Anti Street Crime Forum Karachi

Anti Street Crime Forum Karachi Anti Street Crime Forum Karachi, Created to Eradicate Crime in the City in Collaboration-ins.
(1)

21/08/2026

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی اور لانڈھی کے غیور عوام کا مشترکہ اعلامیہ

لانڈھی 6 کربلا گرائونڈ (سب ڈویژن لانڈھی، ضلع کورنگی) میں کھیل کےمیدان پر قبضے کی کوشش ناکام بنانےپر خراجِ تحسین اور قبضہ مافیا کےخلاف فوری قانونی و فوجداری کارروائی کی سخت ترین اپیل۔

میدان پر قبضے کی مذموم کوشش اورعوام کا جرات مندانہ اقدام سب ڈویژن لانڈھی، ضلع کورنگی کے علاقےلانڈھی 6 نمبر میں واقع عوامی کھیل کے میدان پر قبضہ مافیا کی جانب سے زمین ہڑپنے کی ناپاک کوشش کولانڈھی کی غیور عوام اور اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی نے بروقت اور متحد ہو کر ناکام بنا دیا ہے,اس جرات مندانہ اور باہمتی اقدام پر علاقہ مکین اور فورم کے تمام نمائندگان بےحد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے عوامی و سرکاری اثاثے کی حفاظت کے لیے جرائم پیشہ عناصر کےآگے ڈٹ جانے کا ثبوت دیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اور ایس ایس پی ضلع کورنگی سے فوری قانونی ایکشن کا مطالبہ ،قبضہ گروپ کی جانب سے کی جانے والی شدید فائرنگ اور غنڈہ گردی نے علاقے میں شدید خوف و ہراس اوراشتعال پھیلا دیا ہے،اس سنگین صورتحال کے پیش نظر فوری FIR کا اندراج کیا جائے ،قبضہ مافیا کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن (عوامی پولیس اسٹیشن) میں تعزیراتِ پاکستان کی سنگین دفعات (قبضہ کی کوشش، فائرنگ، اور عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے) کے تحت فوراً ایف آئی آر درج کی جائے۔

Commissioner Karachi OfficeSyed Usman Ul HasanSindh GovernmentSindh PoliceGovernment of Pakistan
20/08/2026

Commissioner Karachi Office
Syed Usman Ul Hasan
Sindh Government
Sindh Police
Government of Pakistan

19/08/2026

*اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے وفد کی کمشنر کراچی سے ملاقات، لاء اینڈ آرڈر کے قیام اورعوامی اقدامات پر زبردست خراجِ تحسین*

کراچی (پریس ریلیز)اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے ایک اعلٰی سطح وفد نےچیئرمین سید عثمان الحسن اور وائس چیئرمین عمر فاروق قادری کی قیادت میں کمشنرکراچی سید حسن نقوی سے اُن کے دفترمیں ملاقات کی،ملاقات کا بنیادی مقصد کراچی ڈویژن میں بہترین ایڈمنسٹریشن،امن و امان کی بحالی اور عوامی فلاح کے لیے اٹھائے گئے جرات مندانہ اقدامات پر کمشنر کراچی اور اُن کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا،وفد کے شرکاءکا کہنا تھا کہ*کمشنر کراچی سید حسن نقوی* کی فعال اور کامیاب حکمتِ عملی کی بدولت شہر میں انتظامی امور میں نمایاں سدھار آیاہے، جس کی وجہ سے عام عوام میں اطمینان اور خوشی کی لہر پائی جاتی ہےفورم کے نمائندوں نے اعتراف کیا کہ ماضی کی بنسبت موجودہ انتظامیہ نے جس تندہی سےمسائل کو حل کیا ہے، اس کی مثال پہلےنہیں ملتی،اس موقع پر کمشنر کراچی کےزیرِ سایہ کام کرنے والے تمام ماتحت سرکاری افسران اور عملے کی بے مثال خدمات اور محنت کو بھی زبردست الفاظ میں سراہا گیا، *پھولوں کا گلدستہ و یادگاری شیلڈ بھی فورم کی جانب سے پیش کی گئی*۔

