28/07/2026
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سینئر نائب صدر و چیئرمین لیاری یوسی 8، حاجی عبدالمجید بلوچ نے اپنی یوسی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود رہ کر اپنی نگرانی میں صفائی کا عمل مکمل کروایا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صرف مرکزی سڑکیں ہی نہیں بلکہ ہر گلی، تنگ راستے اور گندے مقامات کی بھی روزانہ بنیادوں پر مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقہ صاف، ستھرا اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