PTI District West Karachi

PTI District West Karachi انصاف، انسانیت ، خودداری Official page of Pakistan Tehreek-E-Insaf District West Karachi

25/08/2026

ہم سمجھتے ہیں تینوں بہنوں کی ملاقات ہونی چاہیے، معاملات واپس قانون کی جانب آنے چاہیئیں۔عمران خان کے تمام حقوق کی بحالی ہونی چاہئے ۔ عمران خان کو ہسپتال منتقل نہ کرکے توہین عدالت کے بعد ہماری کی گئی پریس کانفرنس کوئی غلط نہیں تھی جان بوجھ کے ڈرامہ بنایا گیا، قوم کا حق تھا کہ وہ جانے اس رات ہوا کیا۔۔!!

سلمان اکرم راجہ

25/08/2026

عمران خان سے انھیں ڈرنا نہیں چاہیے، انھوں نے عمران خان کے جسم کو قید کیا ہے لیکن عمران خان کا نظریہ ہر جانب آزاد ہے نورین نیازی کو 10 ماہ بعد ملوایا گیا جو ناقابل قبول ہے۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ

25/08/2026

عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کو ملاقات کے لیے بلا لیا گیا ہے۔


25/08/2026

عمران خان کی بہنیں ملاقات کیلئے اڈیالہ پہنچ گئیں ہیں۔۔!!

25/08/2026

🚨 اہم گفتگو

ڈاکٹر عظمی اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنی پریس کانفرنس میں صرف اس دھوکہ دہی کا واقعہ بیان کیا جو دھوکہ ان کو رات دیا گیا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ اس بے دردی سے عدالت کی حکم عدولی کریں گے، علیمہ خان

25/08/2026

ہمیں عدالت نے کہا کہ!!
آپ نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کوئی بات نہیں کرنی اور نا ہی میڈیکل رپورٹس پبلک کرنی ہیں، ہم اس پر سختی سے عمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن جب ہم خاموش ہوتے ہیں تو میڈیا شروع ہو جاتا ہے کہ ہم خاموش کیوں ہیں ہم عدالت کے احکامات پر عمل کررہے ہیں۔۔!!

علیمہ خان

کراچی/پی ٹی آئیپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کراچی کے صدر فہیم خان کی اسلام آباد میں اہ...
25/08/2026

کراچی/پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کراچی کے صدر فہیم خان کی اسلام آباد میں اہم ملاقات

اسد قیصر اور فہیم خان کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور موجودہ سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا

عمران خان کی صحت، علاج اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی

سپریم کورٹ کے عمران خان کو الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے حکم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر فہیم خان نے کراچی کا مؤقف بھی پیش کیا۔

عدالتی احکامات کی بالادستی اور ان پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، فہیم خان

عمران خان کے علاج کے معاملے کو سیاسی نہیں بلکہ انسانی اور قانونی مسئلہ قرار دیا جائے فہیم خان

عمران خان کے بنیادی حقوق اور صحت کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جاسکتی، فہیم خان

سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام اور آئین و قانون کی بالادستی ملک کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے، فہیم خان

کراچی تحریک انصاف کی قیادت اور کارکن عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، فہیم خان

عمران خان کی صحت اور قانونی حقوق کے معاملے پر کراچی کا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے، فہیم خان

ملک میں سیاسی استحکام صرف آئین، قانون اور عوام کے مینڈیٹ کے احترام سے ممکن ہے، فہیم خان

سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے آئینی و جمہوری راستہ اختیار کیا جائے، فہیم خان

موجودہ سیاسی بحران کا واحد حل عوامی مینڈیٹ کا احترام اور قانون کی حکمرانی ہے، فہیم خان

کراچی سے خیبر تک تحریک انصاف کے کارکن آئین، جمہوریت اور عمران خان کے بنیادی حقوق کے لیے متحد ہیں، فہیم خان

ہم نے اسد قیصر کو کراچی میں پارٹی کارکنان اور تنظیمی امور سے متعلق صورتحال سے بھی آگاہ کیا فہیم خان

کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنان موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فہیم خان

عمران خان کے معاملے پر عدالتی عمل اور آئینی اداروں کے احترام کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، فہیم خان

سپریم کورٹ کے حکم کی روح کے مطابق عمران خان کو بہترین طبی سہولیات اور علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے، فہیم خان


سینکڑوں سانحات میں سے چند تصاویر۔۔!! کیا یہ ایک ملک اور قوم کی ماں،بہن،بیٹیاں،بچے نہیں ہے؟؟
25/08/2026

سینکڑوں سانحات میں سے چند تصاویر۔۔!!
کیا یہ ایک ملک اور قوم کی ماں،بہن،بیٹیاں،بچے نہیں ہے؟؟


سندھ حکومت کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، عوام کب تک ان منصوبوں کے مکمل ہونے کا  انتظار کرے،کےفورپرو...
25/08/2026

سندھ حکومت کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، عوام کب تک ان منصوبوں کے مکمل ہونے کا انتظار کرے،کےفورپروجیکٹ، ریڈ لائن بی آر ٹی، مختلف ماس ٹرانزٹ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوئے، کراچی کے شہری آج بھی پانی، ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے بنیادی مسائل سے دوچار ہیں،صوبائی وزراء تاریخ پر تاریخ کے بعد ہر بار ایک نئی تاریخ دیتے دکھائی دیتے ہیں،

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے منصوبوں کی لاگت میں اضافہ اور خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے،سندھ حکومت کے ترقیاتی پروگرام کے سینکڑوں منصوبوں کا نامکمل رہنا انتہائی تشویشناک ہے،عوام کے ٹیکس سے مختص ہونے والے اربوں روپے کا شفاف اور مؤثر استعمال حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،سندھ کے عوام کو اعلانات نہیں، عملی اقدامات اور مکمل منصوبے چاہیے،
پیپلرزپارٹی عوام کو مزید انتظار کروانے کے بجائے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائے۔۔!!

پاکستان تحریک انصاف سینیئر وائس پریزیڈنٹ سندھ
راجا اظہر

امت مسلمہ کے عظیم لیڈر عمران خان اس وقت پابند سلاسل ہے ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ حق اور سچ کے لیے کھڑے ہیں، عمران خان صا...
25/08/2026

امت مسلمہ کے عظیم لیڈر عمران خان اس وقت پابند سلاسل ہے ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ حق اور سچ کے لیے کھڑے ہیں، عمران خان صاحب کا جرم صرف اتنا ہے کہ ناموس رسالتؐ کا مقدمہ کفار کی ایوانوں میں لڑا اور جیتا۔۔!!

Address

House No. G-16, Street 17, Block 6, PECHS, Insaf House
Karachi
78800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI District West Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PTI District West Karachi:

Shortcuts

Share