18/04/2025
جمعیت طلباء اسلام کراچی یونیورسٹی کے کنوینر عبداللہ مسعود نے کراچی پریس کلب پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا:
"فلسطین کا مسئلہ صرف ایک سرزمین کا نہیں، بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ ہم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔"
انہوں نے مزید کہا:
"ہمیں اپنی آواز بلند کرنی ہوگی تاکہ فلسطین کی آزادی کے لیے امت مسلمہ متحد ہو۔"
قرآنی مفہوم:
"تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان کمزور مردوں، عورتوں اور بچوں کے لیے جہاد نہیں کرتے جو پکارتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں اس بستی سے نکال جس کے لوگ ظالم ہیں۔"
(سورۃ النساء: 75)
نعرے:
لبیک یا اقصیٰ!
فلسطین سے رشتہ کیا؟
لا الٰہ الا اللہ!