Jamiat Ulama-e-Islam Jhang

Jamiat Ulama-e-Islam Jhang Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamiat Ulama-e-Islam Jhang, Political Party, Jhang Sadar.

مولانا صاحب نے دو دن قبل واضح کہاتھا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم کریں حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ ایک دو روز مین کم کری...
10/04/2026

مولانا صاحب نے دو دن قبل واضح کہاتھا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم کریں
حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ ایک دو روز مین کم کریں گے
جمعہ کا احتجاج اسی وعدہ پر موخر کیاگیاتھا
مولانا صاحب آپکا شکریہ
پوری قوم آپکی شکرگذار ہے

جنرل سیکرٹری جے یو آئی جھنگ انجینئر نصر اللّٰہ حسن ڈھڈی اور عمیر فاروق نے جی ڈی اے کے ممبر شیخ مکرم وحید سے یونین کونسل ...
10/04/2026

جنرل سیکرٹری جے یو آئی جھنگ انجینئر نصر اللّٰہ حسن ڈھڈی اور عمیر فاروق نے جی ڈی اے کے ممبر شیخ مکرم وحید سے یونین کونسل 86 کے معزز افراد کے ہمراہ ہلال احمر ہسپتال جھنگ سٹی میں ملاقات کی۔ ہسپتال کے بہترین انتظامات، منظم نظام اور مریضوں کی خدمت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ سیکرٹری جم خانہ جھنگ ڈاکٹر معظم وحید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

10/04/2026

ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر آپ جمعیة علماء اسلام کا پرچم تھامیں گے تو جمعیة کا ہر کارکن آپ کی جان، مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت حاضر ہوگا۔

دستورِ اسلام کانفرنس 12 اپریل، مردان میں ایک عظیم الشان اور تاریخی اجتماع منعقد ہو رہا ہے، جس کا مقصد اسلامی نظام کے فرو...
09/04/2026

دستورِ اسلام کانفرنس 12 اپریل، مردان میں ایک عظیم الشان اور تاریخی اجتماع منعقد ہو رہا ہے، جس کا مقصد اسلامی نظام کے فروغ اور امتِ مسلمہ کی بیداری ہے

08/04/2026
جمعیت علماء اسلام جھنگ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس جمعہ کو جھنگ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو گا
08/04/2026

جمعیت علماء اسلام جھنگ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس
جمعہ کو جھنگ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو گا

جمعیت علماء اسلام تحصیل جھنگ کی مجلس عاملہ و مجلس شوریٰ اور ضلعی جماعت کے عہدیداران کا انتہائی اہم اجلاس  8 اپریل بروز ب...
07/04/2026

جمعیت علماء اسلام تحصیل جھنگ کی مجلس عاملہ و مجلس شوریٰ اور ضلعی جماعت کے عہدیداران کا انتہائی اہم اجلاس 8 اپریل بروز بدھ دوپہر 2 بجے جامعہ علوم شرعیہ جھنگ میں طلب کیا گیا ہے

ایجنڈا
1- موجودہ کمر توڑ مہنگائی پر جماعتی موقف
2- مرکزی جماعت کے حکم پر عمل درآمد

آپ سے گزارش ہے کہ بروقت تشریف لائیے

07/04/2026

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا مولانا عبدالغفورحیدری کے زیر صدارت اجلاس

کمیٹی سود پر قائم فیصلے نہیں کرسکتی ۔
جو قوانین اسلام اور آئین وقانون کے خلاف ہو ان سے اجتناب کرنی چائیے ۔
بیمہ کے حوالے سے جو شق ہے اسکو ختم کرنی چائیے ۔
فقہاء کے نزدیک بیمہ کا شمار نہ صرف سود بلکہ یہ جواء کے اندر بھی آتا ہے۔
جہاں ہم نے سود کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہاں ہم سودی قوانین لائیں ۔
میں کمیٹی ممبران سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی میرے ساتھ دیں۔
مولانا عبدالغفورحیدری صاحب

آپ مدینے سے آئے ہیں ہاتھ ہولا رکھیں۔ منسٹر ہاؤسنگ

میں مدینے والے سے وعدہ کرکے آیا ہوں ۔
ہمارا آئین غیر اسلامی قوانین کی مخالفت کرتا ہے ۔
اگر کوئی ایمرجنسی ہے تو اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیجا جائے۔
مولانا عبدالغفورحیدری صاحب

07/04/2026

اسلام آباد: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس
اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، انجنئیر ضیاء الرحمان، سنیٹر کامران مرتضٰی، علامہ راشد محمود سومرو، مولانا اسعد محمود، ملک سکندر ایڈوکیٹ ، مفتی ابرار شریک
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ
ہم نے روز اول سے امریکی پشت پناھی میں اس_رائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور فلسطین سے آگے عرب دنیا اور ایران تک اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی بھرپور اور غیر مبہم مخالفت کی ہے لیکن خلیجی ریاستوں بالخصوص سعودی عرب پر ح_ملوں کے نتیجے میں ایران کے بارے میں پیدا ہونے والا توسیع پسندانہ عزائم کا تاثر بھی مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے اور ایران کو اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاھئیں کیونکہ پاکستان کی نظر میں یہ حملے غیر ضروری کشیدگی بڑھانے اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا سبب بن رھے ہیں۔
سعودی عرب پر حالیہ حملے مسلم امہ کو آپس میں دست وگریبان کرنے کا امریکی و اسرائیلی منصوبہ ہے ہم بار بار اس کی نشاندہی کررہے ہیں کہ اسلامی ممالک کو آپس میں تحمل اور برداشت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنی آزادی وحریت اور خودممختاری کے اعلی ترین قومی اور ملی مقاصد کے حصول کے لیے ایک اسلامی بلاک کی تشکیل کی طرف جانا ہوگا جہاں اسلامئ دنیا سیاسی اقتصادی اور معاشی میدانوں میں ایک دوسرے کا سہارا بن سکے۔
ہم ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہوئے ان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے سعودی قیادت وحکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان

امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان
07/04/2026

امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

Address

Jhang Sadar
35200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulama-e-Islam Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share