Saeed Ullah Official

  • Home
  • Saeed Ullah Official

Saeed Ullah Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saeed Ullah Official, Government Organization, insaf house karachi, .

حلقہ انتخاب یوسی 5 وارڈ 1"خواجہ محمد اعوان گراؤنڈ میں کرک کمپنی کی جانب سے ٹاؤن چیئرمین اور یو سی 5 کے وائس چیئرمین سعید...
25/10/2025

حلقہ انتخاب یوسی 5 وارڈ 1
"خواجہ محمد اعوان گراؤنڈ میں کرک کمپنی کی جانب سے ٹاؤن چیئرمین اور یو سی 5 کے وائس چیئرمین سعید اللہ کی ہدایت پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا آغاز آج مٹی کی جانچ (سائل ٹیسٹنگ) سے کیا گیا ہے۔"
زیرِ نگرانی: جنرل کونسلر رشید اعظم بدیشی

یوسی 5 چیرمین افضل زیب وائس چیئرمین سعید اللہ خان کی جانب سے نئی پائپ لائن کی تنصیب پر وزٹحلقہ انتخاب وارڈ 3 قذافی ٹاؤن ...
24/10/2025

یوسی 5 چیرمین افضل زیب وائس چیئرمین سعید اللہ خان کی جانب سے نئی پائپ لائن کی تنصیب پر وزٹ
حلقہ انتخاب وارڈ 3 قذافی ٹاؤن بخاری محلہ کے معززین کے ہمراہ 1200 فٹ صاف پانی کے نئی پائپ لائن کی تنصیب کے کام کا دورہ کیا اس موقع پر جنرل کونسلر عبد الرحمن بھی موجود ہیں۔
منصوبے کا مقصد عوام کو بہتر پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانا ہے علاقہ مکینوں کے تعاون اور تجاویز کا شکریہ — ہم سب مل کر اپنے علاقے کو بہتر بنا رہے ہیں 💧

وائس چیئرمین یوسی 5 سعید اللہ کا آغا سراج خان درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیتوائس چیئرمین یوسی 5 قائد آباد سعید اللہ نے ...
23/10/2025

وائس چیئرمین یوسی 5 سعید اللہ کا آغا سراج خان درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وائس چیئرمین یوسی 5 قائد آباد سعید اللہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بھتیجے و میونسپل کمشنر ملیر ٹاؤن آغا سمیر خان درانی، لواحقین اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کی۔

انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر جنرل کونسلر رشید اعظم بدیشی، ٹاؤن افسران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

23/10/2025

یوسی 5 وائس چیئرمین سعید اللہ خان اپنی یوسی میں ہونے والے کام کے معیار کا معائنہ کیا
عوامی سہولت اور معیاری کام کے لیئے پیور بلاک سے پہلے کنکریٹ مال سے سیمنٹ کی مضبوط فرش ڈالا جا رہی ہے
یہ اقدام علاقے کی خوبصورتی، صفائی اور پائیداری کو یقینی بنائے گا اس موقع پر انتخابی حلقے کی عوام سے ملاقات ہوئی ان کی تجویز سنی

🏗️ ہمارا وعدہ:
ترقی کا سفر رکے گا نہیں، بلکہ مزید تیز ہوگا! 🚧✨

21/10/2025
21/10/2025

‏خونِ دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
الحمدللہ چیرمین افضل زیب اور وائس چیئرمین سعید اللہ کی کوششیں رنگ لے آئیں حالیہ بارشوں کے بعد منزل پمپ سے قزافی ٹاؤن و عسکری ٹاؤن کا روڈ بہت خراب ہو گیا تھا جس کی کمپلین میئر کراچی تک پوچھائی الحمدللہ آج سعیداللہ بھائی کی موجودگی میں اس پر کام شروع کیا اور انشاللہ ایک سے دو دن میں اسے مکمل کر لیا جائے گا انشاللہ اللہ کے حکم سے عوامی کاموں کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے

حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ مرحلہ وار جاری۔قذافی ٹاؤن میں متعدد گلیوں میں نئی سیوریج لائن اور صاف پانی کے پ...
15/10/2025

حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ مرحلہ وار جاری۔
قذافی ٹاؤن میں متعدد گلیوں میں نئی سیوریج لائن اور صاف پانی کے پائپ بچھانے کی تنصیب۔

حلقہ انتخاب قذافی ٹاؤن کے متعدد گلیوں میں بوسیدہ اور پرانی سیوریج لائن ناکارہ ہونے کی شکایت پر علاقہ معززین اور یوسی چیئرمین افضل زیب وائس چیئرمین سعید اللہ خان کی مشاورت سے نئے سیوریج لائن کی تنصیب اور صاف پانی کے گھر گھر رسائی کے لیئے یوسی ترقیاتی فنڈ میں سے بجٹ منظور کرکے کام کا آغاز کردیاگیا،
یوسی وائس چیئرمین سعیداللہ بھائی نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع جنرل کونسلر عبد الرحمن نے کام کی نگرانی کی اہلیان علاقہ نے بلدیاتی نمائندوں کے کاموں کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

یوسی 5 قائدآباد وائس چیرمین سعید اللہ خان،سینئر نائب صدر ملیر جانشیر خان کی پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے بڑے ب...
11/10/2025

یوسی 5 قائدآباد وائس چیرمین سعید اللہ خان،سینئر نائب صدر ملیر جانشیر خان کی پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے بڑے بھائی کریم عادل شیخ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

قذافی ٹاؤن زکوٰۃ کمیٹی کا چئیرمیناور پاکستان پیپلز پارٹی کا سینیئر اور سرگرم جیالہجناب خانویز خان عرف کے ٹو بھائی کا بہت...
28/09/2025

قذافی ٹاؤن زکوٰۃ کمیٹی کا چئیرمین
اور پاکستان پیپلز پارٹی کا سینیئر اور سرگرم جیالہ
جناب خانویز خان عرف کے ٹو بھائی کا بہت بہت شکریہ انہوں نے میرے چیرمین افضل زیب اور مجھے وائس چیئرمین سعید اللہ خان جیسے ناچیز کے لیے ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں کہ 17سال بعد پاکستان تحریک انصاف کے منتخب کردہ نمائیندوں کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پیور بلاک
کا کام کیا جا رھا ھے ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ھو۔ انشاللہ آپ کی یہ داد ہمیں ایک نئی ہمت اور جستجو دے گی ہم مزید کوشش کریں گے کہ اپنے علاقے کی بہتری کے لیے اپنی جان لگا دیں

الحمداللؔہ کام کام اور کام یوسی ۵ قائدآباد کے نمائندے چیرمین افضل زیب وائس چیئرمین سعید اللہ خان اور جنرل کونسلر عبد الر...
26/09/2025

الحمداللؔہ کام کام اور کام یوسی ۵ قائدآباد کے نمائندے چیرمین افضل زیب وائس چیئرمین سعید اللہ خان اور جنرل کونسلر عبد الرحمن اپنی ذمیداریوں سے بڑھ کر اپنی یوسی کے تمام کاموں میں مصروف عمل-خصوصی شکریہ ادا کرتا جو دن رات مصروف عمل ہیں-

Address

Insaf House Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saeed Ullah Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share