EOBI Pension Update

Call Website

EOBI Pension Update 🇵🇰 Daily EOBI Pension Updates
✅ Registration & Eligibility
✅ Pension Rules & Benefits
✅ Awareness for Workers & Pensioners
📌 Original Urdu Videos

📢 محترم آجر حضرات! اپنے ملازمین کے محفوظ مستقبل کے لیے EOBI کنٹری بیوشن بروقت جمع کروائیں۔کسی بھی ادارے کی کامیابی میں ا...
02/10/2026

📢 محترم آجر حضرات! اپنے ملازمین کے محفوظ مستقبل کے لیے EOBI کنٹری بیوشن بروقت جمع کروائیں۔

کسی بھی ادارے کی کامیابی میں اس کے ملازمین کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ یہ وہ محنت کش ہیں جو اپنی محنت اور صلاحیتوں سے آپ کے کاروبار اور ادارے کو ترقی دیتے ہیں۔

اب وقت ہے کہ آپ بھی ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

EOBI کنٹری بیوشن کی بروقت ادائیگی صرف ایک قانونی ذمہ داری نہیں بلکہ اپنے ملازمین کے ساتھ ایک اہم سماجی اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔

✅ ملازمین کے لیے ماہانہ پنشن کا تحفظ
✅ بڑھاپے میں مالی سہارا (Old-Age Grant)
✅ معذوری کی صورت میں پنشن کا تحفظ
✅ ملازم کی وفات کی صورت میں اہلِ خانہ کے لیے پنشن

⚖️ قانونی ذمہ داری سے غفلت نہ کریں!

EOBI ایکٹ 1976 کے تحت قابلِ اطلاق اداروں اور آجروں کے لیے رجسٹریشن اور کنٹری بیوشن کی ادائیگی قانونی ذمہ داری ہے۔ عدم ادائیگی یا مسلسل غفلت کی صورت میں واجبات، قانونی کارروائی اور دیگر قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

🌟 یاد رکھیں!

آپ کی آج کی بروقت ادائیگی کسی محنت کش کے کل کو محفوظ بنا سکتی ہے۔

اپنے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں، EOBI کنٹری بیوشن بروقت جمع کروائیں اور قانونی پیچیدگیوں سے بچیں۔

محفوظ ملازم، مضبوط ادارہ، خوشحال پاکستان! 🇵🇰

مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں:
🌐 www.eobi.gov.pk

ای او بی آئی پنشن مغالطے اور حقیقتپروپیگنڈا اور سچائی کیا آپ کو معلوم ہے کہ کم از کم پنشن 11,500 روپے پانے والے پنشنرز ا...
29/09/2026

ای او بی آئی پنشن
مغالطے اور حقیقت
پروپیگنڈا اور سچائی

کیا آپ کو معلوم ہے کہ
کم از کم پنشن 11,500 روپے پانے والے پنشنرز ای او بی آئی کنٹری بیوشن کے نادہندہ اور کنٹری بیوشن خور اداروں کے ملازمین ہیں

جبکہ ای او بی آئی کو باقاعدگی سے واجب الادا کنٹری بیوشن ادا کرنے والے اداروں کے ملازمین 32,000 روپے تک پنشن وصول کر رہے ہیں

ای او بی آئی پنشن لازمی سماجی بیمہ کے تحت کنٹری بیوٹری پنشن ہے

یعنی
جتنا زیادہ کنٹری بیوشن
اتنی زیادہ پنشن

ای او بی آئی کی پنشن کا سرکاری ملازمین کی پنشن سے کسی طور موازنہ نہیں کیا جاسکتا

سرکاری ملازمین اپنی شرائط ملازمت کے مطابق پنشن پاتے ہیں

ای او بی آئی کے ملازمین بھی اپنی شرائط ملازمت کے مطابق پنشن پاتے ہیں

جس میں اضافہ قومی بجٹ سے منسلک ہے

حال میں حکومت پاکستان نے پرانی پنشن اسکیم ختم کرکے سرکاری ملازمین کے لئے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم متعارف کرائی ہے جس میں ملازم کا حصہ 20 فیصد اور حکومت کا حصہ 20 فیصد مقرر کیا گیا ہے

یاد رکھیں!
پنشنرز کی فرمائشوں پر پنشن میں اضافہ ممکن نہیں اس کے لئے قانون میں ایکچوریل ویلیویشن کا ایک باضابطہ طریقہ کار مقرر ہے

