Pasban Democratic Party

Call Website Contact the organization

Pasban Democratic Party Engaging and motivating youths to contribute positively in the social order of Pakistan

18/06/2026

بہاولپور مدرسہ میں 13 سالہ بچہ تشد سے
بچہ جاں بحق ہو گیا ، انا للہ و انا الیہ راجعون
یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ مسافر خانہ کی
حدود موضع جندرانی غربی کے ایک مقامی مدرسے
میں پیش آیا ہے
13 سالہ طالب علم کا نام حسنین ہے
بچے کے والدین اور اہل خاندان غمزدہ ہیں
ایسے واقعات میں ملوث استاد ، انسان کہلانے کے
لائق نہیں ہیں ، ہم پولیس و انتظامیہ سے مطالبہ
کرتے ہیں کہ مظلوم خاندان کی داد رسی کی جائے

پاسبان اورنگی ٹاؤن اور عافیہ موومنٹ کے بہت ہی محنتی ، مخلص اور بہادر ورکر محمد عدنان انتقال کر گئے کل رات عارضہ قلب میں ...
20/04/2026

پاسبان اورنگی ٹاؤن اور عافیہ موومنٹ کے بہت ہی
محنتی ، مخلص اور بہادر ورکر محمد عدنان انتقال کر گئے
کل رات عارضہ قلب میں کارڈیو لیجایا گیا تھا
سانسوں کی رفتار دھیمی ہو گئی اور جانبر نہ ہو سکے
انا للہ وانا الیہ راجعون

تین سال قبل موٹر سائیکل حادثہ کے باعث صحتیاب
ہو گئے تھے لیکن سہارے سے چلتے پھرتے تھے۔
محمد عدنان کی تدفین 14 سی قبرستان میں ہوئی

تفصیلات کے مطابق محمد عدنان عافیہ موومنٹ کے پروگرامات کی پبلسٹی مہم کی جان تھے۔ گرجدار آواز سے اناؤنسمنٹ کرتے تھے کہ راہ گیر اور دور دور تک آواز سننے والے متوجہ ہو جاتے تھے۔ ہم مذاق میں انہیں پاسبان کا لاؤڈ اسپیکر کہتے تھے۔

جن دنوں میں کراچی میں جگہ جگہ نو گو ایریاز تھے ، وہ بلا خوف ان علاقوں میں جاتے اور ڈاکٹر عافیہ یا پاسبان کی مہمات کا اعلان کرتے اور ہینڈ بلز تقسیم کرتے اور بینرز آویزاں کرتے۔ دن ہو یا رات ، کھانے پینے اور آرام کی پرواہ کیے بغیر اناؤنسمنٹ انہی کا وصف تھا۔

محمد عدنان کی عمر 45 سال تھی۔ 2015 میں اورنگی ٹاؤن سے پاسبان کے ٹکٹ پر یونین کونسل کے الیکشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے دو بیٹوں ، اہلیہ اور والدین کو سوگوار چھوڑا ہے۔ محمد عدنان کے ایک بیٹے معذور ہیں جن کے علاج کے لیے انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

نماز جنازہ و تدفین میں یوسی وائس چیئرمین و پاسبان رہنما ظفر اقبال ، پاسبان کراچی کے سابق صدر شیخ شکیل ، شوکت اللہ خان ، محمد سنان اور دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

دریں اثناء پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور ، جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی ، وائس چیئرمینز اعظم منہاس ، عبدالحاکم قائد ، رفیق خاصخیلی ، کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا ، بزنس فورم کے صدر شیخ وسیم الدین ، میڈیا کوآرڈینیٹر عزیز فاطمہ ، ڈسٹرکٹ صدور سلمان نواب ، شاکر علی اور سجاول خان مروت ، ڈائریکٹر کورٹ ایشوز محمود تاجک ، اورنگی ٹاؤن کے صدر قیوم شعبان ، رہنماؤں آفتاب محمد ، کلیم اللہ ، اقبال چنگ چی ، ملک جاوید اختر و دیگر نے محمد عدنان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مغفرت و بلندئ درجات کی دعا اور سوگوار اہل خاندان و احباب کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

11/12/2025

Address

Gulshan-e-iqbal
Karachi
74700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasban Democratic Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pasban Democratic Party:

Shortcuts

Share