28/01/2023
"Rule Of Law" SEMINAR
چیف آرگنائیزر انصاف لائرز فورم پاکستان جناب سید شاداب حسین جعفری صاحب کی ہدایات پر,
آرگنائیزر انصاف لائرز فورم سندھ جناب ریاض آفندی صاحب کی زیر نگرانی,
آئی ایل ایف ڈسٹرکٹ ملیر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ملیر بار میں "رول آف لا" کے عنوان کے تحت سیمینار منعقد کیا گیا, جس میں جناب ریاض آفندی صاحب آرگنائزر سندھ نے مہمان خصوصی کے طور پہ شرکت کی اور سیمینار سے خطاب کیا, جبکہ دیگر رہنماؤں میں جناب ضیاء اعوان صاحب انسانی حقوق کے علمبردار سابقہ ممبر سندھ بار کونسل و سابقہ ممبر پاکستان بار کونسل,
جناب اشرف سموں صاحب ممبر سندھ بار کونسل،
جناب بیرسٹر عزیر غوری صاحب نامور قانون دان و لیکچرار,
جناب انور کمال صاحب ڈپٹی آرگنائزر سندھ۔
جناب شرف الدین جمالی صاحب سابقہ صدر ملیر بار ایسوسی ایشن،
جناب ظہور محسود صاحب آرگنائزر انصاف لائرز فورم کراچی، عمران رانا ڈپٹی آرگنائزر کراچی، نصراللہ جلبانی فوکل پرسن کراچی،
جناب پیر شفیق الرحمان سابقہ نائب صدر ملیر بار ایسوسی ایشن،
وسیم شاہانی ڈپٹی آرگنائزر ملیر،
خان زمان خٹک, زبیر چوہان، عبدالرحمان اعوان،
امتیاز سومرو اور سلمان میمن نے خطاب کیا.
پروگرام کے اختتام پر
سہیل الرحمن اعوان
ڈپٹی آرگنائزر انصاف لائرز فورم کراچی نے سیمینار میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
کمپیئرنگ کے فرائض
ناصرہ بانو بروھی آرگنائزر انصاف لائرز فورم ملیر نے ادا کیے
سیمینار میں ملیر بار کے وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مقررین نے قانون کی حکمرانی, آئین کی بالا دستی اور عدل و انصاف پر مبنی جمہوری نظام حکومت کے قیام کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی عملی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور چیئرمین عمران خان کے انقلابی اقدام کو پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی راہ قرار دیا.
آرگنائیزر آئی ایل ایف سندھ جناب ریاض آفندی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ,,
نظام عدل و انصاف کے قیام کے بغیر معاشرے کی اصلاح نا ممکن ہے,,
قانون کی حکمرانی کے بغیر انسانی معاشرہ جنگل کے قانون کے مترادف ہے,,
ہمیں مل کر حقیقی عدل و انصاف, قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی کیلئے جاری جدوجہد کا ساتھ دینا ہوگا.
آخر میں انصاف لائرز فورم سندھ کیجانب سے ڈسٹرکٹ ملیر بار کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا گیا.
ریاض آفریدی صاحب نے بہترین پروگرام آرگنائز کرنے پر سہیل الرحمان اعوان
ڈپٹی آرگنائزر انصاف لائرز فورم کراچی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