی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ، پیداواری صلاحیت میں بہتری اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، جس سے وہ فری لانسنگ، روزگار اور دیگر ڈیجیٹل شعبوں میں کیریئر کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

شرائط و ضوابط:

- درخواست گزار کا تحصیل جمرود کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔
- زیادہ سے زیادہ عمر کی حد: 29 سال۔
- کم از کم تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ یا مساوی۔
- خواتین، اقلیتی برادری اور خصوصی افراد کو درخواست دینے کی بھرپور ترغیب دی جاتی ہے۔
- درخواست گزار کے پاس اپنا ذاتی لیپ ٹاپ ہونا چاہیے۔
- کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکاء کو تکمیلی اسناد (Certificates) دی جائیں گی۔
- کورس کے شرکاء کو کسی قسم کا TA/DA قابلِ ادائیگی نہیں ہوگا۔
- منتخب ہونے کے بعد درخواست گزار کے لیے کورس کو مکمل کرنا ضروری ہوگا اور وہ اسے دورانِ کورس ادھورا نہیں چھوڑ سکتا/سکتی۔ بصورتِ دیگر، اسے اس دفتر کی جانب سے مستقبل میں منعقد کیے جانے والے مواقع کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔
- تربیتی کورس کے لیے کل 80 نشستیں دستیاب ہیں۔ اگر 80 سے زائد درخواست گزار مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں تو حتمی انتخاب Wheel Spinning Software کے ذریعے شفاف آن لائن قرعہ اندازی کے تحت کیا جائے گا۔
- یہ قرعہ اندازی 27 اگست 2026 بروز جمعرات صبح 11:00 بجے ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز خیبر کے آفیشل فیس بک پیج پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔ تمام اہل درخواست گزار اس انتخابی عمل کو براہِ راست دیکھ سکیں گے۔
- آن لائن رجسٹریشن فارم 24 اگست 2026 صبح 09:00 بجے تک فعال رہے گا۔ مقررہ تاریخ اور وقت کے بعد موصول ہونے والی کوئی بھی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

مقامِ تربیت (Venue):

جمرود اسپورٹس کمپلیکس، بالمقابل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جمرود۔

کلاسز کا آغاز:

28 اگست 2026
صبح 10:00 بجے تا 11:30 بجے
صرف دفتری/کاروباری اوقات کے دوران۔

معلومات اور کسی بھی قسم کے استفسار کے لیے رابطہ کریں:

0307-7112560

آن لائن اپلائی کرنے کے لیے:
https://forms.gle/87VpncmPV62VojgKA

National Minority Day Cum Independence Day Celebration - Landi KotalUpon the directions of the Deputy Commissioner Khybe...
19/08/2026

National Minority Day Cum Independence Day Celebration - Landi Kotal

Upon the directions of the Deputy Commissioner Khyber, District Youth Affairs Khyber organized National Minority Day cm Independence Day celebration at Wilson Wazir New Christian Colony, Landi Kotal.

The FC Wing Commander, Khyber Rifles, graced the event as the Chief Guest.

The event featured a Jashn-e-Azadi rally, national songs, speeches, tableaus, dramas. The valuable role and contributions of minorities towards Pakistan’s national development, peace and progress were also highlighted.

The ceremony concluded with cake cutting, refreshments and a vote of thanks. At the end of the event, a special prayer was offered for the peace, prosperity, unity and continued progress of Pakistan.



Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Khyber
Directorate of Youth Affairs KP
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General of Sports KP
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Muhammad Sohail Afridi

16/08/2026

Independence Day Celebrations Held for Youth in Khyber

The Directorate of Youth Affairs KP, supported the District Youth Office Khyber in organizing a vibrant Independence Day celebration for the youth of the district, featuring a range of cultural, recreational, sports and awareness activities.

The event was attended by Advisor to the Chief Minister on Sports and Youth Affairs Taj Muhammad Tarand and Deputy Commissioner Khyber Shahid Ali, along with officials, community representatives and a large number of young people.

The programme featured traditional Attan, gymnastics and karate demonstrations, a reformative stage drama, patriotic songs, cultural performances and a special tableau by young girls. Local artists also performed national songs, adding to the spirit of patriotism.

Outstanding young performers and achievers were recognized with awards for their contributions and achievements.

Speaking at the event, Advisor Taj Muhammad Tarand emphasized the importance of empowering youth through skills, positive activities, entrepreneurship, sports and meaningful opportunities. He highlighted ongoing government initiatives, including youth centres and interest-free financing opportunities.

Deputy Commissioner Khyber Shahid Ali appreciated the initiative and stressed the importance of providing youth with platforms to showcase their abilities, develop confidence and contribute positively to society.
The celebrations concluded with prayers for Pakistan’s peace, prosperity, stability and progress.

