Civil Defence Organization Jhelum

Civil Defence Organization Jhelum Govt of Punjab
0544 9270255

🚨 جہلم میں فائر سیفٹی معائنہڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے احکامات کی روشنی میں...
29/08/2026

🚨 جہلم میں فائر سیفٹی معائنہ
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے احکامات کی روشنی میں، پی سی ڈی آر سی (PCDRC) آفس جہلم کی جانب سے 29 اگست 2026ء کو 3 ہسپتالوں کا معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے دوران سول ڈیفنس اسپیشل پاورز رولز 1951ء کے تحت آگ سے بچاؤ اور فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو نوٹسز جاری کیے گئے۔
🏥 ڈی ایچ کیو ہسپتال، جہلم
🏥 یعقوب ہسپتال، ٹالیاں والا روڈ، جہلم
🏥 جناح کلینک، ٹالیاں والا روڈ، جہلم
منجانب: سول ڈیفنس آفیسر (CDO)، جہلم

جہلم (28 اگست 2026): وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات کے مطابق ڈی ...
28/08/2026

جہلم (28 اگست 2026):
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں آگ لگنے کی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس جہلم کے اشتراک سے عملی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کا مقصد ہنگامی حالات میں بروقت کارروائی، محفوظ انخلاء اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
تفصیلات کے مطابق، عملی مشق کے دوران ہسپتال میں آگ لگنے کی فرضی صورتحال پیدا کی گئی، جس پر ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے، متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور امدادی سرگرمیوں کو منظم انداز میں انجام دینے کا عملی مظاہرہ کیا۔ ہسپتال کے متعلقہ عملے نے بھی مشق میں حصہ لیا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے مقررہ طریقۂ کار پر عملدرآمد کیا۔
مشق کے دوران مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطہ، فوری امدادی کارروائی، محفوظ انخلاء اور ہنگامی صورتحال میں ردعمل کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ہنگامی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں، ہسپتال کے عملے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

12 ربیع الاول، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز اور ڈپٹی کمشنر جہلم ...
26/08/2026

12 ربیع الاول، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر محمد بوٹا نے جلوسوں کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے سول ڈیفنس فورس کو تعینات کر دیا۔
سول ڈیفنس رضاکاران جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

26/08/2026

12 ربیع الاول، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر محمد بوٹا نے جلوسوں کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے سول ڈیفنس فورس کو تعینات کر دیا۔
سول ڈیفنس رضاکاران جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

Address

Opposite DC. Office Jhelum
Jhelum
49600

Telephone

+923009515070

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence Organization Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Civil Defence Organization Jhelum:

Shortcuts

Share