بعض شرپسند عناصر جو ای او بی آئی پنشن کے قانون و قواعد سے قطعی نابلد ہیں شب و روز پنشن میں اضافہ کی خود ساختہ،بے بنیاد اور جھوٹی پوسٹیں لگا کر سادہ لوح پنشنرز میں انتشار پھیلا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے

واضح رہے کہ
ای او بی آئی، مکمل طور پر ای او بی ایکٹ 1976 کے تابع ہے

اس پر کوئی اثر انداز نہیں ہوسکتا

پنشن ملازمت کا انعام ہوتی ہے

جو کم یا زیادہ ضرور ہوسکتی ہے

ای او بی آئی قانون کے مطابق اولڈ ایج، معذوری اور پسماندگان پنشن کی فراہمی کا ادارہ ہے

پنشنرز کے لئے ادویات اور علاج و معالجہ اس کا دائرہ اختیار نہیں

لیکن عمر کے آخری حصہ میں گھر بیٹھے پنشن پانا کسی اعزاز سے کم نہیں

حکومت کی مساوی امداد کی بندش اور ایران کی جانب سے کنٹری بیوشن کی ادائیگی میں عدم دلچسپی کے باوجود ای او بی آئی موجودہ 5 لاکھ پنشنرز کو ماہانہ 6 ارب روپے کی خطیر رقم پنشن کی مد میں ادا کر رہا ہے

700 ارب روپے کا پنشن فنڈ مستقبل کے ایک کروڑ 25 لاکھ بیمہ دار افراد کی امانت ہے جس میں سالانہ 50 ہزار پنشنرز کا اضافہ ہورہا ہے

لہذاء شکر گزار بنیں
بلاجواز شکوہ شکایت نہ کریں

اپنی عزت اور وقار کو برقرار رکھیں

شائد کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
Copied.

PWWF online portal
26/09/2026

PWWF online portal

کیا آپ PWWF Portal پر Sign Up، Login، Grant Application، Bank Accou...

📢 نجی ملازمین کے لیے اہم پیغام — اپنا EOBI ریکارڈ خود محفوظ رکھیں!کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ کا ادارہ کل بند ہو جا...
24/09/2026

📢 نجی ملازمین کے لیے اہم پیغام — اپنا EOBI ریکارڈ خود محفوظ رکھیں!

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ کا ادارہ کل بند ہو جائے، تو آپ کے ملازمت کے ریکارڈ کا کیا ہوگا؟ 🤔

بہت سے نجی اداروں میں ملازمین کی ذاتی فائلیں اور سروس ریکارڈ مناسب طریقے سے محفوظ نہیں کیے جاتے۔ اس لیے ہر نجی ملازم کو چاہیے کہ وہ اپنے ریکارڈ کی حفاظت کی ذمہ داری میں خود بھی فعال کردار ادا کرے۔

📂 اپنا ذاتی سروس ریکارڈ کیسے محفوظ کریں؟

✅ 1۔ اپنی پرسنل فائل بنائیں

اپنے پاس ایک الگ ذاتی فائل بنائیں، جس میں درج ذیل دستاویزات محفوظ کریں:

📌 اپائنٹمنٹ لیٹر

📌 سروس یا کنفرمیشن لیٹر

📌 انکریمنٹ لیٹرز

📌 پروموشن یا تبادلے کے احکامات

📌 تنخواہ کی سلپس اور دیگر متعلقہ ریکارڈ

📌 ادارے کے ساتھ ہونے والی اہم خط و کتابت

📌 ملازمت سے متعلق دیگر ضروری دستاویزات

اگر آپ کے ادارے میں پرسنل فائل کا نظام موجود نہیں، تو آپ خود اپنے پاس یہ ریکارڈ مرتب کریں۔

🔎 2۔ اپنا EOBI ریکارڈ باقاعدگی سے چیک کریں

یقینی بنائیں کہ EOBI ریکارڈ میں آپ کا:

