01/03/2026
ہمارا منشور — حلقہ ۱ دیامر
ہم وعدوں کی سیاست نہیں کرتے، ہم عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف الیکشن جیتنا نہیں بلکہ حلقہ ۱ دیامر کو حقیقی ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔
1️⃣ تعلیم میں انقلابی اقدامات
ضلع دیامر کو تعلیمی میدان میں نمایاں مقام دلانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔
سرکاری اسکولوں کی بہتری اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔
کالجز اور ٹیکنیکل اداروں کے قیام کے لیے عملی اقدامات۔
ہونہار طلبہ کے لیے اسکالرشپس اور رہنمائی پروگرام۔
2️⃣ صحت کی جدید سہولیات
دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی علاج کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن۔
ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنانا۔
ایمرجنسی سروسز اور ایمبولینس کی فراہمی۔
3️⃣ جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر
ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی تعمیر و مرمت۔
پینے کے صاف پانی کے منصوبے۔
بجلی کی بہتری اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے عملی جدوجہد۔
4️⃣ میرٹ اور انصاف کا نظام
سرکاری ملازمتوں میں مکمل شفافیت۔
اقربا پروری اور سفارش کلچر کا خاتمہ۔
ہر نوجوان کو برابری کا موقع۔
5️⃣ عوامی مشاورت اور شفاف حکمرانی
اہم فیصلوں سے پہلے عوامی مشاورت۔
ہر منصوبے کی تفصیلات عوام کے سامنے۔
احتساب کا واضح اور مضبوط نظام۔
6️⃣ نوجوانوں اور خواتین کا کردار
نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور اسکل پروگرام۔
خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خصوصی اقدامات۔
---
ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے۔
ہماری جدوجہد ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے ہے۔
انشاءاللہ حلقہ ۱ دیامر کو تعلیم، صحت، روزگار اور امن کا مثالی علاقہ بنائیں گے۔
آپ کا اعتماد ہماری طاقت ہے، اور آپ کا ووٹ ہمارے عزم کی تکمیل۔
Engr Aurangzaib Sami Mumtaz Asnali Engr Sher Zaman Razi Ullah Diameri IshfaQ Ahmed