JI Gulberg Wasti.

JI Gulberg Wasti. قرآن و سنت کی دعوت کو لے کر اٹھو
اور پوری دنیا پر چھا جاؤ. سید ابو الاعلىٰ مودودی

11/07/2026
10/07/2026

امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پہ جمعہ کے دن پیٹرولیم لیوی میں فی الفور کمی کے لیے عوامی احتجاج ۔۔۔۔۔واٹر پمپ چورنگی پہ مسلم ہرویز اور کامران سراج کا خصوصی خطاب۔۔۔۔۔۔موٹر سائیکل حضرات نے اپنی سواری کو بند کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا

امیرِ جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج صاحب کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے دفتر آمد۔اس موقع پر چیئرمین ...
09/07/2026

امیرِ جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج صاحب کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے دفتر آمد۔

اس موقع پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب صاحب نے معزز اراکینِ کونسل کے ہمراہ مالی سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ پیش کیا، جبکہ مالی سال 2025-26 کے دوران ٹاؤن کے مختلف شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی (Annual Progress Report) بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی خدمات، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور آئندہ مالی سال کی ترجیحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، تاکہ لیاقت آباد کی تعمیر و ترقی کا سفر مزید تیزی سے جاری رکھا جا سکے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر احتجاججمعۃ المبارک، 10 جولائی5:30 بجے واٹر پمپ چورنگی امیر جماعت اسلام...
09/07/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر احتجاج

جمعۃ المبارک، 10 جولائی
5:30 بجے واٹر پمپ چورنگی

امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر احتجاج ہوگا۔

زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچیں اور کچھ دیر کے لیے موٹر سائیکل بند کرکے پُرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

پیٹرول سستا کرو، عوام کو ریلیف دو!

اسلامی تحریک کو ایک جیتا جاگتا واقعہ بنا دینے میں اس پوری صدی کے اندر بر صغیر کی کوئی ایک بھی شخصیت ہمیں سید مودودی رحمۃ...
01/07/2026

اسلامی تحریک کو ایک جیتا جاگتا واقعہ بنا دینے میں اس پوری صدی کے اندر بر صغیر کی کوئی ایک بھی شخصیت ہمیں سید مودودی رحمۃ اللہ علیہ کے پائے کی نظر نہیں آتی۔
بلکہ حق یہ ہے کہ عالم اسلام کی تحریکی دنیا میں امام مودودی رحمتہ اللہ علیہ کے پائے کی شخصیت اس پوری صدی میں کم ہی کہیں پائی گئی ہوگی۔ اپنے اس کام کی بدولت جو وہ بیس تا چالیس کے عشروں میں سامنے لے آنے میں کامیاب ہوئے، مودودی رحمۃ اللہ علیہ یقینا اپنے دور کے مجددین میں ذکر ہوں گے۔

پیرانہ سالی کے باوجود ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تقریر میں نہ تھکن کا احساس تھا اور نہ سامعین کی توجہ میں کوئی کمی...
25/06/2026

پیرانہ سالی کے باوجود ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تقریر میں نہ تھکن کا احساس تھا اور نہ سامعین کی توجہ میں کوئی کمی۔ ایک ہی مشترکہ درد اور غم تھا جو الفاظ کی صورت میں بیان ہو رہا تھا، اور حاضرین ہمہ تن گوش اسے سن رہے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نہایت مؤثر انداز میں یہ داستان سنا رہے تھے کہ کس محنت، جدوجہد اور مسلسل ریاضت کے ذریعے الخدمت کی امداد فلسطین اور غزہ کے متاثرہ باسیوں تک پہنچتی ہے۔

"ایک روزہ تربیتی نشست"
مقرر : پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن
موضوع : فلسطین، اقوام عالم کا کردار

25/06/2026

جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت تربیتی نشست سے امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم حافظ نعیم الرحمن خطاب کررہے ہیں

Address

Masjid-e-Quba, F. B Area , Block/13
Karachi
75950

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JI Gulberg Wasti. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share