TMC Saddar

TMC Saddar The official page of Town Municipal Corporation Saddar

کراچی۔ چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک عبادتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے مسلمان اس ماہ مبارک م...
10/03/2025

کراچی۔ چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک عبادتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے مسلمان اس ماہ مبارک میں اپنا تزکیہ نفس کرتے ہیں اور روحانی وبدنی عبادات کی لذّتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ اس مقدس مہینے میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنانہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہارانہوں نے رمضان المبارک کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو، مختلف یوسیز کے وائس چیئرمینزشیر محمد کاکٹر، سلمان مدنی، عاطف بلو، حامد حسین، سپریٹنڈنٹ انجیئیر بی اینڈ آر رفیق شیخ، چیف فنانس آفیسر نعیم یوسفی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے چیئرمین منصور احمد شیخ کاکہنا تھا کہ صدر ٹاؤن کی حدود میں موجود مساجد،امام بارگاہوں، تراویح ومحافل شبینہ کے مقامات و اطراف میں سڑکوں کی استر کاری اور روشنی کیلئے کئے گئے انتظامات کے علاوہ اگر مزید بھی کہیں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہوتو اسے فوری مکمل کیا جائے ٹاؤن انتظامیہ کیجانب سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کوپابند کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد،امام بارگاہوں، تراویح ومحافل شبینہ کے مقامات کے اطراف پانی کے رساؤ کی کسی بھی شکایت کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پر فوری کاروائی عمل میں لائیں اور اگر کسی مقام پر مین ہولز کھلے ہوئے ہوں تو فوری طور پر وہاں کور لگائے جائیں جبکہ کے الیکڑک کے اعلی حکام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ خصوصا سحراور افطارکے مواقع پر لوڈشیڈنگ نہ کریں تاکہ عوام ان مواقع پر ہر طرح کی ذہنی اذیت سے محفوظ رہے میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو نے محکمہ تجاوزات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلیوں سڑکوں اور کاروباری وتجارتی مراکزپر ٹاؤن مین جاری انسداد تجاوزات مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے اس امر کو یاقینی بنایا جائے کہ سہ پہر و شام کے اوقات خصوصا افطار سے قبل شاہراؤں اور سڑکون پر ٹریفک جام نہ ہونے پائے تا کہ عوام کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے

10/03/2025

چئیرمین صدر ٹاون کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد
ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ اس مقدس مہینے میں عوام کو سہولیات فراہم کریں ،چئیرمین صدر

10/03/2025
06/10/2024

کراچی:بلدیاتی سہولیات میں نظام مواصلات کاکردار بڑااہم ہے ،منصور شیخ

06/10/2024

کراچی:چیئرمین صدر ٹاؤن کانئے پراپرٹی ٹیکس آفس کا افتتاح.
کراچی:یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلیے عملی اور موثر اقدامات کیے جائیں، منصور شیخ

06/10/2024

چئیرمین صدر کی ہدایت پر ٹاون انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز
تجاوزات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،چئیرمین صدر

Address

Khayal Das Park, Rafique Shaheed Road Near Haqqani Chowk
Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TMC Saddar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share