Siraj-Ud-Daulah Government Degree College Evening F.C Area Karachi.

Siraj-Ud-Daulah Government Degree College Evening F.C Area Karachi. Official page of Siraj
Ud Daulah Government Degree College (Evening), F.C. Area Karachi.

23/05/2026
To All Principals,You are requested to share this advertisement/link http://www.seccap.gos.pk with staff, student groups...
23/05/2026

To All Principals,

You are requested to share this advertisement/link http://www.seccap.gos.pk with staff, student groups, and other relevant groups. Admissions for Class XI will start from 1st June 2026.

Please also display a panaflex banner at the main gate of your college.

Free Education!  Free Education! The College Education Department, Government of Sindh, has announced admissions for Cla...
22/05/2026

Free Education! Free Education!

The College Education Department, Government of Sindh, has announced admissions for Class XI, Session 2026–27 through SECCAP.

Apply online at: http://www.seccap.gos.pk
Registration starts from 1st June 2026.

** معرکہ حق ، پاک فوج کی عظیم الشان فتح**آ ج بروز پیر،  گیارہ مئی، 2026,  سراج الدولہ گورنمنٹ ڈگری کالج (ایوننگ) میں پاک...
12/05/2026

** معرکہ حق ، پاک فوج کی عظیم الشان فتح**

آ ج بروز پیر، گیارہ مئی، 2026, سراج الدولہ گورنمنٹ ڈگری کالج (ایوننگ) میں پاکستان کی عظیم الشان فتح "معرکۂ حق" کے حوالے سے ایک سال مکمل ہونے پر سالگرہ مناتے ہوئے خوبصورت کیک کاٹا گیا۔ پروگرام میں پرنسپل سید ریاض احمد نے پاک فوج کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔کالج اسٹاف کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔ اس سالگرہ / تقریب کا مقصد اسٹاف میں حب الوطنی، قومی شعور اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنا تھا۔ پرنسپل صاحب نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور ملکی دفاع میں ان کی لازوال قربانیوں سے اسٹاف کو آ گاہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگی گئی۔
ٹیچرز کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔ آ خر میں دعا کے ساتھ تمام اسٹاف میں کیک تقسیم کیا گیا۔

*معرکۂ حق* *پاک فوج کی عظیم الشان فتح*آ ج بروز جمعہ، 8 مئی، 2026,  سراج الدولہ گورنمنٹ ڈگری کالج (ایوننگ) میں پاک فوج ک...
09/05/2026

*معرکۂ حق*

*پاک فوج کی عظیم الشان فتح*

آ ج بروز جمعہ، 8 مئی، 2026, سراج الدولہ گورنمنٹ ڈگری کالج (ایوننگ) میں پاک فوج کی عظیم الشان فتح "معرکۂ حق" کے حوالے سے کالج کی کلاسسز میں ٹیچرز کی جانب سے لیکچرز دیئے گئے۔ اس تقریب کا مقصد طلبہ میں حب الوطنی، قومی شعور اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنا تھا۔ پرنسپل سمیت مختلف ٹیچرز نے اپنے لیکچرز میں
فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور ملکی دفاع میں ان کی لازوال قربانیوں سے اسٹوڈنٹس کو آ گاہ کیا۔ لیکچر کے دوران ٹیچرز نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر نظم و ضبط، دیانت داری اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کے مفید شہری بن سکیں۔
تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگی گئی۔
ٹیچرز کی جانب سے دیے گئے لیکچرز طلبہ کے لیے نہایت معلوماتی اور ولولہ انگیز ثابت ہوئے، جس کا اظہار اسٹوڈنٹس نے بار بار بھرپور تالیاں بجا کر کیا، کچھ طلباء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے جس نے ان کے اندر حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت بخشی۔

Pakistan Zindabad 💚
28/02/2026

Pakistan Zindabad 💚

نمبر:  بی آئی ای/پی آر/032/ 2026       تاریخ:    20  فروری   2026ء پریس ریلیز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین ف...
20/02/2026

