26/06/2026
پاکستان میں آج بھی کم عمر بچیوں سے لے کر بزرگ خواتین تک، روزانہ ہراسمنٹ کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ یہ صرف خواتین کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے معاشرے کی ناکامی ہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر دبئی، عمان، قطر اور بحرین جیسے ممالک میں خواتین نسبتاً زیادہ محفوظ ہیں، تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا؟ آخر فرق کہاں ہے؟ قانون میں؟ اس پر عملدرآمد میں؟ یا ہماری اجتماعی سوچ میں؟
وقت آ گیا ہے کہ خواتین کو ہراسمنٹ سے بچانے کے لیے مزید مؤثر قوانین، فوری انصاف اور سخت سزا کا نظام یقینی بنایا جائے تاکہ ہر عورت خوف کے بغیر تعلیم، ملازمت اور روزمرہ زندگی گزار سکے۔
یہ ویڈیو دیکھیں اور کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ خواتین کے تحفظ کے لیے قوانین پر مزید مؤثر عملدرآمد اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے؟