Voice Of Pothohar

Voice Of Pothohar 03336916419

03/09/2026
02/09/2026

اپنا پیارا پوٹھوہار

*خطرناک اشتہاری شینا کابلی  کی فائرنگ، پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض شناس بہادر سب انسپکٹر عدنان غیور وطن کی راہ میں ش...
02/09/2026

*خطرناک اشتہاری شینا
کابلی کی فائرنگ، پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض شناس بہادر سب انسپکٹر عدنان غیور وطن کی راہ میں شہید*

راولپنڈی چکلالہ تھانہ گلریز چوکی کی حدود میں پنجاب پولیس کے ایک اور بہادر جوان نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ سی سی ڈی راولپنڈی کے سب انسپکٹر عدنان غیور تھانہ چکلالہ گلریزچوکی کی حدود میں خطرناک اشتہاری مجرم شینا خان کابلی کی گرفتاری کی کوشش کے دوران ملزم کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کر گئے۔۔۔ اس سے قبل واہ کینٹ میں بھی یہی گروپ سی سی ڈی اھکاروں پر اور انکی فیملی پر فائرنگ کے واقعات میں سرپرستی کرتارھاھے۔۔۔
سب انسپکٹر عدنان غیور کی شہادت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ پنجاب پولیس کے جوان خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر فرض کی ادائیگی کو مقدم رکھتے ہیں۔ وردی میں ملبوس یہ جوان صرف قانون کے محافظ نہیں بلکہ معاشرے کے امن و امان کے لیے اپنی زندگیوں تک کی قربانی دینے والے سپوت
شہید سب انسپکٹر عدنان غیور کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ھیں "شہداء پنجاب پولیس ہمارا فخر ہیں، ان کے اہلخانہ کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود اولین اب حکومت کی اولین ترجیح ھونی چاھیے
سب انسپکٹر سی سی ڈی عدنان غیور کی شہادت نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ اس محکمےکے جوان امن کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کتنی بڑی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ ملک دشمن عناصر غیر ملکی خطرناک ملزمان کے سامنے ڈٹ جانا اور فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کر دینا سی سی ڈی پولیس کے ان جوانوں کی جرأت، فرض شناسی اور وطن سے وفاداری کی روشن مثال ہے۔۔۔
پنجاب سی سی ڈی پولیس کے شہداء قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی قربانیاں قانون کی بالادستی اور معاشرے کے امن کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔۔۔۔
ہم آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی سے ایسے گینگ کے سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں

ٹیم وائس آف پوٹھوہار سلام عقیدت پیش کرتی ہے
02/09/2026

ٹیم وائس آف پوٹھوہار سلام عقیدت پیش کرتی ہے

Address

Kahuta
46000

Telephone

+923170514635

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Pothohar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share