Ham Awam Pakistan

Ham Awam Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ham Awam Pakistan, Political Party, Karachi.

06/09/2026

آج وقت نے ثابت کردیا چھ سال قبل ہم عوام پاکستان پارٹی نے نظام کی تبدیلی کا جو نظریہ پیش کیا تھا وہ آج ضرورت بن گیا ہے ہم عوام پاکستان کے قائدین نے ملکی قوانین کا باریک بینی سے جائزہ لے کر نظام کی تبدیلی کی آواز بلند کی تھی کیونکہ یہ نظام عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں ناکام ہوچکا ہے یہ نظام صرف جاگیر داروں سرما داروں اور حکمران طبقوں کو نوازتا ہے اور ووٹ دینے والوں صرف نعروں دلاسوں اور جھوٹی امیدوں کے سراب میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں دے سکا
اس نظام نے ریاست کو اس قدر مفلوج اور یرغمال بنادیا ہے کہ ریاست اپنی شہری کو پینے کا صاف پانی تعلیم علاج معالجہ تحفظ اور انصاف مہیا نہیں کرپا رہی مگر یہ سب کچھ اس ناکارہ نظام کے حامیوں کے ارد گرد بآسانی دستیاب ہے اس نظام میں مزدور کی نمائندگی سرمایہ دار کسان کی نمائندگی جاگیردار اور عام آدمی کی نمائندگی حکومتی ایوانوں میں بیٹھے غاصب کررہے ہیں جوکہ اس نظام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
اب وقت آگیا ہے ہم عوام پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنا کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائی جائے اگر اس موقع کو موقع پرستوں کی باتوں میں آکر ضائع کردیا تو پھر شائد ایسا اچھا موقع دوبارہ نا مل سکے

امداد حسین نقوی
سینئر وائس چیئرمین

04/08/2026

ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے ہم عوام پاکستان پارٹی کی ہر فورم پر کی جانے والی کوششیں رنگ لانے والی ہیں ہماری پارٹی نے چار صوبوں کی بجائے ڈویژن کی سطح پر انتظامی یونٹس قائم کرنے اور لوکل باڈیز کے نظام کو حقیقی معنوں میں فعال کرنے کی جو تجاویز دی تھیں ان کی ہرسطح پر مخالفت کرنے والے آج خود نظام کی ناکامی کا اعتراف کرتے اور چار صوبوں کی بجائے ڈویژن کی سطح پر چھوٹے انتظامی یونٹس قائم کرنے ضرورت پر زور دیتے نظر آرہے ہیں ہم عوام پاکستان کے پاس موجودہ پارلیمانی نظام کے متبادل جمہوری صدراتی نظام کا مکمل خاکہ موجود ہے جس کی روشنی میں ملک کا فرسودہ اور ناکام پارلیمانی نظام ختم کرکے ایفکٹو صدارتی نظام قائم کیا جاسکتا ہے جس کی بدولت عام آدمی کے میعار زندگی کو بہتر کرنے کے کئی راستے نکل سکتے ہیں اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی ڈگر پر گامزن کیا جاسکتا ہے

امداد حسین نقوی
سینئر وائس چیئرمین

ہم عوام پاکستان پارٹی کے بانی سیکریٹری جنرل جناب ارشد جمال طویل علالت کے بعد  29 جولائی 2026 کو کراچی میں انتقال کرگئے ت...
04/08/2026

ہم عوام پاکستان پارٹی کے بانی سیکریٹری جنرل جناب ارشد جمال طویل علالت کے بعد 29 جولائی 2026 کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے انا للہ وانا الیہ راجعون ارشد جمال کی وفات کے بعد کراچی کی جن کاروباری اور سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے پارٹی ان کی شکر گذار ہے

ہم عوام پاکستان پارٹی لیاری کراچی کے صدر چوہدری شاہد مقبول مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے انا للہ و انا علیہ ...
09/07/2026

ہم عوام پاکستان پارٹی لیاری کراچی کے صدر چوہدری شاہد مقبول مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے انا للہ و انا علیہ راجعون مرحوم کی ہم عوام پاکستان پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ہم عوام پاکستان پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین امداد حسین نقوی نے بات کرتے ہوئے کہا مرحوم شاہد مقبول پارٹی کے انتہائی متحرک کارکن تھے چوہدری شاہد کی وفات سے پارٹی ایک مخلص اور محنتی کارکن سے محروم ہوگئی ہے

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ham Awam Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share