31/05/2026
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جہاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے وژن سے آگاہ کریں گے۔