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner Khyber

14/08/2026


Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Khyber
Directorate of Youth Affairs KP
Directorate General Information & PRs, KP
Directorate General of Sports KP
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

جشنِ آزادی کے موقع پر ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لیے پروقار تقریب، مختلف ثقافتی و اصلاحی سرگرمیوں کا انعقادخیبر: ڈائریکٹوری...
14/08/2026

جشنِ آزادی کے موقع پر ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لیے پروقار تقریب، مختلف ثقافتی و اصلاحی سرگرمیوں کا انعقاد

خیبر: ڈائریکٹوریٹ یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے تعاون سے محکمہ یوتھ افیئرز خیبر کے زیر اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، محکمہ یوتھ افیئرز کے افسران و اہلکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر تاج محمد ترند اور ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی تھے، جبکہ اس موقع پر محکمہ یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا عاطفہ یوسفزائی، اسسٹنٹ کمشنر جمرود سلمان ہستم، محکمہ یوتھ افیئرز خیبر کے افسر زبیح اللہ سمیت ضلع خیبر کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

محکمہ یوتھ افیئرز خیبر کے زیر اہتمام منعقدہ جشنِ آزادی کی اس تقریب میں نوجوانوں کے لیے مختلف ثقافتی، تفریحی، اصلاحی اور کھیلوں پر مبنی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران قبائلی روایتی اتنڑ پیش کیا گیا، جبکہ جمناسٹک اور کراٹے کے شاندار مظاہرے بھی کیے گئے۔ اس کے علاوہ اصلاحی موضوع پر مبنی سٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا، جس کے ذریعے معاشرتی مسائل اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں مقامی گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس پیش کی اور ملی نغموں کے ذریعے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور جذبۂ حب الوطنی کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ننھی بچیوں کی جانب سے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیا گیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر تاج محمد ترند نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، پاکستان کے آزادی کا دن ہے اور آج کے اس موقع پر ضلع خیبر کے نوجوان ایک جگہ اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، ان میں چھپے پوٹینشل کو سامنے لایا جا رہا ہے اور انہیں مختلف شعبوں میں مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

تاج محمد ترند نے کہا کہ نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ آج کا نوجوان مستقبل میں پاکستان کا ایک مضبوط سرمایہ اور روشن مستقبل بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور کاروبار کے لیے انہیں بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کے لیے یوتھ سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ اسی طرح محکمہ کھیل بھی نوجوانوں کے لیے مختلف کھیلوں کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے تاکہ ضلع اور صوبے کے باصلاحیت نوجوان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور پاکستان و خیبرپختونخوا کا نام روشن کریں۔

ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جشنِ آزادی کا خوشی کا دن ہے اور اس موقع پر محکمہ یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے تعاون سے محکمہ یوتھ افیئرز خیبر کی جانب سے ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین پروگرام ترتیب دیا گیا، جس میں نوجوانوں کے لیے تفریح، ثقافتی سرگرمیوں، کھیلوں اور اصلاحی پروگراموں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریب کے دوران نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ایوارڈز دیے گئے، جبکہ نوجوانوں کے لیے ایک اصلاحی ڈرامہ بھی پیش کیا گیا، جو قابلِ تعریف اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے اور ان میں مثبت سوچ، خود اعتمادی اور معاشرتی ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی نے کہا کہ ہمارے آج کے نوجوان ہی ہمارے کل کا مستقبل ہیں، اس لیے نوجوانوں کو مضبوط بنانا، ان کی اصلاح کرنا، انہیں مختلف شعبوں میں مہارتیں فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں کو مناسب مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ نہ صرف اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ ایک مضبوط، پرامن اور بہترین معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے جشنِ آزادی کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں، جبکہ نوجوانوں کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف پروگراموں اور ثقافتی سرگرمیوں کو شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Khyber
Directorate of Youth Affairs KP
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Directorate General of Sports KP
Muhammad Sohail Afridi

Pakistan Cleanliness Movement | District KhyberOn the special directions of  the Directorate of Youth Affairs, Governmen...
13/08/2026

Pakistan Cleanliness Movement | District Khyber

On the special directions of the Directorate of Youth Affairs, Government of Khyber Pakhtunkhwa, District Youth Affairs Khyber, in collaboration with the Tehsil Municipal Administration (TMA), successfully conducted cleanliness activities across District Khyber as part of the Pakistan Cleanliness Movement.

The initiative aimed to promote environmental responsibility, civic engagement, cleanliness and volunteerism among youth. District Youth Affairs Khyber appreciates the valuable cooperation and support extended by the TMA and all participating youth volunteers in making the activity successful.

Together, we can build a cleaner, healthier and more responsible Khyber.


Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Directorate General Information & PRs, KP
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General of Sports KP
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Muhammad Sohail Afridi

Pakistan Cleanliness Movement | JamrudOn the second day of the Pakistan Cleanliness Movement, 11 August 2026, District Y...
11/08/2026

Pakistan Cleanliness Movement | Jamrud

On the second day of the Pakistan Cleanliness Movement, 11 August 2026, District Youth Affairs Khyber, in collaboration with the Tehsil Municipal Administration (TMA), Jamrud, conducted cleanliness activities in Jamrud.

The initiative was organized in continuation of the province-wide cleanliness campaign launched by the Directorate of Youth Affairs, Government of Khyber Pakhtunkhwa, with the objective of promoting environmental responsibility, civic engagement, cleanliness and volunteerism among youth.

The activity reflects the commitment of District Youth Affairs Khyber and the local administration to promoting a cleaner, healthier, and more environmentally responsible Khyber.

District Youth Affairs Khyber
Government of Khyber Pakhtunkhwa









Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Khyber

11/08/2026

حکومت خیبر پختونخواہ گڈ گورننس روڈ میپ

ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے واٹس ایپ پر شکایات کے اندراج کا نظام متعارف کردیا گیا ہے۔

Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

Address

District Youth Affairs Khyber, Jamrud Sports Complex
Jamrud

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 03:00
Friday 09:00 - 15:00

Telephone

+92915820377

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Youth Affairs Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Youth Affairs Khyber:

Shortcuts

Share