04/10/2023
ٹویٹر Twitter X مونیٹائزیشن کے حوالے سے تجربے کی بنیاد پر انتہائی اہم بات بتارہا ہوں اگر آپ کے پیسے بہت کم بنتے ہیں تو اس سے آپ کو ضرور فائدہ ہوگا ۔ ان شاء اللہ
میں نوٹ کیا ہے کہ جو Single Tweets ہوتی ہیں ان پر چاہےکمنٹس زیادہ ہوں تو بھی Ad شو نہیں ہوتے جبکہ تھریڈز میں زیادہ اشتہار شو ہوتے ہیں ۔
یعنی اگر آپ ایک عام نارمل ٹویٹ کرتے ہیں تو آپ چیک کرسکتے ہیں کہ زیادہ کمنٹس ہونے کے باوجود آپ کو کم اشتہار شو ہورہے ہوں گے
لیکن اگر ایک ہی ٹویٹ میں دو تین یا 10 زیلی ٹویٹس پر مشتمل ایک تھریڈ ہو تو اس میں آپ کو کمنٹس میں ہر تھوڑے گیپ پر اشتہار شو ہورہے ہوں گے ۔
مدعے کے بات یہ ہے کہ ٹویٹر X تھریڈز پر زیادہ اشتہار دے رہا ہے جس کا مطلب ہے پیسے بھی زیادہ بنیں گے ۔ اہم بات یہ ہے کہ بعض Single Tweets پر تو اشتہار شو ہی نہیں ہوتے اس کی وجہ ان کا کانٹینٹ ہوتا ہے ۔ جبکہ تھریڈ میں یہ ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی ٹویٹ کی وجہ سے آپ کا اشتہار شو ہوہی جاتا ہے ۔
اب دس ٹویٹس پر مشتمل تھریڈ کا مطلب ہے 10 ٹویٹس اور دس ٹویٹس پر جو کمنٹس آئیں گے اشتہار بھی ان کے حساب سے ہی شو ہوں گے جو کہ یقینا اچھے خاصے ہوں گے اور آپ انتہائی کم ریچ پر زیادہ پیسے بناسکیں گے ۔
ریچ برقرار رکھنے کیلئے میں ایک فارمولے پر کام کررہا ہوں کہ جو لوگ میری ٹویٹ کر ری ٹویٹ کرتے ہیں ان کو وقفے وقفے سے فالو کرتا رہتا ہوں کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو آپ کو فائدہ دیتے ہیں تو لازمی ہیں ان کو فالو کیا جائے ۔ آپ بھی ایسا کرسکتے ہیں ۔