✔️ نام درست درج ہے۔

✔️ شناختی کارڈ نمبر درست ہے۔

✔️ تاریخِ پیدائش درست ہے۔

✔️ ملازمت شروع کرنے کی تاریخ درست درج ہے۔

✔️ ملازمت اور انشورنس کا ریکارڈ مناسب طور پر درج ہو رہا ہے۔

📄 3۔ PR-02 فارم کے بارے میں معلومات رکھیں

آجر کی ذمہ داریوں میں ملازمین کی انشورنس سے متعلق مطلوبہ معلومات اور ریکارڈ EOBI کو فراہم کرنا شامل ہے۔ PR-02 جیسے متعلقہ فارم اور جمع کرائے گئے ریکارڈ کے بارے میں اپنے آجر سے معلومات حاصل کریں۔

اگر ممکن ہو تو متعلقہ دستاویزات کی نقول اپنے پاس بھی محفوظ رکھیں۔

🏢 4۔ اگر ادارہ بند ہو جائے تو؟

اگر آپ کا ادارہ بند ہو جاتا ہے یا آپ کسی دوسرے ادارے میں ملازمت اختیار کر لیتے ہیں، تو آپ کے پاس محفوظ شدہ تقرری، ملازمت اور دیگر متعلقہ دستاویزات مستقبل میں آپ کے سروس ریکارڈ کی جانچ کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

⚠️ اہم بات: EOBI ریکارڈ کی حتمی تصدیق متعلقہ ادارے کے قواعد، دستیاب شواہد اور ریکارڈ کی جانچ کے مطابق ہوتی ہے۔ صرف ذاتی دستاویزات محفوظ ہونے سے سروس کی منظوری خودکار طور پر یقینی نہیں ہوتی۔

💡 نجی ملازم بھائیو!

اپنا ریکارڈ کسی ایک ادارے یا شخص پر مکمل طور پر منحصر نہ رکھیں۔ آج ہی اپنی ذاتی سروس فائل بنائیں، اپنے EOBI ریکارڈ کی جانچ کریں اور اپنی محنت کی کمائی ہوئی سروس کا ثبوت محفوظ رکھیں۔

📢 اس پیغام کو دوسرے نجی ملازمین تک ضرور پہنچائیں، تاکہ ہر محنت کش اپنے مستقبل کے حقوق سے باخبر ہو۔

✍️ EOBI Pension Guide

ہمارا مشن: پاکستان کے نجی ملازمین کو ان کے حقوق اور پنشن کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا۔

⚖️ اپنے حقوق سے آگاہ رہیں — خاموش نہ رہیں!کیا آپ ایک پرائیویٹ ادارے، فیکٹری، کمپنی، اسکول، ہسپتال، ہوٹل یا کسی دوسرے ادا...
20/09/2026

⚖️ اپنے حقوق سے آگاہ رہیں — خاموش نہ رہیں!
کیا آپ ایک پرائیویٹ ادارے، فیکٹری، کمپنی، اسکول، ہسپتال، ہوٹل یا کسی دوسرے ادارے میں کام کرتے ہیں؟
اگر آپ کو اپنے ملازمت کے حقوق کے حوالے سے مسئلہ درپیش ہے تو متعلقہ قانون اور اپنے کیس کی نوعیت کے مطابق لیبر فورم/لیبر کورٹ سے رجوع کرنے کا حق موجود ہو سکتا ہے۔
📌 مثال کے طور پر ملازمت سے متعلق معاملات میں یہ حقوق/مسائل سامنے آ سکتے ہیں:
⏰ کام کے اوقات اور اجرت
🏖️ چھٹیوں کا حق
💰 گریجویٹی کا حق
💵 پروویڈنٹ فنڈ کا حق
📈 پروموشن سے متعلق حق
👥 سینیارٹی کا حق
🚫 غیر قانونی برطرفی سے تحفظ
📋 قانون کے تحت دیگر واجبات اور حقوق
📢 اہم بات: ہر ملازم کا کیس مختلف ہو سکتا ہے اور متعلقہ قانون، ملازمت کی نوعیت اور ادارے کے دائرۂ کار کے مطابق فورم بھی مختلف ہو سکتا ہے۔
پنجاب میں Punjab Labour Code 2026 (Act IX of 2026) منظور ہو چکا ہے، جس میں ملازمین، ورکرز اور لیبر تنازعات سے متعلق مختلف قانونی معاملات کا فریم ورک موجود ہے۔
👉 اپنے حقوق جانیں، اپنے دستاویزات محفوظ رکھیں اور ضرورت پڑنے پر قانونی رہنمائی حاصل کریں۔
اگر یہ معلومات کسی محنت کش کے لیے مفید ہو سکتی ہیں تو اس پوسٹ کو شیئر ضرور کریں۔ ❤️
EOBI Pension Guide
📢 پرائیویٹ ورکرز کے حقوق اور پنشن سے متعلق معلومات کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں۔

