PSF Fuuast Official

PSF Fuuast Official The People's Student Federation (PSF) is the student wing of the Pakistan People's Party (PPP)

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (گلشن کیمپس) کی جانب سے پی ایس ایف عبدالحق کیم...
25/07/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (گلشن کیمپس) کی جانب سے پی ایس ایف عبدالحق کیمپس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلان پر چیف آرگنائزر تنویر عباس اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ تنویر عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ تنظیم کو مزید مضبوط بنانے، طلبہ کے مسائل کے حل اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے اور کامیابیوں سے ہمکنار ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

نیک خواہشات کے ساتھ

عثمان خان
جنرل سیکرٹری
پی ایس ایف وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (گلشن یونٹ)

PSF Fuuast Official  PSF Karachi Sindh People’s Student Federation Pakistan Peoples Party - PPP Federal Urdu University ...
17/07/2026

PSF Fuuast Official
PSF Karachi
Sindh People’s Student Federation
Pakistan Peoples Party - PPP
Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast

شہید شاہنواز بھٹو کو خراجِ عقیدتشہید شاہنواز بھٹو کی 41ویں برسی کے موقع پر ہم انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان ...
17/07/2026

شہید شاہنواز بھٹو کو خراجِ عقیدت
شہید شاہنواز بھٹو کی 41ویں برسی کے موقع پر ہم انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے دی گئی قربانی ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ اللہ تعالیٰ شہید شاہنواز بھٹو کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے مشن پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
بجانب:
عثمان خان یوسفزئی
جنرل سیکریٹری
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن
جامعہ اردو یونٹ، گلشن کیمپس
PSF Fuuast Official
PSF Karachi
Sindh People’s Student Federation
Pakistan Peoples Party - PPP

مذمتی اعلامیہپیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو یونٹ، گلشن کیمپس کے جنرل سیکرٹری عثمان خان یوسفزئی، جامعہ اردو کے کیمپس آف...
15/07/2026

مذمتی اعلامیہ

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو یونٹ، گلشن کیمپس کے جنرل سیکرٹری عثمان خان یوسفزئی، جامعہ اردو کے کیمپس آفیسر عدنان اختر پر گھر سے اپنی ڈیوٹی کے لیے روانگی کے دوران راستے میں ہونے والے بزدلانہ قاتلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف ایک سرکاری افسر پر حملہ ہے بلکہ امن و امان کی صورتحال کو چیلنج کرنے کی ایک مذموم کوشش بھی ہے۔ ایسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ناگزیر ہے۔

ہم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دیں کہ حملے میں ملوث تمام ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے، تاکہ عوام کا قانون پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کو یقین ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گی، متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

ہم عدنان اختر صاحب اور ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور اس مشکل گھڑی میں خود کو ان کے ساتھ کھڑا سمجھتے ہیں۔

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن
جامعہ اردو یونٹ، گلشن کیمپس
عثمان خان یوسفزئی
جنرل سیکرٹری

PSF Fuuast Official
PSF Karachi
Sindh People’s Student Federation
Pakistan Peoples Party - PPP

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع شرقی کے تمام کارکنان و زمہ داران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دریائے سندھ پر بھارتی آبی جارحیت کے خ...
11/07/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع شرقی کے تمام کارکنان
و زمہ داران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دریائے سندھ پر بھارتی آبی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی *پیپلز سیکریٹریٹ (گرومندر) سے پارکنگ پلازہ (لائنز ایریا)*
*بروز اتوار*
*بتاریخ ۱۲ جولائی ۲۰۲۶*
*وقت: 4:30*
*بمقام : پیپلز سیکریٹریٹ*
تمام کارکنان و زمہ داران پابندی وقت کے خاص خیال رکھیں، اپنے ہمراہ پارٹی بینرز، احتجاجی پلے کارڈز اور پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان کے جھنڈے لازمی لائیں تاکہ احتجاج کو مؤثر اور منظم انداز میں منعقد کیا جا سکے۔
*پی ایس ایف ضلع شرقی*

*اھم اعلامیہ برائے احتجاجی ریلی*بھارتی آبی جارحیت *نامنظور!"سندھو ہمارا، پانی ہمارا، حق ہمارا!"*چیئرمین پاکستان پیپلز پا...
11/07/2026

