18/08/2026
مذہب کی نمائندگی کرنے والوں کی ذمہ داری
کسی بھی مذہب یا مسلک کے بارے میں لوگوں کی رائے بنانے میں اس مذہب کے علماء کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ جب کوئی عالم بغیر تحقیق، حقائق سے ہٹ کر یا حد سے تجاوز کرتے ہوئے کوئی بات بیان کرتا ہے تو اس کا نقصان صرف اس کی ذات تک محدود نہیں رہتا بلکہ عام لوگ بھی گمراہ ہو سکتے ہیں۔
میں نے ایک شیعہ عالم کی تقریر سنی جس میں میرے خیال میں بعض باتیں غلو، غیر مستند دعووں اور حد سے تجاوز کے زمرے میں آتی ہیں۔ اسی پر میں نے اپنا Reaction دیا ہے۔
میری تنقید کسی پورے فرقے یا مسلک کے خلاف نہیں، بلکہ غلط بیانی اور غیر ذمہ دارانہ مذہبی گفتگو کے خلاف ہے۔
دین کے نام پر بات کرنے والوں کو چاہیے کہ ہر بات تحقیق، دلیل اور ذمہ داری کے ساتھ کریں۔
آپ ویڈیو دیکھیں اور اپنی رائے ضرور دیں۔