PPP Connect

PPP Connect PPP News & Updates | Political Insights, Breaking News and Public Voice of Pakistan

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد ہمایوں خان کا عالمی یومِ آبادی پر پیغام۔متوازن آبادی، تعلیم، صحت اور باا...
11/07/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد ہمایوں خان کا عالمی یومِ آبادی پر پیغام۔

متوازن آبادی، تعلیم، صحت اور بااختیار نوجوان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں، محمد ہمایوں خان

آبادی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مؤثر منصوبہ بندی ناگزیر ہے، محمد ہمایوں خان

معیاری تعلیم، بنیادی صحت اور روزگار کے بہتر مواقع ہر شہری کا حق ہیں، محمد ہمایوں خان

نوجوانوں کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، محمد ہمایوں خان

پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح، انسانی ترقی اور سماجی انصاف کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، محمد ہمایوں خان

بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت، اداروں اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، محمد ہمایوں خان

عالمی یومِ آبادی ہمیں ذمہ دارانہ منصوبہ بندی اور پائیدار ترقی کے عزم کی تجدید کا پیغام دیتا ہے، محمد ہمایوں خان

مضبوط، تعلیم یافتہ اور صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے، محمد ہمایوں خان

ورلڈ پاپولیشن ڈے پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا اہم پیغام۔پاکستان میں تیزی سے بڑھتی آبادی معیشت، وسائل اور...
11/07/2026

ورلڈ پاپولیشن ڈے پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا اہم پیغام۔

پاکستان میں تیزی سے بڑھتی آبادی معیشت، وسائل اور عوام کی زندگی کے لیے بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے، شیری رحمان

دنیا کی آبادی 8.2 ارب جبکہ پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ 90 لاکھ ہو چکی، پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک ہے، شیری رحمان

پاکستان میں آبادی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے جبکہ شرح پیدائش جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ 3.6 ہے، شیری رحمان

اگر یہی رفتار جاری رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی تقریباً 39 کروڑ ہو جائے گی، اس کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی ضروری ہے، شیری رحمان

تیزی سے بڑھتی آبادی پانی، خوراک، علاج، تعلیم، رہائش اور روزگار پر مسلسل دباؤ بڑھا رہی ہے، شیری رحمان

آبادی کا مسئلہ صرف تعداد کا نہیں بلکہ ہر شہری کو بہتر زندگی کی سہولتیں دینے کا بھی معاملہ ہے، شیری رحمان

خاندانی منصوبہ بندی کو قومی بجٹ، معاشی منصوبوں اور ترقیاتی پالیسی کا اہم حصہ بنایا جائے، شیری رحمان

پانچ سال سے کم عمر تقریباً 40 فیصد بچے غذائی کمی کی وجہ سے جسمانی نشوونما میں پیچھے رہ جاتے ہیں، شیری رحمان

ملک کی تقریباً 42 فیصد آبادی غربت میں زندگی گزار رہی ہے جبکہ محدود وسائل کے باوجود بڑے خاندان بن رہے ہیں، شیری رحمان

آبادی میں اضافہ صرف خواتین کا نہیں بلکہ ہر خاندان اور پورے ملک کا مسئلہ ہے، اس کے اثرات آنے والی نسلوں تک پہنچتے ہیں، شیری رحمان

پاکستان میں اوسطاً ہر جوڑے کے ہاں ایک غیر منصوبہ بند بچہ پیدا ہوتا ہے، خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کی بہتر سہولتیں ضروری ہیں، شیری رحمان

2025 میں تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ پاکستانی خوراک کی شدید کمی کا شکار رہے، بڑھتی آبادی اس مسئلے کو مزید سنگین بنا رہی ہے، شیری رحمان

ماحولیاتی تبدیلی، پانی کی کمی اور خوراک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے آبادی پر قابو پانا ضروری ہے، شیری رحمان

پارلیمنٹ، صوبائی حکومتیں، علما، اساتذہ، ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی مل کر عوام میں آگاہی پیدا کریں، شیری رحمان

صحیح منصوبہ بندی، عوام پر سرمایہ کاری اور بہتر فیصلوں سے بڑھتی آبادی کو ملک کی طاقت بنایا جا سکتا ہے، شیری رحمان

چئیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا عالمی یومِ آبادی پر پیغام۔عالمی یومِ آبادی ہمیں پائیدار ترقی، ا...
11/07/2026

چئیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا عالمی یومِ آبادی پر پیغام۔

