07/08/2026
باچا خان سپر لیگ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر جناب فضلِ ربی خان یوسفزئی نے سینٹرل سلطان کی آفیشل ٹیم شرٹ عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر قیوم خان موسیٰ خیل کو پیش کی۔ اس موقع پر ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رؤف خان بھی موجود تھے ۔
عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر قیوم خان موسیٰ خیل نے باچا خان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