بیوہ پنشن کیس کے متعلق مکمل تفصیل اس وڈیو میں👇یوٹیوب چینل کو سبکرائب ضرور کریں۔۔ سوال و جواب جا جلد لائیو سیشن سٹارٹ کری...
20/09/2026

بیوہ پنشن کیس کے متعلق مکمل تفصیل اس وڈیو میں👇
یوٹیوب چینل کو سبکرائب ضرور کریں۔۔
سوال و جواب جا جلد لائیو سیشن سٹارٹ کریں گے۔۔
Ytube channel link.👇 https://youtube.com/?si=RIqnLbMjNxWybwaj

بیوہ پینشن کا کیس کیسے تیار کیا جاتا ہے؟اس مکمل ویڈیو میں ہم EOBI ...

Well done PWWF 👍
17/09/2026

Well done PWWF 👍

🏭 راولپنڈی ڈویژن کے صنعتی کارکنان میں 90 لاکھ روپے کے ویلفیئر گرانٹس کے چیکس تقسیم​کیا آپ جانتے ہیں کہ راولپنڈی میں محنت...
16/09/2026

🏭 راولپنڈی ڈویژن کے صنعتی کارکنان میں 90 لاکھ روپے کے ویلفیئر گرانٹس کے چیکس تقسیم
​کیا آپ جانتے ہیں کہ راولپنڈی میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے؟ لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیرِ اہتمام تقریب میں 130 مستحق صنعتی کارکنان میں لاکھوں روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔
​📌 اہم خاص باتیں:
​✅ 90 لاکھ روپے مالیت کے چیکس کی شفاف تقسیم۔
​✅ فیلڈ افسران کو مزدوروں کی کم از کم مقررہ تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کی سخت ہدایات۔
​✅ نجی سیکٹر اور صنعتی اداروں کے کارکنان کے مالی، سماجی، صحت، تعلیمی اور قانونی حقوق کا تحفظ۔
​👥 تقریب کے مہمانِ خصوصی و معزز شرکاء:
​رکنِ قومی اسمبلی: ملک ابرار احمد
​ڈویژنل ڈائریکٹر لیبر: غلام شبیر کلیار
​ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر: جام آفتاب
​اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لاہور: عبدالرحمٰن
​پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ صنعتی کارکنان کے حقوق اور ان کے روشن مستقبل کے لیے ہر وقت پرعزم ہے! 🤝
​👇 مزید تفصیلات اور اپنے حقوق کے بارے میں جاننے کے لیے کمنٹ کریں یا پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مزدوروں تک یہ خبر پہنچ سکے۔
​

فارمولا پنشن کیا ہوتی ہے؟ اور یہ کس کو ملتی ہے؟ مکمل تفصیل اس وڈیو میں۔۔👇
15/09/2026

فارمولا پنشن کیا ہوتی ہے؟ اور یہ کس کو ملتی ہے؟
مکمل تفصیل اس وڈیو میں۔۔👇

EOBI Formula Pension کیا ہوتی ہے اور یہ کن لوگوں کو مل سکتی ہے؟اگر...

📚 محنت کشوں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک اہم قدمصوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے محنت...
14/09/2026

📚 محنت کشوں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک اہم قدم

صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے محنت کشوں کے بچوں کی اسکالرشپ کے سلسلے میں تقریباً 15 کروڑ 96 لاکھ روپے کے چیکس COMSATS یونیورسٹی لاہور اور اس کے مختلف کیمپسز میں تقسیم کیے۔

یہ اقدام مزدور طبقے کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ان کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (PWWF) کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے۔

اس موقع پر صوبائی رکن اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید، سیکرٹری لیبر دانش افضال، سیکرٹری PWWF ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات اور کمشنر PESSI ڈاکٹر ذوالفقار علی کھرل بھی موجود تھے۔

🎓 پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود، خصوصاً ان کے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

#اسکالرشپ #تعلیم

Address

EOBI
Karachi
92

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 15:00

Telephone

+92459350275

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when EOBI Pension Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share