Haji Malik Abdul Rauf - Councillor Municipal committee Kahuta

Haji Malik Abdul Rauf - Councillor Municipal committee Kahuta Vote PEACE, Vote EDUCATION, Vote Brotherhood. Vote PEACE, Vote EDUCATION, Vote Brotherhood Vote "TARAZU"

Haji Malik Abdul Rauf
WARD # 4
CHANNI AWAN

14 اگست ہمیں اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد وطن، پاکستان نصیب ہوا۔آئیں عہد کریں کہ ہم ا...
14/08/2026

14 اگست ہمیں اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد وطن، پاکستان نصیب ہوا۔
آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اسے مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد ❤️🇵🇰

معتمد اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی برادر مصعب روہان اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی برادر عثمان ب...
02/08/2026

معتمد اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی برادر مصعب روہان اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی برادر عثمان بن صادق کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں

قیم جماعت اسلامی پاکستان محترم امیر العظیم صاحب اللّٰہ رب العالمین کی رضا سے انتقال فرما گئے ہیں۔میرے قائد رخصت ھو گئے۔۔...
22/07/2026

قیم جماعت اسلامی پاکستان محترم امیر العظیم صاحب اللّٰہ رب العالمین کی رضا سے انتقال فرما گئے ہیں۔
میرے قائد رخصت ھو گئے۔۔۔۔
الوداع امیر العظیم بھائی۔۔۔۔
جنت میں ملیں گے۔
ان شاء اللّٰہ
*انا للّٰہ وانا الیہ راجعون*
نمازِ جنازہ: 5:15 بجے بعد از عصر 23 جولائی بروز جمعرات، منصورہ میں ادا کی جاۓ گی۔
ھزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ھوتا ھے چمن میں دیدہ ور پیدا See less

ماشاء اللہ 🌹🤲میرے پیارI پوتا ازلان (فرزندِ ملک عبدالوہاب) کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا ہے۔اے اللہ! اس ننھی سی امانت کو ا...
19/07/2026

ماشاء اللہ 🌹🤲
میرے پیارI پوتا ازلان (فرزندِ ملک عبدالوہاب) کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا ہے۔
اے اللہ! اس ننھی سی امانت کو اپنی حفظ و امان میں رکھ، اسے صحت، ایمان، علمِ نافع، اچھے اخلاق اور تقویٰ سے مالا مال فرما۔ اس کے دل میں قرآن و سنت کی محبت پیدا فرما اور اسے ہمیشہ حق اور سچائی کے راستے پر قائم رکھ۔
یا اللہ! ازلان کو دینِ اسلام کا سچا خادم، باعمل مسلمان اور دعوتِ دین کا مؤثر داعی بنا۔اسے جماعتِ اسلامی کا مخلص رکن بننے اور اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اس کی زندگی کو اسلام کی سربلندی، امتِ مسلمہ کی بھلائی اور انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنا۔
اسے نیک صحبت، صالح کردار، والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک، خاندان کے لیے باعثِ فخر اور معاشرے کے لیے رحمت بنا۔ دنیا و آخرت کی ہر کامیابی، عزت، برکت اور خیر اس کا مقدر فرما۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️

الخدمت فاؤنڈیشن کا عزم ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور مواقع فراہم کر کے انہیں بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ پاکستان کی ت...
08/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن کا عزم ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور مواقع فراہم کر کے انہیں بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
بنو قابل کہوٹہ میں مفت آئی ٹی کورسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
یہ سنہری موقع ضائع نہ کریں۔ جدید آئی ٹی مہارتیں حاصل کریں، اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں۔
آئیے! زیادہ سے زیادہ نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، اپنے شہر کہوٹہ، اپنے خاندان اور اپنی قوم کا نام روشن کریں۔
آج ہی رجسٹریشن کریں اور کامیابی کی طرف پہلا قدم بڑھائیں۔
https://banoqabil.org

الحمد للہ رب العالمیناللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محترم امیر العظیم صاحب کل ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ الحمد للہ، ان...
03/07/2026

