برمحمدخیل قومی فلاحی کمیٹی

برمحمدخیل قومی فلاحی کمیٹی خدمتِ انسانیت، ہماری پہچان!
(1)

الحمدللہ، قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی کے چیئرمین ملک موصل خان، بر محمد خیل فلاحی کمیٹی کے ممبران، قومی مشران اور دیگر معزز...
20/08/2026

الحمدللہ، قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی کے چیئرمین ملک موصل خان، بر محمد خیل فلاحی کمیٹی کے ممبران، قومی مشران اور دیگر معززین کی مسلسل کوششوں سے تپہ تیرائی میں لیاقت علی خاندان اور یونس علی خاندان کے درمیان جاری معاملے میں تیگے کی مدت اب باہمی رضامندی سے مزید پانچ ماہ (2/2/2027 ) کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔

اس امن کے عمل میں تپہ تیرائی کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ دونوں خاندانوں نے صبر، برداشت اور امن کو ترجیح دیتے ہوئے پہلے 10 دن، پھر 2 ماہ اور اب 5 ماہ کے تیگے پر اتفاق کیا، جو مستقل صلح کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی کی جانب سے سابق ایم این اے حاجی جواد حسن صاحب، ملک نورجاف حاجی صاحب، تپہ تیرائی کے مشران و عمائدین اور ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے اس معاملے میں کسی بھی شکل میں تعاون کیا۔

خصوصی طور پر قوم شیخان سے تعلق رکھنے والے حاجی رفیق صاحب کے خلوص اور تعاون کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ہم دونوں فریقین، لیاقت علی خاندان اور یونس علی خاندان کے صبر و تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ تیگہ مستقل صلح، امن اور بھائی چارے کی بنیاد بنے گا۔

آج بمقام کلایہ مدرسہ قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی اور قوم مانی خیل کمیٹی کا متفقہ طور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دو...
19/08/2026

آج بمقام کلایہ مدرسہ قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی اور قوم مانی خیل کمیٹی کا متفقہ طور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں کمیٹیوں کے ذمہ داران نے متفقہ طور پر قوم کو درپیش مختلف اجتماعی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی مشاورت، اتحاد اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ہماری کوشش کا مقصد صرف ایک ہے اپنی قوم، علاقے اور عوام کی بہتری اور فلاح۔

ان شاء اللہ، اتحاد اور خلوص کے ساتھ یہ جدوجہد آئندہ بھی اسی جذبے سے جاری رہے گی۔

05/08/2026

الحمدللہ، چہلمِ حضرت امام حسینؑ کے موقع پر قوم برمحمدخیل کا جلوسِ عزا عقیدت، احترام، نظم و ضبط اور پُرامن ماحول میں برآمد ہوا، جبکہ کلایہ دربار میں چہلم کے تمام جلوس اور عزاداری کے پروگرام بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئے۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس، سیکیورٹی اداروں، محکمۂ صحت، مختلف تنظیموں، رضاکاروں، امام بارگاہوں کے متولیان اور مشرانِ علاقہ نے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھائیں، جس کے باعث پورے علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رہی۔

خصوصی طور پر ڈی ایچ او صاحب کے کلایہ دربار کے دورے اور طبی انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کی نگرانی اور محکمۂ صحت کی خدمات نے عزاداروں اور زائرین کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔

قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی تمام سرکاری اداروں، سیکیورٹی اہلکاروں، محکمۂ صحت، تنظیموں، رضاکاروں، امام بارگاہوں کے متولیان اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے، جنہوں نے باہمی تعاون، ذمہ داری اور اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔

اللہ تعالیٰ تمام عزاداروں کی عزاداری، مجالس اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور شہدائے کربلا کے صدقے ہمارے علاقے اور ملک میں ہمیشہ امن، اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی

قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی کی نگرانی میں چہلمِ حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ...
02/08/2026

قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی کی نگرانی میں چہلمِ حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں خانڈو امام بارگاہ سے لے کر لال میلہ تک تمام امام بارگاہوں کے متولیان، مختلف تنظیموں کے ذمہ داران اور علاقائی مشران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چہلم کے جلوسوں، مجالس اور زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور باہمی رابطے و تعاون پر زور دیا گیا۔
اجلاس کے بعد قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی کے اراکین نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عثمان خان صاحب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے امام بارگاہوں کے لیے ضروری ادویات فراہم کیں، جس پر کمیٹی ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
تاہم، علاقے کی بڑی آبادی اور متعدد امام بارگاہوں کے مقابلے میں فراہم کردہ ادویات ناکافی ہیں۔ لہٰذا ہم ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر صاحب سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ آئندہ محرم الحرام اور دیگر بڑے مذہبی اجتماعات کے لیے ادویات اور ضروری طبی سامان کی مقدار میں اضافہ کیا جائے، تاکہ تمام عزاداروں اور زائرین کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
امن و امان، سیکیورٹی اور عوامی خدمت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی

چہلمِ حضرت امام حسینؑ کے موقع پر زائرینِ کی خدمت کے لیے قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی کی جانب سے لنڈوکہ ٹاپ، کلایہ میں فری م...
01/08/2026

