Punjab Emergency Service Rescue 1122 Jhang

Punjab Emergency Service Rescue 1122 Jhang MUHAMMAD ZUBAIR
District Media Coordinator Rescue 1122 Jhang

07/08/2026
07/08/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) جھنگ
بتاریخ: 07-08-2025

جھنگ صفائی کے دوران مین ہول میں گرنے والے واساہ کے نجی کنٹریکٹرز کے ملازمین صفائی کے دوران جانبحق

دو اہلکاروں کی لاشیں ریسکیو 1122 نے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیں

جھنگ صدر تانگہ اڈہ، فاروقِ اعظم روڈ پر واساہ کے نجی کنٹریکٹرز کےدو ملازمین مین ہول کی صفائی کے دوران گر گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جھنگ کے کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینسز، ریسکیو وہیکلز اور اسپیشل ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا، جبکہ پولیس کنٹرول روم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دونوں ملازمین کو مین ہول سے باہر نکالا۔ تاہم دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔ ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں کاشف علی ولد عاشق حسین (عمر 24 سال، رہائشی لاہور) اور عابد علی ولد صادق (عمر 26 سال، رہائشی حبیب آباد، اوکاڑہ) شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سلطان محمود نے موقع پر پہنچ تمام آپریشن کی نگرانی خود کی ۔

06اگست 2026کرائم ایمرجنسی  *جھنگ  اڈہ مدھانی جٹ، فیصل آباد روڈ پر  نامعلوم نومولود بچے کو کسی  نے کھیتوں میں چھوڑ دیا*ری...
06/08/2026

06اگست 2026
کرائم ایمرجنسی

*جھنگ اڈہ مدھانی جٹ، فیصل آباد روڈ پر نامعلوم نومولود بچے کو کسی نے کھیتوں میں چھوڑ دیا*ریسکیو 1122کی بروقت کارروائی*

۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس چند ہی منٹوں میں موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس کو بھی فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ ریسکیورز نے نومولود کا معائنہ کیا تو خوش قسمتی سے بچہ زندہ تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ بچے کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا، جہاں اس کی جان بچانے کے لیے طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس دے کر انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے دن رات اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہے ہیں۔

05اگست2026تشدد کا واقعہ *جھنگ تحصیل شورکوٹ ملتان روڈ بستی سربانہ میں بچوں کے درمیان ہونے والے معمولی جھگڑے نے شدت اختیار...
05/08/2026

05اگست2026
تشدد کا واقعہ

*جھنگ تحصیل شورکوٹ ملتان روڈ بستی سربانہ میں بچوں کے درمیان ہونے والے معمولی جھگڑے نے شدت اختیار کر لی، چار افراد زخمی*

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شورکوٹ کی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیورز نے زخمیوں صفدر ولد غلام عباس (30 سال)، ساجد عباس ولد محمد وریام (40 سال)، محمد امیر ولد خان محمد (45 سال) اور بشیر احمد ولد گل محمد (48 سال) کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
معمولی تنازعات، خصوصاً بچوں کے جھگڑوں کو برداشت، تحمل اور دانشمندی سے حل کرنا چاہیے۔ غصہ اور تشدد نہ صرف قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ خاندانوں اور معاشرے میں نفرت اور بدامنی کا سبب بھی بنتا ہے۔

04/08/2026

Address

Faisalabad Road Opposite District Jail Jhang Sadar
Jhang Sadar
34200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Emergency Service Rescue 1122 Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share