30/05/2026
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کی ہدایت پر وائس چیئرمین خالد علیم اپنی نگرانی میں یوسی 11 لائنز ایریا میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کی تکمیل کے بعد جراثیم کش ادویات کا اسپرے کروارہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کو آلودگی، تعفن اور بیماریوں کے خطرات سے محفوظ رکھتے ہوئے شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