TMA Kahror Pakka

TMA Kahror Pakka All Updates of Municipal Committee Kehror Pakka/TMA Kehror Pakka City.

06/02/2026

کیا آپ کا شناختی کارڈ پراپرٹی ریکارڈ سے میچ نہیں ہو رہا؟ جانیے حل کیا ہے۔

نادرا نے ملک بھر کے بیشتر ہسپتالوں میں برتھ نوٹیفکیشن ٹولز متعارف کروانے کے بعد نومولود بچے کی پیدائش پر والدین کو یاددہ...
06/02/2026

نادرا نے ملک بھر کے بیشتر ہسپتالوں میں برتھ نوٹیفکیشن ٹولز متعارف کروانے کے بعد نومولود بچے کی پیدائش پر والدین کو یاددہانی کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع کر دی ہے۔
والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچے کی پیدائش کے 30 دن کے اندر پہلے متعلقہ یونین کونسل میں رجسٹریشن مکمل کروائیں، اس کے بعد نادرا دفتر سے ب فارم حاصل کریں یا گھر بیٹھے تمام سہولیات کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔

02/02/2026
📢 نجی اسکولوں کے لیے اہم انتباہ - والدین باخبر رہیں!حکومتِ پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے "22 جنوری 2026" کے سرکار...
01/02/2026

📢 نجی اسکولوں کے لیے اہم انتباہ - والدین باخبر رہیں!

حکومتِ پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے "22 جنوری 2026" کے سرکاری اعلامیے میں ایک بات دو ٹوک انداز میں واضح کر دی ہے:

📜 قانون کیا کہتا ہے؟
Punjab Private Educational Institutions (Promotion & Regulation) Ordinance, 1984
کی دفعہ **7-A(10)** کے مطابق:

❌ کوئی بھی نجی اسکول
والدین یا سرپرستوں کو
کسی مخصوص بک شاپ،
کسی خاص یونیفارم اسٹور،
یا کسی مقررہ وینڈر سے
کتابیں، یونیفارم، جوتے، بیگز یا دیگر سامان خریدنے پر "مجبور نہیں کر سکتا"

🚨 اسکولوں کی وہ چالیں جو اب جرم ہیں.
اگر کوئی اسکول:
▪️ داخلہ کسی مخصوص دکان سے خریداری سے مشروط کرے
▪️ فیس کے ساتھ کسی خاص شاپ کی پرچی تھمائے
▪️ یہ دعویٰ کرے کہ “صرف ہماری بتائی ہوئی یونیفارم یا کتاب قابلِ قبول ہے”
▪️ بچوں کو خریداری کی بنیاد پر کلاس میں شرمندہ کرے

❗تو جان لیں: "یہ سب قانون شکنی ہے۔"

⚖️ خلاف ورزی کے نتائج
قانون توڑنے والے اسکول کے خلاف:
▫️ جرمانہ
▫️ رجسٹریشن معطلی
▫️ دیگر سخت قانونی کارروائی
عمل میں لائی جا سکتی ہے، اور
"ضلعی رجسٹریشن اتھارٹی (DRA)" براہِ راست ایکشن لینے کی مجاز ہے۔

👨‍👩‍👧والدین کے محفوظ اور قانونی حقوق
✔️ کتابیں کسی بھی مارکیٹ سے خریدنے کا حق
✔️ یونیفارم اپنی مرضی اور بجٹ کے مطابق بنوانے کی آزادی
✔️ کسی اسکول کے دباؤ کو ماننے کی کوئی قانونی پابندی نہیں

📝 شکایت کیسے کریں؟
اگر کوئی اسکول قانون پر عمل نہیں کر رہا تو خاموش نہ رہیں:

🔗 حکومتِ پنجاب CRM پورٹل
👉 [https://crm.punjab.gov.pk/cmccpublic](https://crm.punjab.gov.pk/cmccpublic)

آپ کی شکایت:
📍 متعلقہ ضلع کے CEO ایجوکیشن
📍 ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی
تک براہِ راست پہنچتی ہے اور سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنتی ہے۔

✍️ یاد رکھیں!
نوٹیفکیشن اپنی جگہ،
لیکن اصل طاقت "والدین کی آواز" ہے۔
جب تک والدین اجتماعی طور پر شکایت درج نہیں کریں گے،
تب تک کچھ اسکول ناجائز منافع خوری سے باز نہیں آئیں گے۔

📌 قانون موجود ہے - اب عملدرآمد والدین کے ہاتھ میں ہے۔

مزید آگاہی کے لیے اس پیغام کو شیئر کریں 🔄

25/01/2026
پنجاب: نئے پیدائش و اموات رولز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاریپنجاب بھر میں پیدائش و اموات رجسٹریشن کی بہتری کے لیے قانون سازی مکم...
22/05/2025

پنجاب: نئے پیدائش و اموات رولز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر میں پیدائش و اموات رجسٹریشن کی بہتری کے لیے قانون سازی مکمل

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نئے برتھ ڈیتھ رولز نافذ کر دیے

سیکرٹری قانون اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری

نئے رولز میں رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے

• پیدائش سے 7 سال تک رجسٹریشن بالکل مفت ہوگی

• ایک سال تک کی عمر کا اندراج متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل کرے گا

• 1 سے 7 سال کی عمر تک کا اندراج متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اختیار میں ہوگا

• 7 سال سے زائد عمر کا اندراج متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے اختیار میں ہوگا

• لیٹ اندراج کی صورت میں کورٹ ڈگری کی شرط ختم کر دی گئی

• 7 سال سے زائد تاخیر پر اخبار میں اشتہار دینا لازم ہوگا

• 7 سال کے بعد اندراج کی صورت میں رجسٹریشن فیس لاگو ہو گی.

15/02/2025

🌱 شجر کاری مہم 🌱

ہم سب مل کر اپنے ماحول کو سرسبز و شاداب بنائیں! آج، ہم نے درخت لگاکر اپنے اردگرد کی فضا کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ درخت نہ صرف آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول کو صاف اور خوبصورت بھی بناتے ہیں۔

آئیں، ہم سب مل کر اپنی زمین کو سبز و شاداب بنانے کا عہد کریں! 🌳🌍

#شجرکاری #سبزپاکستان #ماحولیات #صاففضا #سبززمین

15/02/2025

ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم!
لیہ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 700 کلو ناقص گھی تلف، کریانہ سٹور مالکان کو بھاری جرمانے عائد ۔۔۔

www.pfa.gop.pk


Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Maryam Nawaz Sharif DGPR Punjab

15/02/2025

سرکاری افسران اور ملازمین کی اے سی آرز، چھٹی، ٹرانسفر آرڈرز، پنشن کے عمل کو ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم (E-FOAS) سے منسلک کرنے کے لیے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی ہے.

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین سے درخواست ہے آٹومیشن سسٹم سے مستفید ہونے کے لے 23 فروری تک ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم میں اپنی پروفائل مکمل کر لیں.

موبائل ایپلیکیشن کے لیے لنک 👇

https://hisduapps.pshealthpunjab.gov.pk/

08/01/2025

Govt of Punjab
Board of Revenue, Punjab
DGPR Punjab
Punjab Land Records Authority - PLRA

Address

Tehsil Municipal Administration Near HBL Bank, Chowk Bukhari
Kahror Pakka
59340

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TMA Kahror Pakka posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share