05/06/2026
دردریاؤں کے کناروں سے لیکر پہاڑوں کی چوٹی تک گلگت بلتستان کی زمین پر گلگت بلتستان کے عوام کا حق ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی پیغام جاری کردیا
گلگت بلتستان کے عوام کے حقِ ملکیت کا خواب پاکستان پیپلز پارٹی نے حقیقت میں بدل دیا۔ جو لوگ کہتے تھے کہ یہ ممکن نہیں، ہم نے تاریخی قانون سازی کے ذریعے 28 ہزار مربع کلومیٹر زمین کے مالکانہ حقوق کو قانونی تحفظ دیا اور ثابت کیا کہ عوام کے حقوق صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے محفوظ ہوتے ہیں۔
اب اگلا مرحلہ اس قانون پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کا ہے۔ اس مقصد کے لیے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مضبوط حکومت اور بھاری اکثریت ضروری ہے تاکہ حقِ ملکیت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اگر کوئی دوسری جماعت آئی تو وہ یہ قانون اٹھا کر پھینک دے گی۔
ہمارا عزم ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی زمین کا حقیقی مالک بنایا جائے گا اور ان کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔
7 جون کو گھروں سے نکلیں، اپنے حقِ ملکیت، اپنے مستقبل اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں۔
Bilawal Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party - PPP Aseefa Bhutto Zardari