25/08/2026
📌پریس ریلیز:-
آج بتاریخ 25 اگست 2026 بروز منگل بی.ایس.سی بلاک انچارج نثار آفریدی کی جانب سے بی.ایس.سی بلاک میں اسٹینڈ لگایا گیا جس میں کارکنان نے شرکت کی.
اسٹینڈ کا مقصد سمسٹر کے آغاز میں ساتھیوں سے ملاقات تھی ساتھ ہی میں طلبہ کو تنظیمی ایکٹیوٹیز پر اور پڑھائی پر فوکس کرنے کا بھی کہا گیا.
اسٹینڈ میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ کے صدر آصف آغا اور جنرل سیکرٹری شاہد صافی نے بھی شرکت کی.
بلاک انچارج کی جانب سے تمام کارکنان و طلبہ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کسی قسم کا بھی مسئلہ ہو وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ انچارج اور بلاک انچارج سے رابطہ کیا کریں تاکہ انکو کسی قسم کی مشکلات یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.
اسٹینڈ کے اختتام پر صدر اور جنرل سیکرٹری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا.
ترجمان:-
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ، گلشن کیمپس 🚩