Sons of Tando Adam سنز آف ٹنڈوآدم

Sons of Tando Adam سنز آف ٹنڈوآدم This page is representative of people of Tando Adam migrated to anywhere in Pakistan or world

26/06/2026
08/06/2026

اسلام آباد: ایپسکا وفد کی مس کنول بجورو کی قیادت میں ڈی جی PNCA محمد ایوب جمالی سے ملاقات
اسلام آباد: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ایپسکا) کے عہدیداران اور شعبۂ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات پر مشتمل ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (PNCA) محمد ایوب جمالی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں تعلیم، فنونِ لطیفہ، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور معاشرے میں تعمیری مواقع پیدا کرنے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفد نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ملک بھر میں فنون اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں اور قومی سطح پر خدمات انجام دینے والے اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ طلبہ اور نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں، مثبت سوچ اور تعمیری رجحانات کو فروغ دیا جا سکے۔
وفد میں ایپسکا اسلام آباد ویمن ونگ کی سینئر نائب صدر کنول بجورو، راولپنڈی ڈویژن ایپسکا کے سینئر نائب صدر گل زبیر خان، انفارمیشن سیکریٹری اویس احمد اور کینٹاب پبلشرز اسلام آباد کے ایریا منیجر عامر عباسی شامل تھے۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے باہمی تعاون، تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی مثبت تربیت کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
#ایپسکا #تعلیم #نوجوان #ثقافت #پاکستان

Address

Karachi FB Area
Karachi
05444

Telephone

+923340300917

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sons of Tando Adam سنز آف ٹنڈوآدم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category