چہلمِ حضرت امام حسینؑ کے موقع پر زائرینِ کی خدمت کے لیے قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی کی جانب سے لنڈوکہ ٹاپ، کلایہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔

31/07/2026

پی ٹی آئی ورکرز میٹنگ میں قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی کے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے اہم اجتماعی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کو طویل عرصے سے بنیادی سہولیات، بہتر سڑکوں اور صحت کے مسائل کا سامنا ہے، جن کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

چیئرمین نے بالخصوص ابی شل ٹو جبر ٹاپ، جبر ٹاپ ٹو کڈہ بازار، سرہ خونہ اور بالکوٹ روڈ کی خستہ حالی اور تعمیر و بحالی کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ کلایہ ہسپتال میں عوام کو درپیش مسائل اور بہتر طبی سہولیات کی ضرورت پر بھی توجہ دلائی گئی۔

انہوں نے ممبر قومی اسمبلی یوسف خان اور ممبران صوبائی اسمبلی اورنگزیب سے ایک بار پھر پُرخلوص اپیل کی کہ عوامی مسائل کو صرف وعدوں تک محدود رکھنے کے بجائے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔

قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی عوامی حقوق، اجتماعی مسائل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

09/07/2026

برمحمد خیل قومی فلاحی کمیٹی اور اورکزئی والنٹیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی یاد میں ایک تعزیتی و دعائیہ پروگرام انوار المدارس کلایہ میں منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے شہید کی خدمات، استقامت اور امتِ مسلمہ کے لیے ان کے کردار پر روشنی ڈالی، جبکہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

30/06/2026

الحمدللہ! قوم مانی خیل علمدار فیڈریشن اور کرش مالک سید امن عباس کلایہ سید کے درمیان محرم الحرام کے دوران پیش آنے والے تنازع کو آج قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی، کلایہ سیدان کمیٹی اور معزز مشرانِ علاقہ کی مشترکہ کاوشوں سے باہمی رضامندی کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔

دونوں فریقین نے صبر، برداشت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختلافات کو ختم کیا اور آئندہ باہمی احترام، اتحاد اور امن کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی تمام مشرانِ علاقہ، کلایہ سیدان کمیٹی اور دونوں فریقین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جنہوں نے تصادم کے بجائے مصالحت، امن اور بھائی چارے کا راستہ اختیار کیا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے علاقے میں ہمیشہ امن، اتفاق اور محبت قائم رکھے اور ہمیں اپنی قوم کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔




24/06/2026

یومِ عاشورہ 2026 کے جلوسوں کے پیشِ نظر قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی نے سرہ میلہ کی خطرناک چڑھائی پر اپنی مدد آپ کے تحت خاکہ ڈال کر راستے کو آمدورفت کے لیے محفوظ اور بہتر بنایا۔

یہ وہ مرکزی راستہ ہے جس سے یومِ عاشورہ کے جلوس گزرتے ہیں، مگر عرصہ دراز سے اس کی خستہ حالی عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز کمیٹی کے صدر صاحب نے اس مسئلے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صاحب سے ملاقات کی، جس میں سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئر فیصل صاحب نے اے سی صاحب کے سامنے ایک ڈمپر خاکہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم افسوس کہ متعلقہ محکمہ اپنی یقین دہانی کے باوجود خاکہ فراہم نہ کر سکا۔

چنانچہ قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی اور مقامی عوام نے انتظار کرنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی یہ کام مکمل کیا تاکہ یومِ عاشورہ کے جلوسوں اور عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہم تمام رضاکاروں، نوجوانوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے خدمتِ عزادارانِ امام حسینؑ کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔

جب ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہ کر سکیں تو باشعور قومیں اپنی مدد آپ کے تحت میدان میں اترتی ہیں۔
خدمتِ عزادارانِ امام حسینؑ ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔






آج 14 جون 2026 کو خانڈو سے پنزاڑی امام بارگاہ تک تمام تنظیموں، اقوام، عمائدینِ علاقہ اور متولیانِ امام بارگاہ کا ایک اہم...
14/06/2026

آج 14 جون 2026 کو خانڈو سے پنزاڑی امام بارگاہ تک تمام تنظیموں، اقوام، عمائدینِ علاقہ اور متولیانِ امام بارگاہ کا ایک اہم اجلاس قومی امام بارگاہ آلت خیل میں منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر محرم الحرام کے دوران عزادارانِ امام حسینؑ کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام مقامی تنظیمیں، رضاکار اور عوام سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

قوم برمحمدخیل فلاحی کمیٹی تمام نوجوانوں، رضاکاروں اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنی مٹی، اپنے علاقے اور اپنے عزاداروں کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

ان شاء اللہ باہمی اتحاد، نظم و ضبط اور تعاون کے ذریعے محرم الحرام کے تمام مجالس، جلوس پُرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوں گے۔


#امن
#اتحاد


ؑ

Address

کڈا بازار
Kalaya
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when برمحمدخیل قومی فلاحی کمیٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category