نمبر: بی آئی ای/پی آر/032/ 2026 تاریخ: 20 فروری 2026ء
پریس ریلیز
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر سرکاری کالجوں اور ہائیرسیکنڈری اسکولوں کے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر) کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور آرٹس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔امیدوار اپنے آن لائن امتحانی فارم انٹربورڈ کراچی کے آفیشل ویب پورٹل https://portal.biek.edu.pk کے ذریعے جمع کروائیں گے۔ امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی صورت میں براہ راست ا متحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش) کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور آرٹس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء میں شرکت کے خواہشمند سرکاری تعلیمی اداروں کے امیدوار بروز جمعہ 20 فروری سے بروز پیر 9 مارچ 2026ء تک اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق رواں سال بھی سرکاری تعلیمی اداروں کے ایسے طلبہ کی فیس معاف کردی گئی ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم یا حصہ اول و دوم باہم (انٹرمیڈیٹ کے گزشتہ امتحانات میں ناکام رہنے والے بشمول ضمنی امتحانات برائے 2025ء میں ناکام رہنے والے طلبہ)کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء میں شرکت کے خواہشمند درج بالا گروپس کے سرکاری کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے امیدوار بروز جمعہ 20 فروری سے 27 فروری 2026ء تک بغیر لیٹ فیس (3100روپے فیس کے ساتھ) کے اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کروائیں گے۔ امیدوار اپنے آن لائن امتحانی فارم انٹربورڈ کراچی کے آفیشل ویب پورٹل https://portal.biek.edu.pk اور امتحانی فیس "Kuick Pay" کے ذریعے جمع کروائیں گے۔ وہ طالب علم جو ناگزیروجوہات کی بناء پر درج بالا تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز ہفتہ 28 فروری سے بروز بدھ 4 مارچ 2026ء تک جبکہ 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعرات 5 مارچ سے بروزپیر 9 مارچ 2026ء تک اپنے امتحانی فارم آن لائن ہی جمع کرواسکتے ہیں۔

آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے طلباء اور تعلیمی اداروں کیلئے درج ذیل ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
طلباء کیلئے آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے کا طریقہ کار:
(1) سب سے پہلے انٹربورڈ کے آفیشل ویب پورٹل https://portal.biek.edu.pk پر جائیں۔
(2) HSC Part-II Examinations 2026 کے بٹن پرکلک کریں۔
(3) طلبہ امتحانی زمرہ (Exams Category) منتخب کریں۔
(4) انٹرمیڈیٹ کی سابقہ تفصیلات فراہم کریں۔
(5) اپنے کوائف اور دیئے جانے والے پرچوں کی جانچ اور تصدیق کریں۔
(6) اپنی ای میل ا ٓئی ڈی، ڈاک کا پتہ اور موبائل نمبر درج کر کے چالان تیار کریں۔
(7) چالان / فیس واؤچر ڈاؤن لوڈ کریں۔
(8) صرف فیل ہونے والے طلبہ مقررہ امتحانی فیس کسی بھی موبائل بینکنگ ایپ، جاز کیش یا ایزی پیسہ سے "Kuick Pay" کے ذریعے ادا کریں۔

تعلیمی اداروں کیلئے ہدایات:
(1) تعلیمی اداروں کیلئے مخصوص تیارکردہ ویب پورٹل https://institute.biek.edu.pk کھولیں۔
(2) انٹربورڈ کراچی کے ویب پورٹل پر اپنی مجاز آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعہ لاگ اِن کریں۔
(3) پورٹل پر ظاہر ہونے والے طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق /منظوری کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبہ کی اپ لوڈ کی گئیں تصاویر، میٹرک کی معلومات، گروپ /فیکلٹی، کالج کا نام اور دیگر دستاویزات مطلوبہ فارمیٹ کے مطابق، اصل اور تصدیق شدہ ہوں۔ (تصاویر کا غلط فارمیٹ، سیلفی یا دیگر جعلی دستاویزات کو بورڈ کی جانب سے قابل قبول نہیں سمجھا جائے گا اور ایسے فار م منسوخ تصور کیے جائیں گے۔)
(4) اگر پورٹل پر آپ کے کالج سے تعلق نہ رکھنے والے طلبہ کے امتحانی فارم ہوں تو انہیں مسترد کریں یا اعتراض میں ڈالیں۔
(6) انٹربورڈ کراچی کے تعلیمی اداروں کیلئے مخصوص پورٹل سے امتحانی فارم جمع کرنے والے طلبہ کی فہرست ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کی پرنسپل سے تصدیق شدہ نقل بروز منگل 10 مارچ یا بروز بدھ 11 مارچ 2026ء کو بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کرائیں۔

Address

F.C. Area
Karachi

Opening Hours

Monday 14:30 - 18:45
Tuesday 14:30 - 18:45
Wednesday 14:30 - 18:45
Thursday 14:30 - 18:45
Friday 15:00 - 17:30
Saturday 14:29 - 17:45

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Siraj-Ud-Daulah Government Degree College Evening F.C Area Karachi. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share