Chaudhary Ammar Farrukh

Chaudhary Ammar Farrukh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chaudhary Ammar Farrukh, Jhelum.

27/05/2026
ڈیرہ چیئرمین چوران میں “یومِ تشکر بنیانِ مرصوص” کا عظیم الشان جلسہ، ایم این اے ضلع جہلم جناب چوہدری فرخ الطاف کا تاریخی ...
17/05/2026

ڈیرہ چیئرمین چوران میں “یومِ تشکر بنیانِ مرصوص” کا عظیم الشان جلسہ، ایم این اے ضلع جہلم جناب چوہدری فرخ الطاف کا تاریخی استقبال، پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین
سابق چیئرمین یونین کونسل گولپور ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ کی جانب سے ڈیرہ چیئرمین چوران میں “یومِ تشکر بنیانِ مرصوص” کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان اور پُروقار جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ممبر قومی اسمبلی جناب چوہدری فرخ الطاف صاحب نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ایم این اے ضلع جہلم جناب چوہدری فرخ الطاف حسین کا للہ انٹرچینج پہنچنے پر ڈھول کی تھاپ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے ایک بڑے قافلے کی صورت میں انہیں چوران پہنچایا۔ اس موقع پر کوٹ کچا اور چوران روڈ کا افتتاح بھی کیا گیا جبکہ بعد ازاں جلسہ ایک بڑے عوامی اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔
جلسے میں تحصیل پنڈ دادنخان، یونین کونسل گولپور، کھیوڑہ سے سید فضل حیدر شیرازی اور گردونواح سے سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں فرزند جہلم چوہدری عمار فرخ سالار کارواں ڈاکٹر فضل الحق فضلی راجہ شاہ نواز صاحب سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عابد، اشرف جوتانہ چوہدری رستم للہ،الحاج غلام اکبر منڈاہر چوہدری توقیر عباس جوئیہ چیرمین راجہ محمود اختر چوہدری زاہد چھنی گجراں سمیت سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ میزبان ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ “بنیانِ مرصوص” معرکۂ حق کی کامیابی اور وطنِ عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں خصوصی ایم این اے ضلع جہلم جناب چوہدری فرخ الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لی ہے۔
اس موقع پر “بنیانِ مرصوص” کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا جبکہ ملی نغموں نے شرکاء کے جذبے کو مزید گرما دیا۔
اپنے خطاب میں ایم این اے ضلع جہلم جناب چوہدری فرخ الطاف حسین نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جس بہادری اور جرات سے جواب دیا، پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو بھرپور جواب دے کر اس کی توپیں خاموش کرا دی گئیں اور اسے جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے سابقہ دور میں بھی تحصیل پنڈ دادنخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور آج بھی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقے کی ترقی، سڑکوں، بنیادی سہولیات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔
جلسے کے اختتام پر پاک فوج، شہداء اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ کی جانب سے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کے لیے پرتکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔...

13/05/2026

الحسن مارکی جہلم راجہ زوہیب ڈھوک حصہ کی دعوت ولیمہ پر فرذند جہلم جناب چوہدری عمار فرخ صاحب کی خصوصی شرکت ہمراہ ڈاکٹر فضل الحق فضلی چوہدری توقیر عباس جوئیہ

چوھدری فرخ الطاف ایم این اے اور عمار فرخ کا جھنگ چک یو سی آڈرانہ میں چوھدری زبیر کی والدہ کی وفات پر دُعائے مغفرت
10/05/2026

چوھدری فرخ الطاف ایم این اے اور عمار فرخ کا جھنگ چک یو سی آڈرانہ میں چوھدری زبیر کی والدہ کی وفات پر دُعائے مغفرت

02/05/2026

جگتہ میں نیزہ بازی کا مقابلہ مہمان خصوصی ایم این اے چوھدری فرخ الطاف کے لخت جگر چوھدری عمار فرخ تھے ان کے ساتھ ڈاکٹر فضل الحق چوھدری توقیر عباس بھی تھے چوھدری شعیب ایڈوکیٹ سابق ناظم اور ملک شوکت حیات آف النگ نے ڈھول کی تھاپ پر عمار فرخ کو ویلکم کیا

29/04/2026

ایم این اے جناب چوھدری فرخ الطاف کا چک براھم میں اپنے پیارے بھائی اور درینہ ساتھی ایڈوکیٹ چوھدری اسلم نمبردار کی وفات پر اُن کے بھائی اور بیٹے کے ساتھ تعزیت اور دُعائے مغفرت عمار فرخ ڈاکٹر فضل الحق اور ملک الطاف بھی ھمراہ

Address

Jhelum

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaudhary Ammar Farrukh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share