14/08/2026
شہدائے مواچھ گوٹھ کی قبروں پر حاضری
آج عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر کے صدر فضل ربی خان یوسفزئی نے ضلعی وفد کے ہمراہ سانحہ مواچھ گوٹھ میں شہداء کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرحمان خان یوسفزئی سمیت ضلعی کابینہ، مجلسِ عاملہ، یو سی شیر پاؤ کے صدر، کابینہ و کارکنان، یو سی معین اباد کے صدر و ذمہ داران، جبکہ یو سی قائدآباد کے صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی اپنے شہداء کی جدوجہد، قربانی اور نظریات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور امن، جمہوریت، برداشت اور باچا خان کے فلسفۂ عدم تشدد کے پیغام کو آگے بڑھاتی رہے گی۔
شہداء کو سلام، ان کی قربانیوں کو سلام۔
جاری کردہ:
سوشل میڈیا سیل
عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر
#امن #جمہوریت