Commissioner SESSI

Commissioner SESSI Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Commissioner SESSI, Government Official, ST-17, Karachi.

محنت کشوں کو جدید اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: سعید غنیکراچی (07 اپریل 2026):وزیر محنت و انس...
07/04/2026

محنت کشوں کو جدید اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: سعید غنی

کراچی (07 اپریل 2026):
وزیر محنت و انسانی وسائل سندھ اور چیئرمین گورننگ باڈی سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) جناب سعید غنی نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو معیاری، بروقت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے سیسی کے اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

وہ سیسی کی گورننگ باڈی کے 176ویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جو سیسی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محنت ساجد جمال ابڑو، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، وائس کمشنر سکندر بلوچ، اراکین گورننگ باڈی سیسی انجنئیر عبدالجبار میمن، دانش خان، جاوید بلوانی، خلیل بلوچ، محمد خان ابڑو، عبد الواحد شورو، زہرہ خان، مختار حسین اعوان، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ وسیم جمال، ڈائریکٹر میڈیکل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹرسعادت میمن، ڈائریکٹر فنانس اسد حیدر عابدی، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر اکرام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورننگ باڈی کے 175ویں اجلاس کے منٹس کی باقاعدہ منظوری دی گئی، جبکہ گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ مزید برآں، مالی سال 2025-2026 کے نظرثانی شدہ بجٹ، میڈیکل ونگ میں کنسلٹنٹس و سرجنز کی تقرریوں، اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق اہم امور زیر غور آئے۔
اجلاس میں ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام، لوکل ڈائریکٹوریٹس کی تنظیم نو، اور ادارے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر انتظامی امور پر بھی غور کیا گیا۔

چیئرمین گورننگ باڈی سعید غنی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سیسی کے تمام اسپتالوں میں علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ اشتراک کو فروغ دیا جائے، تاکہ محنت کشوں کو بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات میسر آسکیں۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گورننگ باڈی کے فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز
سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی)

Despite the holiday, the worthy Commissioner, Mr. Hadi Bakhsh Kalhoro, visited today (Friday, 27.03.2026) the Landhi Cir...
27/03/2026

Despite the holiday, the worthy Commissioner, Mr. Hadi Bakhsh Kalhoro, visited today (Friday, 27.03.2026) the Landhi Circle, Kidney Center, and the newly established Central Medical Store located at the Kidney Center. During the visit, the worthy Commissioner issued directives to the Engineering Department, SESSI Head Office, regarding certain civil and electrical works at the Landhi Circle, Kidney Center, and the Central Medical Store

The worthy Commissioner visited each and every section of all three facilities and appreciated the administrative measures taken by the Medical Superintendent of the Kidney Center and the CMO of Landhi Circle.

08/03/2026

خواتین کا عالمی دن — 8 مارچ

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) محنت کش خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو اپنی محنت، لگن اور عزم کے ساتھ نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

محنت کش خواتین ہماری معیشت اور سماجی ترقی کی ایک مضبوط بنیاد ہیں۔ فیکٹریوں، صنعتوں، دفاتر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ان کی محنت اور خدمات قابلِ قدر ہیں۔ SESSI اپنے دائرہ کار میں آنے والی خواتین کارکنان کو طبی سہولیات، سماجی تحفظ اور دیگر فلاحی خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

آئیے اس دن کے موقع پر ہم یہ عہد کریں کہ محنت کش خواتین کے احترام، ان کے حقوق کے تحفظ اور ایک محفوظ و باوقار ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

🌹 محنت کش خواتین کا احترام، تحفظ اور بااختیاری — ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI)

محنت کش خواتین کو خواتین کے عالمی دن کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی زیرصدارت سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں اہم میڈیکل اجلاس، محنت کشوں کے علاج کی...
05/03/2026

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی زیرصدارت سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں اہم میڈیکل اجلاس، محنت کشوں کے علاج کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے اہم اقدامات کا فیصلہ