ملاقات کے دوران فورم کے وفد نےبالخصوص شہر میں خواتین اور بچوں کےتحفظ اور آئے روز کے حفاظتی چیلنجزکے تناظر میں کمشنر کراچی کے حالیہ احکامات کا خصوصی ذکر کیا،وفد نے تمام عبادت گاہوں، درسگاہوں، تعلیمی اداروں اور نجی و سرکاری کمپنیوں کے اطراف میں جدید سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کی تنصیب کے حکم نامے کو انتہائی خوش آئنداور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا،وفد کے چئیرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید کیمروں کی تنصیب کا یہ فیصلہ نہ صرف جرائم کی روک تھام میں سنگِ میل ثابت ہوگا بلکہ اس سے ہماری ماؤں، بہنوں اوربچوں میں احساسِ تحفظ مزید مضبوط ہوگا،کمشنر کراچی اور ان کی ٹیم کی یہ پیش رفت قابلِ تقلید ہے۔

14/08/2026

جشنِ آزادیِ پاکستان 🤝 شاندار آزادی ریلی 🇵🇰
📣
🇵🇰 اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کی جانب سے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ایک عظیم الشان، باوقار اور پرامن "آزادی ریلی" کا انعقاد کیاگیا،جس کی قیادت سید عثمان الحسن ایڈوکیٹ نے کی📰جب کہ مہمان خاص میں ضلع کورنگی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل آرائیں ، عثمان فاروق ایڈوکیٹ , طحہ مشتاق چیئرمین لاء اینڈ کمیٹی KMEDAاور معروف کاروباری شخصیت الیاس مئیو نے شرکت کی ۔
🖊️
اس کاوش کا بنیادی مقصد وطنِ عزیزسے محبت کا اظہار اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کے قیام کا اعادہ کرنا تھا۔
🌹
ریلی کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سےہوا۔🙏🏻ریلی کا سفر مرکزی سیکرٹریٹ (لانڈھی نمبر 2) سے شروع ہوا اور علاقائی گلیوں و بابر مارکیٹ سے ہوتا ہوا، منظم اندازمیں دفتر ایس پی لانڈھی ٹاؤن پر اختتام پذیر ہوا، ریلی میں شہریوں، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے سینکڑوں موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کے ساتھ شرکت کی ،بچوں کے لئیے اسپیشل تحائف کے طوراسٹیشنری بوکس دئیے گئے اورشہریوں کے چہروں پرفیس پینٹنگ اور ہاتھوں میں لہراتےسبز ہلالی پرچم انکے پرجوش حب الوطنی کے جذبے کی عکاسی کر رہے تھے۔
💻
یہ ریلی نہ صرف حب الوطنی کا ایک خوبصورت مظہر تھی بلکہ کمیونٹی اورپولیس کے درمیان مضبوط رشتےاور باہمی اعتماد کی بہترین مثال بھی ثابت ہوئی، شہریوں نے پرامن ل فضا قائم رکھ کر ایک ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیا اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کاوشوں کوسراہا۔
🌍
یہ شاندار اقدام ملی یکجہتی، امن و امان کے فروغ اور ریاست کے تمام اداروں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے عزم کا روشن ثبوت ہے۔"
📺
الله تعالیٰ ہماری اس اجتماعی کاوش کوقبول فرمائے اور ہمارے پیارےپاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🇵🇰 پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے ادارے پائندہ باد💚 وطنِ عزیز ہمیشہ قائم و دائم رہے
Sindh Police Fm 88.6
Sindh Government
Syed Usman Ul Hasan

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی تقریبِ تقسیمِ اسناد و ملبوساتِ والینٹیئرز📣کراچی (پریس ریلیز) عوام الناس کی حفاظت، امن و ام...
11/08/2026

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی تقریبِ تقسیمِ اسناد و ملبوساتِ والینٹیئرز
📣
کراچی (پریس ریلیز) عوام الناس کی حفاظت، امن و امان کے قیام اورشہری سہولیات کی بہتری کے لیےہمہ وقت کوشاں معروف سماجی تنظیم اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پروقاراور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیااس تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی غنی عباس تھے، جنہوں نے فورم کے والینٹیئرز کی بے لوث خدمات کی حوصلہ افزائی کے لئیے خصوصی شرکت کی،تقریب کا بنیادی مقصد سماجی بہبود اور عوامی خدمت میں مصروفِ عمل فورم کے والینٹیئرز میں آفیشل شرٹس کی تقسیم تھا، تاکہ ان کے جذبۂ خدمت کو سراہا جا سکے اور انکی انتظامی صلاحیتوں کو مزید منظم کیاجا سکے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے🇵🇰
چیئرمین اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی، سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ اور وائس چیئرمین مولانا محمد عمر قادری نے وطنِ عزیز کی حرمت، شاندار تاریخ اور جذبہ حب الوطنی پر انتہائی روح پرور اور ولولہ انگیز تقاریر کیں۔🌍

