20/10/2025
چھبیس دن کے اندر اندر تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے مکمل کر کے متاثرین کو امدادی رقوم کی تقسیم ایک معجزے سے کم نہیں۔ آج اوکاڑہ میں ہزاروں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ATM کارڈ فراہم کرکے میرا دل مطمئن ہے کہ ہم نے ریکارڈ وقت میں ریسکیو، ریلیف اور اب بحالی کے مشکل ترین مراحل اپنے وسائل سے طے کیے ہیں۔ انشاءاللہ ہر متاثرہ شخص کو گھر، مویشی اور دکان سمیت مکمل معاوضہ ملے گا۔ آخری سیلاب متاثرہ فرد کی بحالی تک یہ پروگرام جاری رہے گا۔