سندھ، کراچی – کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی زیر صدارت سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے میڈیکل امور پر ایک اہم اجلاس ایوان محنت کش، سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر سیسی، وائس کمشنر سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر علی دانش کاظمی، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر اکرم شیخ، چیف میڈیکل آفیسر ہیلتھ، ڈاکٹر حنا اعجاز، ڈاکٹر سعادت احمد میمن اور ڈائریکٹر آئی ٹی سید حامد علی شریک تھے۔
اجلاس میں زوم ایپ کے ذریعے سکھر، کوٹری، حیدرآباد، لانڈھی اور ولیکا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، اور کراچی سمیت کوٹری، حیدرآباد، سکھر سرکلز کے چیف میڈیکل آفیسرز بھی شریک ہوئے۔ یہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی میں پہلی بار بذریعہ زوم اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔
اجلاس کے دوران محنت کشوں کے علاج و معالجہ کے معیار کو بہتر بنانے، ادویات کی بروقت فراہمی، اور رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو جدید خطوط پر مکمل و معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
کمشنر سیسی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سیسی میں رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو علاج و معالجہ کی اعلیٰ معیار کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

04/03/2026
میڈیکل ایڈوائزر، سیسی، **Dr. Kamran Awan** کی خصوصی کاوشوں سے ہیڈ آفس میں عملے کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک...
19/02/2026

میڈیکل ایڈوائزر، سیسی، **Dr. Kamran Awan** کی خصوصی کاوشوں سے ہیڈ آفس میں عملے کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک **ایمرجنسی ڈسپنسری** قائم کی گئی ہے۔

اسی طرح، وائس کمشنر **Mr. Sikandar Balouch** کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے ہیڈ آفس میں ایک **شکایات ازالہ مرکز (Complaint Redressal Centre)** اور **پی بی ایکس ایکسچینج (PABX Exchange)** بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ انتظامی امور میں بہتری اور شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان دونوں سہولیات کا باقاعدہ افتتاح معزز کمشنر **Mr. Hadi Bakhsh Kalhoro** نے مورخہ **19.02.2026** کو کیا۔

بینظیرمزدور کارڈ محنت کش طبقے کے وقار، تحفظ اور فلاح کی علامت ہے، کمشنرسیسی ہادی بخش کلہوڑوسندھ سوشل سیکورٹی اور نادرا ک...
13/02/2026

بینظیرمزدور کارڈ محنت کش طبقے کے وقار، تحفظ اور فلاح کی علامت ہے، کمشنرسیسی ہادی بخش کلہوڑو
سندھ سوشل سیکورٹی اور نادرا کے درمیان بینظیرمزدور کارڈ کے معاہدے کی تجدید