مقررین کے پُر جوش خطاب نےحاضرین کے دلوں میں ملک و قوم کی خدمت کا نیا جذبہ بیدار کر دیا، جس کےنتیجے میں تقریب میں موجود شہریوں اور والینٹیئرز نے 14 اگست کو منعقدہونے والی عظیم الشان جشنِ آزادی ریلی میں بھرپور شرکت اور مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا📋

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی غنی عباس نے فورم کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ضلاعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ ساتھ جب اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم جیسے باشعور اور منظم سماجی پلیٹ فارمز میدان میں آتے ہیں،تو جرائم کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل میں پیشرفت ممکن ہوتی ہے،انہوں نے فورم کے قائدین سیدعثمان الحسن ایڈووکیٹ اور مولانامحمد عمر قادری کی بصیرت اوروالینٹیئرز کے جذبے کی سخت تعریف کی 🤝

تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنرلانڈھی نے والینٹیئرز میں شرٹس تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد دیتےہوئے انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا🖊️

Sindh Police Fm 88.6
Sindh Government
Karachi Waly Sabar Waly
Commissioner Karachi Office
Syed Usman Ul Hasan

09/08/2026

پھر بھی زباں و دل میں ہے پاکستان زندہ آباد🇵🇰🌍

Sindh Government
Syed Usman Ul Hasan

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کی لانڈھی میں حب الوطن مہم ملک دشمنوں کےخلاف آویزاں بینرز توجہ کا مرکز بن گئے📣کراچی (اسٹاف...
05/08/2026

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کی لانڈھی میں حب الوطن مہم ملک دشمنوں کےخلاف آویزاں بینرز توجہ کا مرکز بن گئے📣

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جشنِ آزادی کی آمد کے موقع پر اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کی جانب سے ضلع کورنگی کی سب ڈویژن لانڈھی کی اہم شاہراہوں پرحبِ وطنی سے لبریز بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں،بینرز پر درج ملک دشمن عناصر کی نابودی اور ملک کی سلامتی کے لیے کی گئی دعائیں شہریوں اور انتظامیہ کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔✊🏻

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم ہر سال یومِ آزادی کے موقع پر عظیم الشان"آزادی ریلی" کا انعقاد بھی کرتا آرہا ہے،فورم کی اس حالیہ مہم کا بنیادی مقصد عوام میں حبِ وطنی کا جذبہ بیدار کرنا اورعلاقائی سطح پر امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے🇵🇰
Pakistan Army
Sindh Government
Sindh Police
Jinnah Court Rangers Head Quarter
Syed Usman Ul Hasan

سلامِ شہداء👮🏻‍♂️🇵🇰ان کا لہو، ہمارا سکونان کی قربانی، ہمارا آجسندھ پولیس کے شیر دل سپوتوں نے اپنا لہو دے کر امن کا چراغ ج...
02/08/2026

سلامِ شہداء👮🏻‍♂️🇵🇰

ان کا لہو، ہمارا سکون
ان کی قربانی، ہمارا آج

سندھ پولیس کے شیر دل سپوتوں نے اپنا لہو دے کر امن کا چراغ جلایا ہے،جب کراچی کی سڑکیں لہو لہو تھیں، جب ماؤں کی گودیں اجڑ رہی تھیں، تب یہ مردِ مجاہد سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے،انہوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا مگر فرض پر آنچ نہ آنے دی۔🚨

قوم کے افسران و عوام! سنو!📣

یہ لہو بے کار نہیں جائے گا،ہر قطرہ پکار پکار کر کہہ رہا ہے✊🏻

"بزدلی حرام ہے، فرض مقدس ہے۔"

شہداء کی قربانی ہم سب کے لیے ایک تازیانہ ہے،افسران کے لیے کہ وہ فرض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، اورعوام کے لیے کہ وہ قانون کا احترام کریں اورشرپسندوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں👉🏻

آؤ عہد کریں!

