Jaffar e Tayyar Library

Jaffar e Tayyar Library جعفر طیار لائبریری - کراچی میں نجی شعبے میں قائم ہونے والی پہلی ایکٹیویٹی بیس پبلک لائبریری

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے دوران طلبہ کی سہولت کے لیے جعفرطیار لائبریری دوپہر 2 بجے سے رات 11 بجے تک کھلی رہے گی.
07/04/2026

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے دوران طلبہ کی سہولت کے لیے جعفرطیار لائبریری دوپہر 2 بجے سے رات 11 بجے تک کھلی رہے گی.

⭕ *شہر بھر کے معروف کوچنگ سینٹرز اور اسکولز کے پریلیم پیپرز ایک ہی جگہ دستیاب**Preliminary Exams Papers  2026*نویں اور د...
13/03/2026

⭕ *شہر بھر کے معروف کوچنگ سینٹرز اور اسکولز کے پریلیم پیپرز ایک ہی جگہ دستیاب*

*Preliminary Exams Papers 2026*

نویں اور دسویں جماعت کے مختلف اسکولز اور معروف کوچنگ سینٹرز کے پریلیم پیپرز کی پی ڈی ایف فائلز جعفرطیار لائبریری کی ویب سائٹ پر موجود پی ڈی ایف لائبریری سے دیے گئے لنک کے ذریعے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

طلباء کی آسانی کے لیے ہر کلاس کے تمام مضامین کیلئے علیحدہ علیحدہ فولڈر بنا کر پیپرز کی پی ڈی ایف رکھی گئی ہیں جسے روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ بھی کیا جارہا ہے اس کے علاوہ 2023, 2024 اور 2025 کے پیپرز کا بھی بہت بڑا ڈیٹا دستیاب ہے۔
لائبریری میں ممبران کے لیے پیپرز کے مفت پرنٹ نکالنے کی سہولت بھی دستیاب ہے
پیپرز اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں👇
⬇️ DOWNLOAD
https://jtlibrary.org/onlinepdf

*تقریب رونمائی*16 فروری 2026 بروز پیر 7 بجے شب  سید علی عمران کی کتب  " تجارتی و صنعتی قانون "( اردو اور انگریزی زبان می...
17/02/2026

*تقریب رونمائی*
16 فروری 2026 بروز پیر 7 بجے شب سید علی عمران کی کتب " تجارتی و صنعتی قانون "( اردو اور انگریزی زبان میں) کی تقریب رونمائی پروفیسر اقبال شاہ حماد صاحب کی صدارت میں جعفرطیار لائبریری کے محمد علی جناح ہال میں منعقد ہوئی. اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق سربراہ کامرس ڈیپارٹمنٹ وفاقی اردو یونیورسٹی جناب پروفیسر ڈاکٹر اقبال نقوی صاحب تھے جبکہ مہمان اعزازی گورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج کے سابق پرنسپل جناب پروفیسر اعجاز الرحمٰن صاحب تھے. اس تقریب میں نظامت کے فرائض پروفیسر سید محمد حیدر صاحب نے انجام دیئے. پروگرام کا باقاعدہ آغاز جناب پروفیسر ڈاکٹر عدیل صاحب نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پروفیسر فرمان ملاح صاحب نے پڑھی.
اس تقریب میں پروفیسر عباس علی شاہ صاحب، پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر بلوچ صاحب، پروفیسر محمد حسنین صاحب، پروفیسر احسان اللہ، پروفیسر فراز احمد خان اور پروفیسر سید ماجد علی صاحب نے کتب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا.
اس پروگرام میں بڑی تعداد میں ماہرین تعلیم نے خصوصی شرکت کی جن میں پروفیسر کاظم نقوی، پروفیسر قاسم قنمبر، پروفیسر رفیق انصاری، پروفیسر صمصام عباس، پروفیسر نجمی حسن، پروفیسر آصف نقوی، پروفیسر جاوید بلوچ، پروفیسر جواد فرید، پروفیسر ابراہیم ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر فیض رسول، پروفیسر عبید، پروفیسر سہیل علوی, پروفیسر محمد حنیف جمالی، پروفیسر محمد حنیف ساند ، پروفیسر سعید الرحمن ، پروفیسر عامر جیمز، پروفیسر ڈاکٹر فیصل افضال، پروفیسر محمد صابر، پروفیسر محمد سلیم چانڈیو، پروفیسر دانش ظہیر، پروفیسر سراج عباسی ، پروفیسر عاصم، پروفیسر عبدالجبار، پروفیسر شارق کمال، پروفیسر محمد سبطین، پروفیسر سلمان نقوی ، پروفیسر ناصر حسین، پروفیسر عون الرضا، پروفیسر فراز ایوبی، پروفیسر جہانگیر بیگ، پروفیسر سبطین احمد، ڈاکٹر زوار، ایڈوکیٹ ثمر عباس اور سپلا کے مرکزی رہنما جناب پروفیسر حسن میر بحر سمیت بڑی تعداد میں مختلف مضامین کے پروفیسرز نے شرکت کی.

