District Education Authority Khushab

District Education Authority Khushab This is the official page of DEA KHUSHAB for promotion of Educational activities in District Khushab

12/08/2026
06/08/2026

گورنمنٹ گرلز پریکٹسنگ ہائر سیکنڈری اسکول جوہرآباد

میٹرک (سالانہ امتحان) کے شاندار نتائج پر ہماری ہونہار طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

🏆 اول پوزیشن: کندیل فاطمہ — 1153/1200 نمبر
🥈 دوم پوزیشن: ہانیہ فاطمہ — 1127/1200 نمبر
🥉 سوم پوزیشن: امِّ عمارہ — 1100/1200 نمبر

میڈم پرنسپل اسماء نواز اعوان کی جانب سے کامیاب طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد۔ ہمیں اپنی طالبات کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اسی طرح اپنے اسکول کا نام روشن کرتی رہیں۔ آمین۔

25/07/2026

بارش کے بعد کی خوشگوار فضا، مہکتے پھول، سرسبز و شاداب ماحول اور پرندوں کی دلکش چہچہاہٹ نے گورنمنٹ گرلز پریکٹسنگ ہائر سیکنڈری اسکول جوہرآباد کی خوبصورتی کو مزید نکھار دیا ہے۔ قدرتی حسن سے بھرپور یہ منظر ہر آنے والے کے دل کو تازگی اور سکون کا احساس بخشتا ہے۔

Scrutiny / Verification Committee for the Transfer Applications
13/07/2026

Scrutiny / Verification Committee
for the Transfer Applications

09/07/2026

سی ای او ایجوکیشن خوشاب
مٹھہ ٹوانہ میں قائم نواز شریف سکول آف ایمیننس کے دورے پر۔۔۔۔۔۔

تھل ٹیلنٹ ہنٹ خوشاب 2026خوشاب کا پہلا بڑا تعلیمی مقابلہ خوشاب کے بچوں کو شاندار نقد انعامات جیتنے کے مواقع ، اس کے ساتھ ...
06/07/2026

تھل ٹیلنٹ ہنٹ خوشاب 2026
خوشاب کا پہلا بڑا تعلیمی مقابلہ

خوشاب کے بچوں کو شاندار نقد انعامات جیتنے کے مواقع ، اس کے ساتھ ساتھ جیتنے والے طلباء و طالبات کو صوبائی سطح پر اک الگ پہچان حاصل کرنے کا سنہری موقع


رجسٹریشن کا عمل شروع ہے جو 10 جولائی 2026 تلک جاری رہے گا

یہ تعلیمی مقابلہ چار مضامین (سائنس، اردو ،انگلش ،ریاضی) میں سے ہوگا

ہشتم کلاس کے بچوں کا مقابلہ 27 ستمبر کو ہو گا !

پنجم کلاس کے بچوں کا مقابلہ 24 اکتوبر کو ہو گا

تمام نجی اور سرکاری ادارہ جات اپنے بچوں کو اس مقابلے میں شامل کر سکتے ہیں

رجسٹریشن اور دیگر
معلومات کے لیے پوسٹر کے نیچے موجود آئی ٹی سیل کے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیے

یاد رہے کہ یہ مقابلہ سابقہ سیکرٹری تعلیم پنجاب جناب محترم عبدالجبار شاہین صاحب اپنی نگرانی میں کروا رہے ہیں تاکہ ضلع خوشاب کے پسماندہ علاقوں سے ٹیلنٹڈ بچوں کو صوبائی اور قومی سطح پر ایک الگ پہچان دی جا سکے، اور ضلع خوشاب کے بچوں میں تعلیمی مقابلوں میں کی شرکت کی فضا پیدا ہو سکے

شکریہ
فوکل پرسن
عنایت اللہ خان

06/07/2026

تھل ٹیلنٹ ہنٹ خوشاب 2026
بڑا تعلیمی مقابلہ
خوشاب کے بچوں کے لیے سنہری موقع


رجسٹریشن کا عمل 10 جولائی تلک جاری ہے !
ٹیسٹ چار مضامین (سائنس اردو انگلش ریاضی) کا ہوگا

ہشتم کلاس کے بچوں کا مقابلہ 27 ستمبر کو ہو گا !
پنجم کلاس کے بچوں کا مقابلہ 24 اکتوبر کو ہو گا

تمام نجی اور سرکاری ادارہ جات اپنے بچوں کو اس مقابلے میں شامل کر سکتے ہیں ، جیتنے والے بچوں کو شاندار نقد انعامات سے نوازا جائے گا
مزید معلومات کے لیے
رابطہ نمبر! 03032007507
عنایت اللہ خان

05/07/2026

CEOs conference, Lahore

05/07/2026
28/06/2026

موسم گرما

خوشاب کے اساتذہ سے ادبی التماس ہے کہ اپنے سکول کے اساتذہ سے درخواست کیجیے کہ بچوں کے لیے بنائے گئے وٹس ایپ گروپس میں سب بچوں کو ہدایات جاری کریں کہ گرمی بہت زیادہ ہے ، سب بچے گھر رہیں ، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں ، گرمی کی مناسبت سے لباس پہنیں اور صرف شام کو ہی کھیلنے کے لیے کچھ دیر نکلیں !

پانچ وقت کی نماز ادا کریں اور ملک پاکستان کے لیے ہمیشہ دعا گو رہیں !

Address

CEO (DEA) OFFICE
Jauharabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education Authority Khushab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share