کراچی (11 فروری ) بینظیر مزدور کارڈ کے اجراء کے حوالے سے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن اور نادرا کے درمیان معاہدے کی تجدید کی گئی۔ یاد رہے کہ بینظیر مزدور کارڈ صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا وہ منصوبہ ہے جس کے تحت محنت کش طبقے کے وقار، تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا مقصود ہے۔ مستقبل میں بینظیر مزدور کارڈ غیر رسمی سیکٹر کے محنت کشوں کو بھی جاری کیا جائے گا۔ کمشنرسیسی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط ریاست وہ ہوتی ہے جو اپنے کمزور طبقے کو مضبوط بناتی ہے ، بینظیر مزدور کارڈ اس سمت میں ایک سنگ میل ہے، جس طرح ہر نئی ایجاد یا ڈیجیٹلائزیشن کی مخالفت کی جاتی ہے اسی رویے کی وجہ سے بینظیر مزدور کارڈ کا منصوبہ کئی سال تعطل کا شکاررہا، نادرا کے ساتھ آج کیے جانے والے معاہدے کے بعد ہم نہ صرف سندھ کے 8 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ محنت کشوں کو بینظیر مزدور کارڈ جلداز جلد جاری کرسکیں گے بلکہ اس معاہدے کے نتیجے میں سیسی کے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں آنے والے محنت کش اور ان کے لواحقین کی نادرا کے ذریعے نہ صرف تصدیق کی جا سکے گی بلکہ HIMS سسٹم کے ذریعے ان کو طبی سہولیات کی فراہمی آسان ہوجائیگی۔صوبائی وزیرمحنت سعید غنی کی رہنمائی و ہدایت کی روشنی میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی کو تیزی کے ساتھ ڈیجیٹلائزڈ کیا جارہا ہے جس میں سیسی ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری، HIMS سسٹم کے ذریعے محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سعادت میمن ، فوکل پرسن بینظیرمزدور کارڈ نے اجلاس کے شرکاء کو بینظیر مزدور کارڈ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نادرا کراچی، عامر علی خان نےکہا کہ معاہدے کی تجدید کے بعد بینظیر مزدور کارڈ کے اجراء میں جن مشکلات کا سامنا تھا وہ نہ صرف دور ہوجائیں گی بلکہ پروجیکٹ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ اس موقع پر پروجیکٹ منیجر ہیڈکوارٹر اسلام آباد ماجد رضوی نے اجلاس کے شرکاء کو بینظیر مزدور کارڈ کے حوالے سے نہایت جامع ، واضح اور منصوبے کے تمام پہلوؤں کی انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں بریفنگ دی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کارڈ کا اجراء ہوچکا تھا، موجودہ معاہدے کے فوری بعد 54 ہزار محنت کشوں کو بینظیر مزدور کارڈ جاری کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں سوشل سیکورٹی کے تمام ڈائریکٹوریٹ سے بینظیر مزدور کارڈ جاری کیے جاتے ہیں، مستقبل میں اس عمل کو مزید تیز کیاجائے گا۔ ممبرگورننگ باڈی محمد خان ابڑو نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر مزدور کارڈ کا منصوبہ صوبائی وزیر محنت سعیدغنی کا آئیڈیا تھا جس کاآغاز 2022 ء میں کیا گیا تھا بعد ازاں یہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا۔ سعید غنی کے دوبارہ وزیر محنت بننے کے بعد ایک بار پھر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ منصوبہ دراصل شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس خواب کی تعبیر ہے جس میں وہ ایک ایسے پاکستان کی خواہ تھیں جہاں مزدور کو ان کا حق عزت اور سماجی تحفظ حاصل ہو۔
اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر نادرا کراچی، عامر علی خان، پروگرام منیجر ہیڈکوارٹر اسلام آباد جنید جاوید، پروجیکٹ منیجر ہیڈکوارٹر اسلام آباد ماجد رضوی، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر معین علی شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، وائس کمشنر سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، فوکل پرسن نادرا پروجیکٹ ڈاکٹر سعاد ت میمن، ممبران گورننگ باڈی سیسی، محمد خان ابڑو، عبدالواحد شورو، مختارحسین اعوان اور دانش خان کے علاوہ ڈائریکٹرکنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ڈاکٹر غلام دستگیر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وسیم جمال، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وکیل الدین کمال شاہ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر اکرم شیخ، ڈائریکٹر ایڈمن میڈیکل ڈاکٹر دانش، ڈائریکٹر فنانس اسد حیدر عابدی، ڈائریکٹر آڈٹ محمد طاہر کے علاوہ ہیڈآفس کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وسیم جمال نے انجام دیے۔
پروگرام کے اختتام پر کمشنر سیسی نے نادرا کے وفد کو سوشل سیکورٹی کی یادگاری شیلڈز اور اجرک کے تحائف پیش کیے۔ جبکہ ریجنل ڈائریکٹر نادرا کراچی، عامر علی خان نے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو، وائس کمشنر سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، فوکل پرسن نادرا ڈاکٹر سعادت میمن اور ممبر گورننگ باڈی محمد خان ابڑو کو نادرا کی جانب سے شیلڈز اور سونیئر پیش کیے۔

(وسیم جمال)
ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز، سیسی

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کا دورہ کراچی (02  فروری ) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکو...
02/02/2026