10/02/2026
07/02/2026

باقر العلوم ایوارڈ (فیز-2). نعت رسول مقبول و منقبت

07/02/2026

باقر العلوم ایوارڈ (فیز-2). تلاوت کلام پاک

07/02/2026

باقر العلوم ایوارڈ (فیز-2) . گیارویں جماعت

07/02/2026

Baqar-ul-Uloom Award. FIRST YEAR Positions Prize distribution and SCHOLARSHIP GUIDANCE.

05/02/2026

باقر العلوم ایوارڈ 2025 (فیز II)- وفاق المدارس ، اے ون گر یڈ

05/02/2026

Baqar-ul-Uloom Award 2025 (phase 2). SECOND YEAR POSITIONS Prize distribution

باقر العلوم ایوارڈز 2025سیکنڈ فیز مورخہ 31 جنوری 2026 کو جعفرطیار لائبریری کے تحت لائبریری کے محمد علی جناح ہال میں باقر...
02/02/2026

باقر العلوم ایوارڈز 2025
سیکنڈ فیز
مورخہ 31 جنوری 2026 کو جعفرطیار لائبریری کے تحت لائبریری کے محمد علی جناح ہال میں باقر العلوم ایوارڈز کے دوسرے فیز کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء کی بہت زیادہ تعداد کی وجہ سے اس پروگرام کو 3 فیز میں تقسیم کیا گیا تھا. پہلے فیز میں ایوارڈز یونین کونسل جعفرطیار کے ان 154 طلباء و طالبات میں تقسیم کیے گئے جنہوں نے سال 2025 میں نویں و دسویں کلاسز میں اے ون گریڈ حاصل کیے تھے۔ جبکہ دوسرے فیز میں انٹرمیڈیٹ کلاسز میں اے اور اے ون گریڈ لانے والے 90 طالب علموں میں ایوارڈ سرٹیفیکیٹ، تحائف اور کیش پرائس تقسیم کیے گئے. تیسرا فیز جو کہ یونیورسٹی اسکالرشپ کا ہے اس کے انٹرویو کے لیے فارم دوسرے فیز میں ہی جمع کر لیے گئے ہیں.
دوسرے فیز کی اس پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول ایک طالب علم نے پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔ پروگرام کی نظامت جناب انصار امام اور رضا صاحب نے انجام دی اور جناب شاہ زین نے نظامت میں ان کا معاونت کی۔ جبکہ پروگرام کا بیرونی انتظام جناب جواد حسین صاحب اور جناب حمزہ نقوی صاحب نے سنبھالا.
اس پروگرام کے مہمانان خصوصی حجت الاسلام علامہ شبیر حسن میثمی صاحب اور حجت الاسلام مولانا صلاح الدین صاحب تھے۔ جبکہ اس پروگرام میں خصوصی شرکت پروفیسر اقبال شاہ حماد صاحب، پروفیسر نقی صاحب، پروفیسر ڈاکٹر نوازش صاحب، پروفیسر ناصر حسین صاحب، پروفیسر ڈاکٹر طلعت زہرا صاحبہ، ڈاکٹر سید علی عمار صاحب ، پروفیسر فیاض حسین، ڈاکٹر عقیل عباس صاحب، جناب حسن کامران صاحب، پروفیسر جعفر صاحب، پروفیسر یاور عباس صاحب، جناب رضا شاہ صاحب، پروفیسر شعیب رضا اور پروفیسر سبطین علی صاحب نے کی اور طلباء میں ایوارڈز تقسیم کیے. جبکہ پروگرام کےآخر میں جعفرطیار لائبریری کے سربراہ مولانا ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی نے اختتامی کلمات ادا کیے اورمہمانان خصوصی حجت الاسلام مولانا شیخ صلاح الدین صاحب اور حجت الاسلام والمسلمین مولانا شبیر حسن میثمی صاحب نے خصوصی خطاب کیا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی ۔

Address

Near Five Star Lawn, Jaffar-e-tayyar Co-operative Housing Society, Malir
Karachi
75050

Opening Hours

Monday 16:00 - 23:00
Tuesday 16:00 - 23:00
Wednesday 16:00 - 23:00
Thursday 16:00 - 23:00
Friday 16:00 - 23:00
Saturday 16:00 - 23:00

Telephone

+923172486365

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaffar e Tayyar Library posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jaffar e Tayyar Library:

Share

Category