ہم شہداء کے مشن کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے،ہم کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،ہم مجرموں کے لیے زمین تنگ کر دیں گے،شہداءِ سندھ پولیس👮🏻‍♂️تم زندہ ہو، تم جاوید ہو،تمہارا نام، تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے۔

پاکستان زندہ باد🇵🇰
سندھ پولیس پائندہ باد🚥
Sindh Police Fm 88.6
Sindh Culture, Government of Sindh
Government of Pakistan
Sindh Government
Syed Usman Ul Hasan

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے خط پر بڑا بریک تھرو 📣واٹر مافیا کے گرد گھیرا تنگ، بڑےافسران کے خلاف سخت انکوائری شروع🚨(...
24/07/2026

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے خط پر بڑا بریک تھرو 📣

واٹر مافیا کے گرد گھیرا تنگ، بڑےافسران کے خلاف سخت انکوائری شروع
🚨
(اسٹاف رپورٹر )شہرِ قائد میں دہائیوں سے قائم واٹر مافیا کا راج ختم کرنےکے لیے بالآخر گرینڈ آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے،اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کی جانب سے کمشنرکراچی اور میئر کراچی کو بھیجے گئےاہم خط پر فوری تحرک لیتے ہوئےاعلیٰ حکام نے پانی چوروں کےخلاف تاریخ کے سب سے سخت ترین ایکشن کا حکم دے دیا ہے،اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واٹر بورڈکے چیف انجینئر اور دیگر اعلیٰ افسران پرمشتمل ایک بااختیار انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،یہ کمیٹی پورے نیٹ ورک کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کی رپورٹ تیار کرےگی،حکام کی جانب سے واضح اوردوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ اس جرم میں چاہے واٹر بورڈ کا کوئی بھی اہلکار ہویا بااثر سرپرست، ملوث تمام افرادکے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور چوری کی سخت ترین دفعات کےتحت ایف آئی آر (FIR) درج کی جائے گی اور انہیں سیدھا جیل بھیجاجائے گا،سب ڈویژن لانڈھی اورضلع کورنگی کی عوام جو پچھلے کئی سالوں سے مصنوعی قحط اور واٹر مافیاکے ہاتھوں بلیک میل ہو رہی تھی،ان کے لیے یہ خبر ایک نئی صبح کی امید بن کر آئی ہے،معصوم شہریوں کاپانی بند کر کے وہی پانی رکشوں،ٹینکروں اور کینز کے ذریعےمہنگےداموں عوام کو ہی بیچا جا رہاتھا، جبکہ علاقوں میں مافیا کی جانب سے گھروں سے ماہانہ بھتہ وصول کرنامعمول بن چکا تھا۔
Commissioner Karachi Office
Sindh Police Fm 88.6
Sindh Government
Syed Usman Ul Hasan

کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کی کمشنرکراچی اور انتظامیہ کو ہنگامی آپریشن کے لیےدرخواست🚨کراچی (ا...
22/07/2026

کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کی کمشنرکراچی اور انتظامیہ کو ہنگامی آپریشن کے لیےدرخواست
🚨
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع کورنگی،سب ڈویژن لانڈھی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئےخطرات اور انسانی جانوں کےنقصان کے پیشِ نظر 'اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی' نے کمشنر کراچی،ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اوراسسٹنٹ کمشنر کو ہنگامی بنیادوں پرآپریشن شروع کرنے کے لیےباضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

فورم کے ترجمان نے شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر کے تین بڑے اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے سیکنڑوں کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں، لیکن انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جناح ہسپتال ، انڈس ہسپتال ، سول ہسپتال ان ہسپتالوں سےفوری طور پر گزشتہ دو ماہ کا ریکارڈ طلب کیاجائے تاکہ صورتحال کی سنگینی کااندازہ لگایا جا سکے،اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم نے حکومت اور اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ جس طرح پولیو کےخاتمے کے لیے قومی سطح پر ہنگامی اقدامات کیے جاتے ہیں، بالکل اسی انداز میں انسانی جانوں کے تحفظ کےلئیے آوارہ کتوں کے خلاف بھی فوری اور جامع مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو اس تکلیف دہ صورتحال اورممکنہ جانی نقصان سے بچایا جا سکے🙏🏻
Sindh Government
Commissioner Karachi Office
Syed Usman Ul Hasan

Address

Secretariat H-44, 1-C, Jaam Nagar, Opposite Bukhari Medical Centre, Landhi Colony No. 2
Karachi
75160

Telephone

+923002629335

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anti Street Crime Forum Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Anti Street Crime Forum Karachi:

Shortcuts

Share