الحمد للہ رب العالمین

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محترم امیر العظیم صاحب کل ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ الحمد للہ، ان کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامل، عاجل اور دائمی صحت و تندرستی عطا فرمائے، انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے اور مزید قوت و عافیت سے نوازے۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی اور اقامتِ دین کی اس تحریک کے لیے وقف کر رکھی ہے، اور آج بھی محترم حافظ نعیم الرحمن صاحب کے شانہ بشانہ اس تحریک کی قیادت کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان دونوں قائدین کو اپنی خصوصی نصرت، حکمت اور استقامت عطا فرمائے، ان کا سایہ اس تحریک پر تادیر قائم رکھے، اور ان کی قیادت میں اس جدوجہد کو ملک و ملت کے لیے خیر و برکت اور کامیابی کا ذریعہ بنائے۔

آمین یا رب العالمین۔

جدید فری آئی ٹی کورسز کا آغازالحمدللہ! آج Bano Qabil، کہوٹہ میں جدید فری آئی ٹی کورسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔یہ نوجوانوں...
27/06/2026

جدید فری آئی ٹی کورسز کا آغاز
الحمدللہ! آج Bano Qabil، کہوٹہ میں جدید فری آئی ٹی کورسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
یہ نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سیکھنے، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو کامیاب فرمائے، تمام طلبہ کو علمِ نافع عطا کرے اور انہیں اپنی مہارتوں کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

الحمدللہ!حاجی ملک عبدالرؤف صاحب کے بھتیجے،  حاجی ملک عبدالغفور (  مرحوم ) کے فرزند، ملک عبدالقدیر صاحب، فریضۂ حج کی سعاد...
05/06/2026

الحمدللہ!
حاجی ملک عبدالرؤف صاحب کے بھتیجے،
حاجی ملک عبدالغفور ( مرحوم ) کے فرزند، ملک عبدالقدیر صاحب، فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
اس بابرکت موقع پر اُنہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے حج کو قبول فرمائے، ان کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ان کی زندگی میں مزید برکتیں اور آسانیاں پیدا فرمائے۔
اس موقع پر انجمن تاجران کہوٹہ کا وفد بھی ان سے ملاقات کے لیے ان کے ہمراہ موجود رہا، جو کہ محبت، احترام اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملک عبدالقدیر صاحب کو صحت، ایمان، اور عزت والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور ان کے حج کو ان کے لیے ذریعۂ مغفرت و نجات بنائے۔ آمین۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَہزاروں آنکھیں اشکبار، لاکھوں دل غمزدہ، مگر زبانوں پر صبر اور دعائے مغفرت…یہ م...
21/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ہزاروں آنکھیں اشکبار، لاکھوں دل غمزدہ، مگر زبانوں پر صبر اور دعائے مغفرت…
یہ منظر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ اللہ والے لوگ صرف اپنے گھر والوں کے نہیں بلکہ پوری امت کے محبوب ہوتے ہیں۔

قرآنِ مجید فرماتا ہے:
“يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ۝ ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً”
اے اطمینان والی روح! اپنے رب کی طرف لوٹ چل، اس حال میں کہ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی۔

میاں مقصود احمد مرحوم نے اپنی زندگی دین کی دعوت، اقامتِ دین، عوامی خدمت اور جماعت اسلامی کی جدوجہد میں بسر کی۔ آج ان کی نمازِ جنازہ میں عوام کا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ اخلاص سے کی گئی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی دینی و تحریکی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں بھی قرآن و سنت کے راستے پر ثابت قدم رکھے۔ آمین۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَمیاں مقصود احمدلاہورسابق امیر جماعت اسلامی پنجاب و صدر علماء و مشائخ رابطہ ک...
21/05/2026

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

میاں مقصود احمد
لاہور
سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب و صدر علماء و مشائخ رابطہ کونسل جماعت اسلامی پاکستان
حرکتِ قلب بند ہونے سے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اللہ تعالیٰ میاں صاحب کی تحریک اسلامی اور دین کی سربلندی کے لیے کاوشوں کو شرف قبولیت بخشے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
اللہ پاک پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
اور ان کے لیے یہ صدمہ برداشت کرنا آسان فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

Address

Pakeeza Sweets Channi Bazar Kahuta
Kahuta
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Malik Abdul Rauf - Councillor Municipal committee Kahuta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Haji Malik Abdul Rauf - Councillor Municipal committee Kahuta:

Shortcuts

Share