عالمی یومِ آبادی ہمیں پائیدار ترقی، انسانی فلاح اور ذمہ دارانہ منصوبہ بندی کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے، سینیٹر روبینہ خالد

خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا مضبوط خاندان اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے، سینیٹر روبینہ خالد

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لاکھوں مستحق خاندانوں، خصوصاً خواتین کو سماجی تحفظ فراہم کر رہا ہے، سینیٹر روبینہ خالد

تعلیم، صحت اور غذائیت میں سرمایہ کاری ہی آبادی کو قومی اثاثہ بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے، سینیٹر روبینہ خالد

حکومتِ پاکستان خواتین اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، سینیٹر روبینہ خالد

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کو مالی معاونت کے ساتھ خودمختاری کی جانب بھی گامزن کر رہا ہے، سینیٹرروبینہ خالد

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے، سینیٹر روبینہ خالد

آئیے عالمی یومِ آبادی پر ایسے پاکستان کے عزم کی تجدید کریں جہاں ہر فرد کو صحت، تعلیم اور باوقار زندگی کے مساوی مواقع میسر ہوں، سینیٹر روبینہ خالد

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا عالمی یومِ آبادی پر پیغام۔آبادی میں اضافے کو مؤثر منصوبہ بندی...
11/07/2026

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا عالمی یومِ آبادی پر پیغام۔

آبادی میں اضافے کو مؤثر منصوبہ بندی اور ذمہ دارانہ حکمتِ عملی کے ذریعے متوازن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، شازیہ مری

پاکستان کی بڑھتی آبادی کو تعلیم، ہنر اور بہتر مواقع کی فراہمی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، شازیہ مری

آبادی میں متوازن اضافہ پائیدار ترقی اور بہتر معیارِ زندگی کے لیے ناگزیر ہے، شازیہ مری

کسی بھی قوم کی اصل طاقت محض آبادی نہیں بلکہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد ہوتے ہیں، شازیہ مری

تعلیم، فنی تربیت اور مہارتوں سے آراستہ آبادی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہے، شازیہ مری

تعلیم اور مہارتوں کے بغیر تیزی سے بڑھتی آبادی قومی وسائل پر اضافی دباؤ ڈالتی ہے، شازیہ مری

ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو متوازن آبادی کے ساتھ انسانی وسائل کی ترقی کو بھی یقینی بنائیں، شازیہ مری

معیاری تعلیم، فنی تربیت اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں کے ذریعے انسانی سرمایہ مضبوط بنانا ہوگا، شازیہ مری

انسانی وسائل کی ترقی ہی پائیدار معاشی ترقی اور قومی خوشحالی کی بنیاد ہے، شازیہ مری

Waqt kay guzarnay sayTum jo bhool jao gayHum tumhain batayain gayBenazir kaisi thiZindagi kay maathay perAik lakeer jais...
21/06/2026

Waqt kay guzarnay say
Tum jo bhool jao gay
Hum tumhain batayain gay
Benazir kaisi thi

Zindagi kay maathay per
Aik lakeer jaisi thi

Zulm kay nishanay per
Aik teer jaisi thi

Benazir Bhutto bus
Benazir jaisi thi

پاکستان پیپلزپارٹی ڈجیٹل میڈیا حیدرآباد ڈویژن کی ہیڈ  ہماری جیالی بہن صبا حیدر اب ہم میں نہیں رہیںاللہ تعالیٰ مرحومہ کو ...
19/06/2026

پاکستان پیپلزپارٹی ڈجیٹل میڈیا حیدرآباد ڈویژن کی ہیڈ ہماری جیالی بہن صبا حیدر اب ہم میں نہیں رہیں
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
اللہ پاک انکی بے حساب مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے
‎
‎

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَOur dear Jiyali Saba Hyder  has passed away 💔. May Allah Almighty have mercy...
19/06/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

Our dear Jiyali Saba Hyder has passed away 💔. May Allah Almighty have mercy on her soul and grant her family and our jiyalas the strength to bear this loss. Ameen

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اوّل و بی بی آصفہ بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔Bilawal Bhu...
18/06/2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اوّل و بی بی آصفہ بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
Bilawal Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party - PPP

18/06/2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
‎
‎

ترقی کا تسلسل، خوشحال بلوچستان۔نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبائی پی ایس ڈی پی (PSDP) کے لیے 206.61 ارب روپے مختص کیے گئے ہی...
17/06/2026

ترقی کا تسلسل، خوشحال بلوچستان۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبائی پی ایس ڈی پی (PSDP) کے لیے 206.61 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
‎
‎

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Connect posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share