*اھم اعلامیہ برائے احتجاجی ریلی*

بھارتی آبی جارحیت
*نامنظور!"سندھو ہمارا، پانی ہمارا، حق ہمارا!"*

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نعرے *(مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں)* کے تحت سندھ کے صدر جناب نثار کھوڑو کے احکامات کی روشنی میں دریائے سندھ پر بھارتی آبی جارحیت و پانی پر ڈاکے کی سازش کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کراچی کے زیرِ اہتمام 12 جولائی 2026 (اتوار) شام 5:00 بجے پیپلز سیکریٹریٹ (گرومندر) سے پارکنگ پلازہ (لائنز ایریا) تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کے اختتام پر ہونے والے احتجاجی اجتماع سے ایم این اے شرمیلا فاروقی اور کراچی ڈویژن و ضلع شرقی کے قائدین خطاب کریں گے۔

تمام سٹی ایریاز، یوسیز، وارڈز اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، بلدیاتی نمائندگان، کارکنان اور جیالوں اور عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

تمام سٹی ایریا عہدیداران اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنے ہمراہ پارٹی بینرز، احتجاجی پلے کارڈز اور پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان کے جھنڈے لازمی لائیں تاکہ احتجاج کو مؤثر اور منظم انداز میں منعقد کیا جا سکے۔

*شعبہ نشر و اشاعت*
*پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کراچی
PSF Fuuast Official
PSF Karachi
Sindh People’s Student Federation
Pakistan Peoples Party - PPP

8 جولائی — مت سمجھو ہم نے بھلا دیا! 🖤❤️💚8 جولائی 1989 کی وہ المناک تاریخ آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، جب کراچی یونیورس...
08/07/2026

8 جولائی — مت سمجھو ہم نے بھلا دیا! 🖤❤️💚
8 جولائی 1989 کی وہ المناک تاریخ آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، جب کراچی یونیورسٹی میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) کے تین بہادر، نظریاتی اور باوفا ساتھی شہید ہارون رشید، شہید عزیز اللہ اُجان اور شہید سہیل رشید نے جمہوریت، طلبہ کے حقوق اور اپنے نظریے کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ان عظیم شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کا حوصلہ، استقامت اور نظریاتی وابستگی ہمیشہ آنے والی نسلوں کو حق، جمہوریت اور عوامی جدوجہد کا راستہ دکھاتی رہے گی۔
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) جامعہ اردو یونٹ اپنے ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتی ہے کہ ان کے مشن، نظریے اور قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔
شہداء کبھی نہیں مرتے، وہ قوموں کے ضمیر میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) جامعہ اردو یونٹ کی جانب سے اپنے عظیم شہداء کو سرخ سلام! ❤️✊

‏5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی جمہوریت پر شب خون مارا گیا...
05/07/2026

‏5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ آمریت نے یہ سمجھا کہ وہ عوام کی آواز دبا دے گی، مگر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بے شمار جمہوریت پسند کارکنوں کی قربانیوں نے یہ ثابت کیا کہ حق اور عوامی حاکمیت کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

‏آج، 49 برس بعد بھی ہمارا عزم وہی ہے کہ آئین کی بالادستی، ووٹ کے تقدس، پارلیمانی جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ شہداء کی قربانیوں کا حقیقی خراج یہی ہے کہ نفرت اور آمریت کے ہر سایے کو مسترد کرتے ہوئے ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں۔

پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن جامعہ اُردو یونٹ گلشن

PSF Fuuast Official
PSF Karachi
Sindh People’s Student Federation
Pakistan Peoples Party - PPP

‏⁦‪ ‬⁩
‏⁦‪ ‬⁩

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری جامعات کے طلبا کیلئے 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالر شپس کا اعلان کردیا ہے۔ وز...
02/07/2026

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری جامعات کے طلبا کیلئے 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالر شپس کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت جہاں سندھ کابینہ اور اعلیٰ سرکاری افسران کے لیے دنیا کے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل "گوگل جیمنی” کی تربیتی نشست منعقد کی گئی، وہاں انہوں نے صوبے کے نوجوانوں کے لیے "گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام 2026” کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے طلبہ کے لیے 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا، یہ دونوں اقدامات گوگل اور ٹیک ویلی پاکستان کے اشتراک سے شروع کیے گئے ہیں۔ گوگل سرٹیفکیشن پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اس پروگرام کو صوبے کی تمام سرکاری جامعات تک توسیع دے دی گئی ہے اور اسکالرشپس کے مواقع سندھ کے ہر باصلاحیت طالب علم تک پہنچائے جائیں گے۔


Address

Federal Urdu University Gulshan Iqbal District East
Karachi
15100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PSF Fuuast Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share