13/02/2026
قلات۔مورخہ 13فروری2026 بروز جمعہ
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر اور بلوچستان گرینڈ الاہنس کے جنرل سیکرٹری حاجی علی اصغر بنگلزہی کا قلات آمد۔ انہوں نے ایپکا بلوچستان کےسابق جواہنٹ سیکرٹری و قلات کے صدر مرحوم حسین بخش رہیسانی کے وفات پر انکے فرزندوں، محمد اسماعیل رہیسانی اور محمد ابراہیم رہیسانی سے تعزیت کی اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ انکے ہمراہ ایپکا بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ملک امیر زادہ علیزہی، سینہر ناہب صدر ایپکا بلوچستان حاجی سکندر لہڑی سمیت ایپکا قلات و گرینڈ الاہنس کے پریس سیکرٹری عبدالناصر نیچاری اور میر نوید احمد رند بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ایپکا کی پلیٹ فارم سے ملازمین کےلیے گراں قدر خدمات سرانجام دیے جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ حتیٰ کہ حالت علالت میں بھی وہ حالیہ گرینڈ الاہنس تحریک میں سرگرم عمل رہے اور کارکنان سے رابطے میں رہے۔ان کی انتقال سے انکی فیملی سمیت ایپکا ایک عظیم و شفیق اور ملنسار انسان سے محروم ہوا۔ اللہ پاک سے دعا ہیکہ وہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرماہیں اور پسماندگان کوصبر جمیل عطاء فرماہیں۔آمین