کمیونیٹی ایکشن گروپ

کمیونیٹی ایکشن گروپ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from کمیونیٹی ایکشن گروپ, Social service, Karachi.

Voice of Gulshan-e-Hadeed residents 📢
Fighting for basic rights & community development 🏘️
Join us for unity, awareness & change 🤝

https://chat.whatsapp.com/DzzmmNPk2PiBetkINTdZWw

02/09/2026
02/09/2026

جرائم پیشہ افراد کی نہ کوئی قومیت ہوتی ہے اور نہ مذہب لیکن اپنے تحفظ کے لیے یہ لوگ دونوں کارڈز کو استعمال کرتے ھے۔۔قبضے سے پہلے یہ تو مسجد بنائی جاتی ہے یہ قبضے پر الم لگا دیا جاتا ہے۔۔۔گلشن حدید میں غربت کارڈ۔۔۔قومیت کارڈ اور مذہب کارڈ کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔

02/09/2026

گلشن حدید میں جرائم کی سب سے بڑی وجہ جھونپڑیوں میں جرائم پیشہ افراد مقیم

02/09/2026

ایک خوبصورت اور قابلِ تحسین اقدام 🌳

ہمارے ایک نہایت مخلص اور محترم دوست نے اپنے والدِ نواب علی اُجّن کے ایصالِ ثواب کے لیے 500 پودے سٹیزن فورم گلشنِ حدید کو عطیہ کیے ہیں،
تاکہ یہ پودے بڑے ہو کر سایہ دار اور خوبصورت درخت بنیں اور ہمارے ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان پودوں کی تقسیم:
🌳 100 پودے تنویر گراؤنڈ میں لگائے جائیں گے۔
🌳 30 پودے گورنمنٹ گرلز کالج، فیز 2 میں دیے جائیں گے۔
🌳 20 پودے گورنمنٹ اسکول، فیز 1 میں لگائے جائیں گے۔

باقی پودے ان دوستوں اور اہلِ علاقہ کو دیے جائیں گے جو انہیں اپنے گھروں کے سامنے لگانے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔

خواہش ہے کہ ہر گھر کے سامنے کم از کم دو پودے لگائے جائیں اور انہیں اس وقت تک سنبھالا جائے جب تک یہ تناور درخت نہ بن جائیں۔

آج کے آلودہ ماحول میں درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ پودے مستقبل میں نہ صرف ہمارے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ صاف ہوا اور آکسیجن فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

ہم اپنے دوست کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والدِ محترم نواب علی اُجّن مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے یہ ایک نہایت خوبصورت اور صدقۂ جاریہ جیسا عمل شروع کیا۔

جن دوستوں کو پودے درکار ہوں اور وہ انہیں لگانے اور ان کی ذمہ داری سے دیکھ بھال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں، وہ سٹیزن فورم گلشنِ حدید سے رابطہ کریں۔

اللہ تعالیٰ ان کے والدِ محترم کی مغفرت فرمائے اور اس نیک عمل کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔ 🤲🌳

منجانب: سٹیزن فورم

C.116, Ph. Gulshan-e-Hadeed
0321-2118440

کیا ہم بغیر کِسی تفریق کے گلشن حدید کو پرانا حدید نہیں بنا سکتے؟؟؟
02/09/2026

کیا ہم بغیر کِسی تفریق کے گلشن حدید کو پرانا حدید نہیں بنا سکتے؟؟؟

01/09/2026

باب رحمت مسجد کے اطراف پوری فوٹ پاتھ پر قبضہ کرکے ٹھیلے لگوانے والا سب سے بڑا کردار۔۔۔مہر گوپانگ۔۔۔انکے قبضے کی وجہ سے روزآنہ یہ روڈ جام رہتا ھے

01/09/2026

گلشن حدید فیز 1... شہنشاہ مووی والا روڈ گٹر کے پانی سے مستفید ہوتا ہوا۔۔

باب رحمت مسجد کے اطراف فوٹ پاتھ پر قبضے کا مرکزی کردار سیٹھ مہر گوپانگ
01/09/2026

باب رحمت مسجد کے اطراف فوٹ پاتھ پر قبضے کا مرکزی کردار سیٹھ مہر گوپانگ

31/08/2026

گلشن حدید فیز 1 میں چند دنوں پہلے پہاڑی کی طرف سے ایک گٹر مسلسل بہہ رہا تھا جسے رضا جتوئی صاحب نے ایک چیپی لگا کر چند دنوں کے لیے بند کروایا تھا۔۔مکمل کام کے لیے گڑھا کھودا گیا تھا جو آج بھی آثار قدیمہ چوکنڈی کے طرز پر موجود ہے۔۔۔آج سے وہ گٹر دوبارہ بہنا شروع ہوگئی ہے۔۔۔تھوڑی دیر میں گٹر کا پانی سندھو چوک پر سلامی دیتا ہوا آئیڈیل مارٹ کی جانب رواں دواں ہوگا۔۔۔سلامی کے چبوترے پر کارکنان اور اعلیٰ حکام جلد جمع ہوکر اس گٹر کے پانی کے ساتھ ایک فوٹو سیشن کروائے۔

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کمیونیٹی ایکشن گروپ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category