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کا دورہ

کراچی (02 فروری ) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن, ہادی بخش کلہوڑو نے کہا ہے کہ سیسی کے اسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ اور مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے مستند کمپنیوں سے دوائیوں کی خریداری کے ٹینڈرز فائنل کئے جاچکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سائیٹ ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع پر کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کے ہمراہ سیسی کے میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ڈاکٹر غلام دستگیر، ڈائریکٹر سائیٹ ایسٹ و ویسٹ ڈائریکٹوریٹ مشرف حسین رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد محسن، شاہد علی میمن، آصف قائم خانی، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ولیکا ہسپتال ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ابڑو، چیف میڈیکل آفیسر سائیٹ سرکل ڈاکٹر جگمل بھی تھے۔
کمشنر سیسی نے سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر اجلاس کی صدارت بھی کی، اجلاس میں سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین احمد عظیم علوی، عہدیداران محمد طاہر، عبداللہ رحمان و دیگر ممبران و سائیٹ کے صنعتکاروں نے بھی شرکت کی۔
کمشنر سیسی نے اجلاس میں زور دیا کہ آجران صنعتی اداروں اور ان میں کام کرنے والے مزدوروں کو سوشل سیکورٹی اسکیم میں زیادہ سے زیادہ رجسٹر کروائیں تاکہ محنت کش سوشل سیکورٹی اسکیم کی مفت علاج معالجہ کی سہولیات اور مالی فوائد سے استفادہ کرسکیں۔
سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد عظیم علوی نے کمشنر سیسی اور ان کی ٹیم کا سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز، آمد اور سیسی سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ سوشل سیکورٹی کے اسپتالوں میں علاج و معالجہ کے حوالے سے رجسٹرڈ محنت کشوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ ہمارا تعاون آپ کے ساتھ ہمیشہ سے ہے اور آئندہ بھی رہے گا اور ہم مل کر مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرسکتے ہیں

(

Interviews for hiring Consultants in different cadres are being conducted at SESSI Head Office.
29/01/2026

Interviews for hiring Consultants in different cadres are being conducted at SESSI Head Office.

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں فیلڈ افسران کی لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 پر تربیت کے حوالے سے ایک ورکشاپ سوشل سیک...
30/12/2025

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں فیلڈ افسران کی لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 پر تربیت کے حوالے سے ایک ورکشاپ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں منعقد کیا گیا
کمشنر سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو کی خصوصی ہدایت پر سیسی کے ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز کی لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت سوشل سیکورٹی کنٹری بیوشن کے واجبات کی وصولی کے طریقہ کار سے آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا
جس میں جناب آچر خاصخیلی سابق اسسٹنٹ کمشنر اور ممبر ریونیو مینیجمنٹ بورڈ نے افسران کو لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 بلخصوص سیکشن 80, 81 اور سیکشن 83 کے تحت قانونی طریقہ کار پر مکمل بریفنگ دی، اس موقع پر افسران کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن بھی ہوا
تربیتی ورکشاپ میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ سمیت سیسںی کے ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے اس موقع مہمان گرامی آچر خاصخیلی کو کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے سیسی کی یادگاری شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا

کمشنر سیسی کا سکھر میں اسپتال و ڈسپنسریوں کا سرپرائز وزٹکمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن، ہاڈی بخش کلہوڑو نے...
27/12/2025

کمشنر سیسی کا سکھر میں اسپتال و ڈسپنسریوں کا سرپرائز وزٹ

کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن، ہاڈی بخش کلہوڑو نے اچانک سکھر سرکل، سیسی سکھر پولی کلینک اسپتال اور سیسی سکھر ڈائریکٹوریٹ کا سرپرائز وزٹ کیا،
دورے کے موقع پر قائم مقام چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر توقیر احمد سومرو، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن بخش رند، ڈائریکٹر سکھر ڈائریکٹوریٹ عابد پہنور کے علاوہ سرکل، ہسپتال اور ڈائریکٹوریٹ کے دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا۔
کمشنر سیسی نے دورے کے دوران سنٹرل میڈیکل اسٹور، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، او پی ڈی اور وارڈز کی مجموعی صورتحال، صفائی و ستھرائی کے انتظامات اور دفتری نظم و نسق کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے کمشنر سیسی کو درپیش مسائل اور دیگر امور سے آگاہ کیا، جس پر کمشنر سیسی نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اور جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔
کمشنر سیسی نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران و عملے کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید مستعدی، دیانت داری اور خلوص کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین کی۔
آخر میں کمشنر سیسی نے مجموعی انتظامات اور کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور سندھ سوشل سیکورٹی کی بہتری کے لیے کئے جانے والے حالیہ اقدامات پر عملدرآمد کو مزید مؤثر، منظم اور تیز کرنے کی ہدایت جاری کیں

Address

ST-17
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner SESSI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share