25/03/2015
آرائیں یوتھ ونگ کا قیام عمل میں آگیا
آرائیں برادری کی متحرک اور بااثر اہم شخصیات کی سرپرستی میں آرائیں برادری کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود ،تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور کیرئیر کاﺅنسلنگ کے لیے آرائیں یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس برادری کی انتہائی متحرک شخصیت یونس آرائیں کی رہائش گاہ پر منعقدہوا جس میں شہر بھر سے کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ رات بھر جاری رہنے والے اس اہم اجلاس میں آرائیں برادری کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلے کیے گئے اور فوری طور پر آرائیں یوتھ ونگ کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے ونگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکا نے باہمی مشاورت سے یونس آرائیں کو آرائیں یوتھ ونگ سندھ کا چیئرمین اور شاہد آرائیں کو کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کردیا جبکہ تمام اضلاع کی تنظیم سازی اور دائرکار بڑھانے کے حوالے سے فیصلے آئندہ اجلاس میں کیے جائیں گے ، رات بھر جاری رہنے والے ہنگامی اجلاس میں برادری کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم آرائیں یوتھ ونگ کو شہر میں سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے 2 پلاٹ اور 3 لاکھ سے زائد فنڈ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں جاوید آرائیں ، چوہدری اکرم آرائیں، وسیم شہزاد آرائیں، کلیم شہزاد آرائیں، شاہد آرائیں، سعید آرائیں ، میاں اشرف آرائیں، خالد آرائیں محمد ریاض آرائیں ، ڈاکٹر انور آرائیں، نوید شاد آرائیں، یونس آرائیں، راشد اشراف آرائیں، عمران اسد آرائیں ، انجینئرارشاد علی آرائیں، انجینئر عقیل سرور آرائیں شامل تھے.